سمندر کے قریب واقع اس ریسٹورنٹ میں لبنانی، مغلائی اور چائنیز ڈشیز کی اس قدر ورائٹی ہے کہ آپ کیلئے فیصلہ کرنا مشکل ہوجائے گا کہ کیا کیا کھائیں ۔
EPAPER
Updated: October 25, 2024, 11:18 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
سمندر کے قریب واقع اس ریسٹورنٹ میں لبنانی، مغلائی اور چائنیز ڈشیز کی اس قدر ورائٹی ہے کہ آپ کیلئے فیصلہ کرنا مشکل ہوجائے گا کہ کیا کیا کھائیں ۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
دجاج زیتون سلاد، حمص ودھ چکن سلاد، چکن گارلک وونٹون سوپ، چکن شیش طوق، لیمب منڈی رائس، عربک چکن شوارما، بٹر چکن رول، مٹن فرینکی۔
پتہ: بی/۳؍ گگن گیری بلڈنگ، ۱۰؍ کارٹرز، کارٹر روڈ باندرہ ویسٹ، ممبئی۔ ۴۰۰۰۵۳
ہوٹل کھلنےکے اوقات: دوپہر۱۲؍سےرات۴؍ تک
رابطہ: 09821324118
باندرہ میں واقع کارٹر روڈ، ممبئی کے چند سب سے مشہور پاش علاقوں میں سے ایک ہےجہاں شہر کا اعلیٰ طبقہ رہتا ہے۔ اس علاقے میں یوں تو کئی ریسٹورنٹ اور کیفے موجود ہیں لیکن ان میں سب سے نمایاں کارٹرز بلیو ہےجس کا نام علاقے کی مناسبت سےرکھاگیا ہے۔ کارٹر روڈ ہے اورسامنےنیلانیلاسمندرہےتو ریسٹورنٹ کا نام کارٹرز بلیو سے اچھا اور کیا ہوسکتا تھا؟اس ریسٹورنٹ کی ممبئی میں ۹؍ شاخیں قائم ہوچکی ہیں جوباندرہ، دادر، اندھیری، لوکھنڈوالا، مائنڈ اسپیس ملاڈ، کالا گھوڑا اور ہب مال میں موجود ہیں۔ یہ ریسٹورنٹ نام سے ہی منفرد نہیں ہےبلکہ اپنے پکوانوں اور اس کے ذائقہ کی مناسبت سے بھی منفرد ہے۔ اس ریسٹورنٹ میں آپ کو عالمی ذائقہ دستیاب ہے۔ اس ریسٹورنٹ میں لبنانی، مغلئی اور چائنیز کی متعدد ڈشیز ملتی ہیں لیکن بنیادی طور پر اسے لبنانی ذائقوں کا مرکز قرار دیا جاسکتا ہے کیوں کہ اس کا آغاز ہی لبنانی پکوانوں سےہوتا ہے۔ سب سے پہلے یہاں سلاد پیش کیا جاتا ہے جس میں گرین سلاد کے بعد لبنانی سلاد میں فتوش سلاد، حمص ودھ ویج سلاد، دجاج زیتون سلاد اور حمس ودھ چکن سلاد دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد سوپ میں متعدد متبادل دستیاب ہیں۔ بھوک بڑھانے والےلبنانی پکوانوں میں کئی طرح کی زعتر نان کے علاوہ فلافل، حمص موجود ہیں۔ جبکہ نان ویج میں شان چکن، چکن حمص ودھ پیتا بریڈ، پارسلی چکن اور مٹن شیش توک موجود ہے۔ اس کے ساتھ ہی چاولوں کی لبنانی ڈشیز میں چکن مندی رائس، لیمب مندی رائس، چکن کبسہ رائس، لحم یخنی پلائو اور لحم کبسہ رائس دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مغلائی تندوری اپیٹائزرمیں ویج سیخ کباب، پنیر ہلٹاپ سمیت ویج میں کئی ڈشیز ہیں اس کے ساتھ ہی نان ویج میں چکن سیخ کباب، چکن ملائی ٹکہ، چکن لسونی کباب، چکن نظامی کباب، بٹر فرائڈ پرانز، تندوری پرانزجیسے بے شمار نام ہیں کہ آپ مینو پڑھتے پڑھتے تھک جائیں گے لیکن یہاں کی ورائٹی ختم نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ چائنیز ڈشیز، شوارما، تندور رول، مغلائی مین کورس، تندوری روٹی، رائس اینڈ بریانی، توا پراٹھا، چائنیز مین کورس کے تحت ایک ایک صفحہ کا مینو ہے۔ اس کے علاوہ چوپسوئے، وونٹون، ڈیزرٹ اور ملک شیک بھی ہیں۔