• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سی ایم ایف فون ون: کچھ منفرد خصوصیات کا حامل فون

Updated: August 12, 2024, 11:55 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

نتھنگ کمپنی کے ذیلی برانڈ کے تحت پیش کئے گئے پہلے فون میں آپ پیچھے کا پینل تبدیل کرسکتے ہیں، محض ڈیڑھ ہزار میں نیا رنگ روپ ملتا ہے۔

Different colors of CMF Phone One. Photo: INN.
سی ایم ایف فون ون کے مختلف رنگ۔ تصویر: آئی این این۔

نتھنگ کمپنی کے ذیلی برانڈ اسمارٹ فون کے شعبے میں قدم رکھا ہے اوراس کے تحت اس نے اپنا پہلا فون سی ایم ایف فون ون لانچ کیا ہے۔ اس میں کئی ایسی خصوصیات ہیں جو صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرسکتی ہیں۔ اس کا سب سے سستا فون ۱۵؍ہزار ۹۹۹؍ روپے کا ہے جس میں ۶؍جی بی ریم اور ۱۲۸؍جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ جبکہ اس سے اوپر کے فون میں ۸؍جی بی ریم اور ۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج دی گئی ہے لیکن اس کی قیمت ۱۷؍ہزار ۹۹۹؍ روپے ہے۔ کمپنی نے اس میں ایک انوکھی تکنیک بھی پیش کی ہے۔ وہ یہ کہ آپ اس فون کے پیچھے کا پینل خود تبدیل بھی کرسکتے ہیں۔ 
ڈیزائن
سی ایم ایف فون ون میں کچھ دلچسپ خصوصیات پیش کی ہیں۔ حالانکہ آپ کو پہلی نظر میں وہی معیاری شکل نظر آئے گی لیکن جب آپ اسےپلٹائیں گے تو یہ آپ کو ’انڈسٹریل‘ قسم کی کوئی چیز نظر آئے گی۔ ڈیوائس کے ہر کونے میں اسکرو دیئے گئے ہیں اور نیچے ایک’ایکسیسری پوائنٹ‘ہےجو ڈیزائن کی خوبصورتی کا حصہ ہے۔ اب یہاں سے معاملہ دلچسپ ہوجاتاہے۔ کمپنی آپ کو پچھلے پینل کو تبدیل کرنے کا آپشن دیتی ہے۔ پورا عمل نسبتاً آسان ہے، لیکن پچھلاپینل تبدیل کرنے سے پہلے سم ٹرے کو ہٹانا یقینی بنائیں۔ بدلنے کےقابل ایک پینل کی قیمت ایک ہزار۴۹۹؍روپے ہے۔ یعنی محض ڈیڑھ ہزار میں آپ اپنے فون کو دوبارہ نیا جیسا بناسکتے ہیں۔ 
ڈسپلے
سی ایم ایف فون ون اس قیمت میں بھی ایک عمدہ ڈسپلے پیش کرتاہے۔ اس اسمارٹ فون میں ۱۲۰؍ ہرٹز کا اسکرین ریفریش ریٹ اور ۲۴۰؍ہرٹزٹچ سیمپلنگ ریٹ دیا گیا ہے، جو اسکرولنگ کے تجربے کوعمدہ بناتا ہے۔ یہ فون۲؍ہزار نِٹس تک کی روشنی بکھیرتا ہےجس کی وجہ سے گھر کے باہر بھی انسٹاگرام ریل آسانی سے دیکھا جاسکتاہے۔ اس میں ہمیشہ آن ڈسپلے موڈ بھی ہے۔ اس کے تحت صرف وقت، تاریخ اور موسم کی معلومات نظر آتی رہتی ہے۔ 
ہارڈ ویئر
سی ایم ایف فون ون ان چند فونز میں سے ایک ہے جو جدید ترین چپ سیٹ میڈیاٹیک ڈائمنسٹی ۷۳۰۰؍استعمال کرتا ہے۔ اس فون میں ان ڈسپلے فنگرپرنٹ سینسر ہے جو کہ کافی تیزی سے کام کرتا ہے۔ اس کا سنگل اسپیکر زیادہ عمدہ نہیں ہے۔ اسپیکر کی آواز تو تیز ہے لیکن اس میں آواز زیادہ واضح نہیں ہے۔ 
سافٹ ویئر
سی ایم ایف فون ون ایک صاف یوزر انٹرفیس پیش کرتا ہے۔ نتھنگ نے نتھنگ او ایس کےساتھ ایک الگ شکل اور احساس فراہم کیا ہے۔ اس ورژن کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے۔ اس میں کوئی بلوٹ ویئرنہیں دیا گیاہے، اور آپ کو حسب ضرورت مونوکروم ایلیمنٹ ملتے ہیں جو اسےمنفردبناتےہیں۔ آپ یوزر انٹرفیس کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل بھی کرسکتے ہیں، جو کہ کافی آسان بھی ہے۔ مزید یہ کہ، اے آئی وال پیپر کے ساتھ، آپ اپنے وال پیپر تیار کر سکتے ہیں۔ یہ ایک ایسی خصوصیت ہےجو دوسرے فونز پر بھی دستیاب ہونی چاہیے۔ اس میں آپ کو ایک تجرباتی خصوصیت بھی ملتی ہےجو آپ کو ایپل ایئر پوڈزکو ڈیوائس کے ساتھ آسانی سے جوڑنے کی اجازت دیتی ہے۔ 
کیمرہ
سی ایم ایف فون ون بہت زیادہ اچھا نہیں تو کم از کم توسط درجہ کا کیمرہ سیٹ اپ پیش کرتا ہے۔ یہ فون ایک مقبول سونی آئی ایم ایکس ۸۸۲؍سینسر استعمال کرتا ہے جو عقبی پینل پر بنیادی لینس کے طور پر ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ۲؍میگا پکسل پورٹریٹ سینسر ہے، جو قدرتی بوکےتصاویر لینےمیں معاون ہے۔ دن کی روشنی میں تصاویر نیچرل آتی ہیں۔ کنٹراسٹ بھی اچھاہے، حالانکہ ڈائنامک رینج بہتر ہو سکتی تھی۔ شارپ نیس اتنی زیادہ نہیں ہے جتنی کہ اس قیمت میں دوستیاب دوسرے فون میں ملتی ہے۔ 
بیٹری
اس میں ۵؍ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری استعمال کی گئی ہے جسے ۳۳؍واٹ فاسٹ چارجنگ سے چارج کرسکتے ہیں۔

ڈسپلے         ۶ء۶۷؍انچ

پروسیسر      ڈائمنسٹی ۷۳۰۰؍ ۵؍جی پروسیسر
ریم             ۶؍جی بی ریم
اسٹوریج      ۱۲۸؍جی 
برائٹ نیس    ۲؍ہزار نٹس
کیمرہ         ۵۰؍اور ۲؍میگا پکسل، ۱۶؍میگاپکسل سیلفی
بیٹری          ۵؍ہزار ایم اے ایچ

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK