Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

چن تھائی میں چائنیز اور تھائی لینڈ کی منفرد ڈشیز کا امتزاج

Updated: February 28, 2025, 1:19 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اندھیری کے۷؍بنگلہ علاقے میں واقع اس ریسٹورنٹ میں آپ کو چین اور تھائی لینڈ کےمخصوص ذائقوں والی منفرد ڈشیز دستیاب ہوں گی۔

A combination of China and Thailand is also seen in the restaurant `Chin Thai`. Photo: INN
ریسٹورنٹ’چن تھائی‘ دیکھنے میں بھی چین اور تھائی لینڈ کا مجموعہ نظر آتا ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
ٹرپل شیزوان رائس، چکن سنگاپور رائس، چکن فرائی وونٹون، سزلڈ چلی چکن، تھریڈیڈ پنیر، چکن اسٹیم، فش کورین اسٹک، ڈریگون رولز، کرنچی چکن 
پتہ:سوسائٹی ۱۹/ڈی ۴؍، مہاڈا کمپلیکس، ایس وی پی نگر، ۷؍بنگلہ، اندھیری ویسٹ ممبئی۔ ۴۰۰۰۵۳
ہوٹل کھلنےکے اوقات:۱۲؍ سےصبح ۴؍بجے تک
رابطہ : 09619526756
 جب بھی کوئی ادارہ قائم کیا جاتا ہے چاہے وہ تجارتی ہو یاکوئی اور، سب سے پہلے اس کا نام رکھا جاتا ہے۔ اس ادارے کی کامیابی کا راز اکثر اس کے نام میں بھی پوشیدہ ہوتا ہے یعنی جتنا عمدہ اورانوکھا نام ہوگا اس کی شہرت بھی اسی قدر ہوتی ہے۔ اندھیری میں ایک ریسٹورنٹ ہے جس کا نام پہلی نظر میں انتہائی عجیب و غریب محسوس ہوتا ہے لیکن جب آپ دوبارہ غور کریں گے تو معلوم ہوگا کہ یہ تواسم بامسمیٰ ہے۔ اس ریسٹورنٹ کا نام ’چنتھائی‘ہے جو پہلے تو بے معنی محسوس ہوتا ہے لیکن غور کریں گے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ چائنیز اور تھائی لینڈ کے کھانوں کی مناسبت سے چین کا چن اور تھائی لینڈ کے تھائی سے مل کر بنایا گیا ہے۔ انٹرنیٹ پر دستیاب اس ریسٹورنٹ کے مینو کاآغاز مومو سے ہوتا ہے جس میں بھاپ میں پکے ہوئے مومو سےچکن شیزوان ٹوسٹیڈ تک کئی متبادل دیئے گئے ہیں۔ اس کے بعد سوپ میں لنگ فنگ، سی فوڈ سے لےکروونٹون نوڈل تک کئی نام شامل ہیں۔ 
 بھوک بڑھانے والی ڈشیز میں ویج، چکن اور سی فوڈ کے کئی متبادل دیئے گئے ہیں جس میں چکن کے تحت ہنی چکن، ڈرمز آف ہیون، چکن فنگرز، تھریڈیڈ چکن، چکن کورین اسٹک، کرنچی چکن، چنگھائی چکن ڈرائی اور سی فوڈ میں چلی اوئسٹر پرانز، پیپر بلاسٹیڈ پرانزتک کئی متبادل ہیں۔ اس کے بعد مین کورس کے تحت ویج، چکن (گریوی)، سی فوڈ گریوی، منی میل، رائس، چوپ سوئے چائومین اور نوڈل دیئے گئے ہیں۔ اس کے بعد تھائی کھانوں کا نمبر آتا ہے جس میں بھوک بڑھانے والی ڈشیز میں ویج اور نان ویج کے متبادل ہیں، ویج کے تحت تھائی کورن چلی، ساٹے پنیر، پنیر باسل لیوز جیسے نام ہیں اور نان ویج میں اسپائسی فش کیک، ملائیشین گرلڈ چکن، کائی پریک تھائی، تھائی گرلڈ فش، تھائی باربیکیو پرانزاور ساٹے چکن جیسے نام ہیں۔ سوپ میں ٹوم یام سوپ، کوکونٹ سوپ، مورچی سوپ ہیں۔ مین کورس میں ویج کے بعد نان ویج میں چکن کارف، اسپائسی تھائی چکن جیسے متبادل ہیں۔ رائس اور نوڈل میں اسٹیمڈ باسل رائس، گرین بینزفرائڈ رائس، پی نٹ تھائی نوڈلز دیئےگئے ہیں۔ میٹھےمیں ہنی ڈرائی نوڈل ودھ آئس کریم اور بنانا ٹوفی ودھ آئس کریم ہے۔ 

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK