• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈیلی کیسی آف چائنا: منفرد قسم کی تھائی اورچینی ڈشیز کا مرکز

Updated: February 07, 2025, 12:03 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اندھیری کے اوشیوارہ میں واقع اس ریسٹورنٹ میں تھائی لینڈکی کئی ڈشیزپیش کی جاتی ہیں جن میں چوپ سوئے جیسی کمیاب ڈشیز بھی شامل ہیں۔

Located in Andheri, this restaurant is also a sight to behold. Photo: INN
اندھیری میں واقع یہ ریسٹورنٹ دیکھنے میں بھی ٹھیک ٹھاک ہے۔ تصویر: آئی این این

 یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
گرلڈ فش، ملائیشین گرلڈ فش، تھائی گارلک پرانز، پرانز ان تھائی اسپائسیز، تھائی فلیٹ نوڈل، کھائوسوئے رائس، تھائی کری، ملائیشین کری، شنگھائی ساس سوپ
پتہ:شاپ نمبر۷؍اناپورنا بلڈنگ، آدرش نگر سگنل کے قریب، اوشیوارہ، اندھیری ویسٹ ممبئی۔ ۴۰۰۱۰۲
ہوٹل کھلنےکے اوقات:۱۲؍ سے رات ساڑھے۱۲؍ بجے
رابطہ : +919820084723
 آج کل چائنیز ڈشیز زیادہ پسند کی جارہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ شہرکےہرمحلے اور ہر چوراہے پر آپ کو چائنیز پکوانوں کے ہوٹل سے لے کر اسٹال تک مل جائیں گے۔ لیکن اگر آپ اعلیٰ کوالیٹی کا چائنیز کھانا کھانے کے خواہشمند ہیں اوراس سے آگے بڑھ کرتھائی لینڈ کی ڈشیز چکھنا چاہتے ہیں تو اندھیری کے اوشیوارہ علاقے میں واقع آدرش نگر سگنل کے پاس واقع ڈیلی کیسی آف چائنا کا رخ کرسکتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر دستیاب اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز تھائی لینڈ کے خصوصی پکوانوں سے ہوتا ہے۔ اس میں بھوک بڑھانے والی ڈشیز میں ویج کے تحت تھائی گارلک پوٹیٹو، تھائی پنیر باسل لیوز، تھائی شاٹے پنیر جیسے نام ہیں۔ سی فوڈ کے تحت تھائی گرلڈ فش، ملائیشین گرلڈ فش، تھائی گارلک پرانز، پرانز ان تھائی اسپائسیز جیسی ڈشیزہیں جبکہ نان ویج میں تھائی شاٹے چکن، تھائی چکن بی بی کیو، تھائی چکن کورین اسٹک، تھائی گرلڈ چکن اور دیگر ہیں۔ 
 اس کے بعد رائس اینڈ نوڈل میں ویج اور نان ویج میں ایک جیسی ڈشیز ہیں جن میں صرف ویج اور چکن کا فرق ہیں۔ ان میں اسٹیم باسل رائس، گرین بین رائس، تھائی رائس، ملائیشین رائس، تھائی فلیٹ نوڈل، کھائوسوئے رائس اور نوڈل اور چکن تھائی پاٹ رائس ہیں۔ کری میں تھائی کری، ملائیشین کری، اسپائسی تھائی کری ہیں جو ویج، نان ویج اور فش تینوں میں دستیاب ہیں۔ گریوی کے ساتھ فش اینڈ پرانز کےسوپ ہیں جن میں دیگر عام قسم کے سوپ کے علاوہ یلو بین ساس، ریڈ تھنڈر، چلی بلیک بین، اوئسٹر ساس، بلیک پیپر ساس، شنگھائی ساس ہیں۔ یہی چیزیں ویج میں بھی ہیں۔ 
 اس کے بعد چوپ سوئے کے تحت چائنیز بھیل، امیریکن چوپ سوئے، چائنیز چوپ سوئے اور شیزوان چوپ سوئے ہیں جو ویج اور نان ویج میں دستیاب ہیں۔ اس کے آگےچائنیز ڈشیز ہیں جن میں زیادہ تر وہی نام ہیں جو دیگر ریسٹورنٹس میں مل جاتے ہیں۔ ان میں سوپ، اسٹارٹر، گریوی کے ساتھ چکن، نوڈل، رائس، کامبو رائس یا نوڈل جو گریوی کے ساتھ ملا کر پیش کیا جاتا ہے۔ اس کے آگے ٹرپل شیزوان ہے جس کے ساتھ میں علاحدہ گروی آتی ہے۔ 

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK