• Mon, 30 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کری این پاستا: انٹرنیشنل ہوٹل میں عالمی سطح کا ریسٹورنٹ

Updated: December 20, 2024, 11:27 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

ولے پارلے میں واقع پارلے انٹرنیشنل ہوٹل کے اس ریسٹورنٹ میں آپ کو ہندوستانی سے لے کر تھائی اور دیگر ممالک کی ڈشیز مل جائیں گی۔

The view inside this restaurant is amazing. Photo: INN
اس ریسٹورنٹ کے اندرکا نظارہ نہایت شاندار ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
منٹ اینڈ مشروم سوپ، کنگ پائو پوٹیٹو، بالی چکن سگار، منگولین لیمب چلی، ڈرمز آف ہیون، فش اینڈ اوئسٹر ساس، پرانز بلچائو، گوان فش کری، 
پتہ:ہوٹل پارلے انٹرنیشنل، بی این اگروال مارکیٹ، ولے پارلے ایسٹ، ممبئی۔ ۴۰۰۰۵۷
ہوٹل کھلنےکے اوقات:چوبیسو گھنٹے
رابطہ : 02226102122
 اس کالم کے تحت مختلف قسم کے ریسٹورنٹس کا جائزہ لیا جاتا ہے کہ وہاں کس طرح کے پکوان دستیاب ہیں۔ ان میں کئی چھوٹے بڑے ریسٹورنٹس کا جائزہ لیا جاچکا ہے۔ آج ہم ایک ایسے ریسٹورنٹ کا جائزہ لے رہے ہیں کافی عالیشان ہےہوٹل پارلے انٹرنیشنل میں واقع ہے۔ کری این پاستا نامی اس ریسٹورنٹ میں کئی طرح کے منفرد پکوان بھی کھانے کو ملتے ہیں۔ 
 انٹرنیٹ پرموجود اس ریسورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں تو پاتے ہیں کہ اس کاآغاز سوپ سے ہوتا ہے جس میں پہلی ڈش روسٹیڈ ٹوماٹو اینڈ باسل سوپ ہے جبکہ اس کے آگے ایشین لیمن کوریئنڈر سوپ، ٹوم یوم کھمبھ، منٹ اینڈ مشروم سوپ جیسے متبادل ہیں۔ اس کے بعد سلاد میں سیزر سلاد، واٹرمیلن اینڈ فیٹا، قینو سلاد، میکسیکن شرمپ سلاد ہیں۔ ویج اسٹارٹر میں پہلا نام اینیمل فرائز، فلی لوڈیڈ ناچو، پنیر چلی، مشروم چیز بامبز، کشمیری مسالا ٹکی، لاہوری پنیر ٹکہ، اٹالین کیپریز بروشیٹا، سویا چاپ اِن اوئسٹر ساس، کرسپی اسٹر فرائڈ ٹوفو ہیں۔ نان ویج اسٹارٹر میں بالی چکن سگار، منگولین لیمب چلی، بی بی کیو چکن ونگز، ڈائنامائٹ پرانز، ڈرمز آف ہیون، بٹر گارلک پرانز، اور دیگر ہیں۔ 
اس کے بعد ویج مین کورس میں پنیر ٹکہ مسالا، ڈھنگری مٹر ہرا پیاز، بھنڈی آمچوری اور دیگر ہیں جبکہ نان ویج مین کورس میں بٹر چکن، مرغ رارا، تھائی چکن کری گرین، پرانز بلچائو، گوان فش کری ہیں۔ 
 رائس میں ایگزوٹک ویج کھچڑی، برنٹ گارلک فرائڈ رائس اور دیگر ہیں جبکہ انڈین بریڈ میں کئی طرح کی روٹیاں ہیں اس کے بعد پاستا میں مختلف چیزوں کے انتخاب سے آپ اپنی مرضی کا پاستا بنواسکتے ہیں۔ آخر میص رائونڈ دی کلاک مینو دیا گیا ہے جو چوبیسوں گھنٹے دستیاب ہوتا ہے اس میں کئی طرح کے سینڈوچ، کڑھائی ویج، پنیر مکھنی اور ایسی ہی دیگر کئی چیزیں ہیں۔ 
اس کے علاوہ مشروبات کیلئے بھی یہاں ایک الگ مینو دیا گیا ہے جس میں کئی طرح کے سینڈوچ، ریپس یعنی رول کے بعد گرم مشروبات میں کئی طرح کی چائے اوردیگر مشروبات کے علاوہ میٹھے میں گلاب جامن، مونگ دال کا یا موسم کے حساب سے حلوہ اور دیگر ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK