Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیفے الف میں ہزار نہیں تو سیکڑوں قسم کی ڈشیز ضرورملتی ہیں

Updated: April 18, 2025, 10:57 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

جوگیشوری ایس وی روڈ پربہرام باغ کی جانب مڑنے سے پہلے آپ کو یہ ریسٹورنٹ نظر آجاتا ہےجو کئی برس سے اسی جگہ موجود ہے۔

Cafe Alif has become a landmark. Photo: INN
کیفے الف ایک لینڈ مارک کی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن لیمن تندوری، چکن نیلگری، چکن بھرتا، چکن چٹنی، چکن کابلی، مٹن دہی والا، مٹن روغن جوش، چکن مجیسٹک، بالٹی مرغ، بٹر چکن، چکن بریانی۔ 
پتہ: شاپ نمبر ایک اور ۲؍، گرائونڈ فلور، متھرا اپارٹمنٹ، نزد نور نرسنگ ہوم، جوگیشوری، ویسٹ، ممبئی۔ ۴۰۰۱۰۲
ہوٹل کھلنےکے اوقات:دوپہر۱۲؍ سےرات ۱۲؍ بجے 
رابطہ : 08422033885
 جب آپ ایس وی روڈ پر سفر کرتے ہوئے جوگیشوری سے آگے جاتے ہیں اور بہرام باغ کی جانب مڑنے والے ہوتے ہیں تب ایک ریسٹورنٹ آپ کا خیر مقدم کرتا ہے۔ اس ریسٹورنٹ کا نام’کیفے الف‘ ہےجو کئی برسوں سے اسی جگہ پر قائم ہے۔ آج تو جوگیشوری میں کئی دیگر بڑے اور عالیشان ریسٹورنٹ آگئے ہیں لیکن یہ ریسٹورنٹ آج بھی اسی شان و شوکت کے ساتھ موجود ہے۔ 
 انٹرنیٹ پر دستیاب اس کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس ریسٹورنٹ کی طرح اس کی ڈشیز بھی کافی منفرد ہیں۔ مینو کا آغاز چارکول گرلڈیعنی کوئلے میں بھونی ہوئی ڈشیز سے ہوتا ہے۔ اس میں چکن شیزوان تندوری، چکن لیمن تندوری، چکن کالی مرچ تندوری، لیگ تندوری، چکن مکس پلیٹر، چکن ریشمی کباب، چکن بنجارہ کباب کے ساتھ کئی طرح کے کباب اور ٹکے موجود ہیں۔ ان کی اسپیشل ڈشیز میں کچھ تو دنوں کی مناسبت سے اور کچھ روزانہ کی بنیاد پر بنائی جاتی ہیں۔ پیر کو یہاں چکن نیلگری، منگل کو چکن میتھی گارلک، بدھ کو چکن بھرتا، جمعرات کو چکن رارا، جمعہ کو مٹن کھچڑا پیش کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر خصوصی ڈشیز میں چکن حیدرآبادی، چکن توا، چکن شہناز، چکن لذیذ، چکن سیخ کباب مسالا، چکن چٹنی، چکن گولڈن اور دیگر کئی ڈشیز بھی ملتی ہیں۔ انڈین سوپ میں پایا سوپ، چکن سوپ، مٹن سوپ، کریم ٹوماٹو سوپ دستیاب ہیں۔ اس کے بعد چکن سے بنائی ہوئی ڈشیز میں مرغ مسلم، مکس گرل(گریوی)، چکن ٹکہ مسالا، پہاڑی کباب مسالا، چکن بنجارا کباب مسالا، چکن کابلی، چکن وھائٹ، چکن دہی والا اور چکن دوپیازہ جیسی ڈشیز ہیں۔ تقریباً انہی ناموں کے ساتھ مٹن میں بھی ڈشیز دستیاب ہیں جن میں مٹن روغن جوش، قیمہ فرائی، اور دال گوشت جیسی ڈشیز کا اضافہ ہے جو چکن میں نہیں بنائی جاسکتیں۔ ان میں سے کچھ ڈسیز انڈے، بھیجے، مچھلی اور جھینگے کے ساتھ بھی بنائی جاتی ہیں۔ متعدد قسم کی روٹیوں کے بعد یہاں بریانی اور پلائو کے تحت چکن ٹکہ بریانی، مٹن بریانی، مٹن، انڈہ اور پرانز کے ساتھ بھی بریانی پیش کی جاتی ہے۔ اسی طرح کئی قسم کاپلائوبھی پیش کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ چائنیز ڈشیزکے علاوہ سینڈوچ اور پیزا وغیرہ بھی دستیاب ہے۔ 

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK