• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

قلابہ کازوے مارکیٹ: جنوبی ممبئی میں سستے سامان کا مرکز

Updated: August 20, 2024, 11:27 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس مارکیٹ میں آپ کو بنیادی اشیاء سے لے کراعلیٰ قسم کی اشیا تک سب کچھ مل جائے گا،سستے زیورات سے لے کر ہینڈی کرافٹ تک ملے گا۔

Artificial ornaments can be seen. Photo: INN
مصنوعی زیورات دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر : آئی این این

چونکہ ممبئی ایک میٹرو پولس شہرہے، اس لیےزیادہ تر لوگ اسے ایک مہنگا ترین شہر سمجھتے ہیں۔ یہ بات کچھ حد تک درست بھی ہے کہ اکثر چیزیں یہاں مہنگی ملتی ہیں لیکن حقیقت اس سے مختلف بھی ہے۔ یہاں آپ مہنگی سے مہنگی اور سستی سے سستی چیز بھی خرید سکتے ہیں۔ اس کیلئے ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ کو صحیح جگہ معلوم ہو۔ ممبئی میں ایک جانب بڑے بڑے شاپنگ مالز اورعالمی سطح کے بڑے بڑے اور شاندار اسٹور موجود ہیں تو وہیں دوسری طرف ممبئی کی کئی گلیوں اور محلوں میں چھوٹے چھوٹے بازار سجتے ہیں جہاں سے آپ اپنی مرضی کے مطابق اور کم قیمت میں سامان خرید سکتے ہیں۔ آپ کو ایسے سستے بازار ممبئی کے قدیم اور مشہور علاقے یعنی جنوبی ممبئی سے لے کر نئے اورغیر معروف علاقوں جو اکثر شمالی ممبئی میں واقع ہیں میں مل جائیں گے۔ ممبئی کےایسے ہی سستے بازاروں میں جنوبی ممبئی کےمشہور علاقے قلابہ میں سجنے والا قلابہ کازوے کا بازار بھی ہے۔ قلابہ کاز وے سستے اوراچھے بازاروں میں سرفہرست ہے۔ ممبئی کا قلابہ کازوے کا بازار بہت سستا اور بہت اچھا ہے۔ آپ اس بازار میں جا کر ہر قسم کا سامان خریدسکتے ہیں۔ قلابہ کاز وے میں کپڑوں سے لے کر مصنوعی زیورات تک ہر قسم کا سامان دستیاب ہے، لیکن یہ بازار خاص طور پر خواتین کی خریداری کیلئےمشہور ہے۔ اب آئیے جانتے ہیں کہ شاپنگ کے لیے قلابہ کاز وے کیوں جانا چاہیے۔ 
ڈیزائنر کپڑے
  جیسا کہ پہلے ہی کہا گیاکہ یہ بازار خصوصی طور پر خواتین کیلئے خریداری کا بہترین مقام ہے۔ اس کا مطلب تو آپ سمجھ ہی سکتے ہیں کہ اس بازار میں بہت ہی خوبصورت کپڑے دستیاب ہیں جو خواتین کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں۔ قلابہ کاز وے میں ہر رنگ، فیشن اورنئے ڈیزائن کے کپڑے نظرآئیں گے۔ ممبئی کا یہ بازار رنگ برنگے اور ڈیزائنر کرتوں، پلازو، ٹی شرٹس اور ڈیزائنر ملبوسات سے سجا ہواہے۔ اس بازار میں کپڑوں کی قیمت بہت کم ہے۔ یہاں آپ کو ۱۰۰؍ روپے تک میں عمدہ اور نفیس ٹی شرٹ مل جائیں گےتو وہیں ۳۰۰؍ تا ۴۰۰؍روپے میں ڈیزائنر جیسے ملبوسات بھی مل سکتے ہیں۔ 
مصنوعی زیورات
 قلابہ کاز وے ہمیشہ فیشن اور جدیدرجحانات کا مرکز دکھائی دیتا ہے۔ آج کل جدیداورمنفرد اسٹائل کے زیورات کا رجحان ہے، لہٰذا اگر آپ زیورات خریدنا چاہتے ہیں، تو آپ کو قلابہ کازوے جانا چاہیے۔ یہاں آپ کو ہرقسم کے یعنی سلور، آکسیڈائزڈ اور منفرد اسٹائل اور انداز کےزیورات دستیاب ہوں گی۔ 
دستکاری
 اگر آپ عمدہ اور منفرد قسم کی چیزیں خریدنا چاہتے ہیں تو آپ کو ہاتھ سےبنی ہوئی چیزیں جسے عام طور پر ہینڈی کرافٹ کہا جاتا ہے خریدنا چاہئے۔ اس کیلئے آپ کو کہیں اور نہیں بلکہ قلابہ کازوے پر واقع اس بازار میں بھی آپ کو ہاتھ سے بنی ہوئی چیزیں مل جائیں گی۔ آپ کوقلابہ کاز وے میں بہت سی ایسی دکانیں بھی مل جائیں گی جہاں آپ کو ہاتھ سےبنی اشیاء (ہینڈی کرافٹس) ملیں گی۔ بازار میں آپ دستکاری سے بنی دروازے پر رکھی جانے والی چٹائی، قالین، فرش اور گھرکی سجاوٹ کی بہت سی اشیاء خریدسکتےہیں۔ قلابہ کاز وے میں مہاراشٹر کے روایتی دستکاری سے بنی چیزیں دیکھی جائیں گی۔ 
پاؤں پہننا
 اس بازار میں آپ نہ صرف کپڑے بلکہ سستےجوتے اور چپل بھی خرید سکتےہیں۔ اگر آپ فارمل جوتے کم قیمت میں خریدنا چاہتے ہیں تو کسی بھی شوروم میں پیسے ضائع کرنے کے بجائے قلابہ کاز وے سےسستےمیں خریدیں۔ اسٹائلش سینڈل اور ویلزبھی مارکیٹ میں دستیاب ہوتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK