• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیفے کبابیز: سانتاکروز میں کباب پر مبنی ڈشیز کی بہار

Updated: May 03, 2024, 10:32 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس چھوٹے سے کیفے میں کئی طرح کے ریپ اور رول ملتے ہیں جو رومالی روٹی میں مختلف کباب لپیٹ کر بنائے جاتے ہیں، توے کی کئی ڈشیز دستیاب۔

Sometimes even small restaurants prove to be huge in terms of quality. Photo: INN
کبھی کبھی چھوٹے چھوٹے ریسٹورنٹ بھی کوالیٹی کے اعتبار سے بہت بڑے ثابت ہوتے ہیں۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
باربیکیو چکن بٹر رائس، مٹن ران تندوری، مٹن بوٹی، اچاری ٹکہ، ریشمی ٹکہ، دہی لسونی، دم کی چاپ، دم کی نلی، مٹن بھونا، گردہ کالی مری، مٹن بیدہ روٹی، بھیجا توا پلائو
پتہ:نانی بنگلہ، ۱۶/۱؍، حسن آ باد لین، اپوزٹ غلام نبی منزل، ولنگڈن، سانتاکروز ویسٹ، ممبئی ۴۰۰۰۵۴ 
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح۱۲؍ تارات۱۲ بجے 
رابطہ : 070450 55336
جب ہمیں کچھ اچھا کھانے کو دل کرتا ہے تو ہم اکثر بڑے بڑے ریسٹورنٹس کا رخ کرتے ہیں اور چھوٹے موٹے ریسٹورنٹس کو نظر انداز کردیتے ہیں لیکن کبھی کبھی یہ چھوٹے موٹے ریسٹورنٹ یا کیفے بھی کوالیٹی، ذائقے اور تنوع کے معاملےمیں بڑے بڑے ریسٹورنٹس کو ٹکر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایسا ہی ایک چھوٹا سا ریسٹورنٹ سانتاکروز میں واقع ہے جس کا نام کیفے کبابیز ہے۔ جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے یہاں کئی قسم کے کباب آپ کو مل جائیں گے۔ اس کے علاوہ رول، مغلائی ڈشیز اور بریانی جیسی ڈشیزبھی یہاں مل جاتی ہیں۔ انٹرنیٹ پر دستیاب ۳؍صفحات کے چھوٹے سے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ کئی طرح کی ڈشیز یہاں موجود ہیں۔ اس کا آغاز ویج پراٹھا ریپ سے ہوتا ہے یعنی رومالی روٹی میں مختلف چیزیں لپیٹ کر دی جاتی ہیں۔ ان میں پنیر ٹکہ، آلو ٹکہ، پنیر بھرجی، مشروم آلو جیسی ڈشیزنظر آتی ہیں۔ 
 سیخ کباب کے تحت مٹن بوٹی، مٹن سیخ، چکن سیخ اور چکن ملائی سیخ ہیں۔ ٹکہ میں اچاری ٹکہ، چکن ٹکہ، ملائی ٹکہ، ریشمی ٹکہ، بنجارہ ٹکہ اور دہی لسونی ہیں۔ نان ویج پراٹھا ریپ یعنی رومالی رول اور سیخ ٹکہ میں تقریباً یہی چیزیں رومالی روٹی میں لپیٹ کر دی جاتی ہیں۔ یہاں کئی طرح کی تندوری بھی مل جاتی ہے جس میں بنجارہ تندوری اور افغانی تندوری شامل ہیں۔ یہاں کی خصوصیت توا اسپیشل ہے جس میں دم کی چاپ، چاپ تندوری، دم کی نلی، مٹن بھونا، چکن بھونا، بھیجا مسالہ، گردہ مسالہ، گردہ کالی مری، بھیجا گردہ مکس، مٹن قیمہ، گردہ قیمہ مکس، مٹن توا رول، مٹن بیدہ روٹی، مٹن توا پلائو، بھیجا توا پلائو، قیمہ توا پلائو، مٹن نان سینڈوچ جیسی چیزیں دستیاب ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ توے کے سارے پکوان زیتون کے تیل میں بنائے جاتے ہیں۔ ان کی ایک اور خاصیت ہے کہ ہفتے کے ہر روز ایک مختلف خصوصی پکوان بنایا جاتا ہے جیسے کہ جمعہ کو دال گوشت اور چاول، سنیچر کو چکن دم بریانی، اتوار کو لکھنوی بریانی، پیر کو ٹکہ بریانی، منگل کو تندوری بریانی، بدھ کو چکن سیخ بریانی اور جمعرات کو چکن لکھنوی پلاؤخصوصی طور پر بنایا جاتا ہے۔ یہاں میٹھے میں ملائی پراٹھا، ملائی فیرنی اورایرانی کالی چائے ملتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK