• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ڈیل لیٹی ٹیوڈ۲؍اِن ون: عمدہ صلاحیت اور ڈیزائن کا مجموعہ

Updated: September 23, 2024, 11:04 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس میں انٹیل کور الٹرا ۷؍نامی جدید ترین پروسیسر استعمال کیاگیا ہے، ٹچ اسکرین ہونے سے آپ ٹیبلٹ کی طرح بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

You can also use this Dell machine as a laptop or tablet if you want. Photo: INN.
ڈیل کی اس مشین کو آپ چاہیں تو لیپ ٹاپ یا ٹیبلٹ کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این۔

ڈیل کی لیٹی ٹیوڈ سیریزورکنگ پروفیشنلز کیلئے بنائی گئی ہے۔ اس سیریز میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ عمدہ ڈیزائن کا استعمال کیا گیا ہے۔ کامیابی کے اس فارمولے پر عمل کرتے ہوئے کمپنی نے اس سیریز کے تحت ایک نیا لیپ ٹاپ پیش کیا ہے جس میں انٹیل کا جدید ترین پروسیسر استعمال کرتے ہوئے اسے ایک کمپیکٹ انداز میں بنایا گیا ہے۔ یہ نہایت ہی پتلا اور وزن میں ہلکا ہے۔ اس لیپ ٹاپ کی ابتدائی قیمت ایک لاکھ ۵۴؍ہزار ۹۹۹؍ روپے ہے۔ 
ڈیزائن
ڈیل لیٹی ٹیوڈ ۷۴۵۰؍ ٹو اِ ن ون کو ورکنگ پروفیشنلز کو ذہن میں رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہےجو شاندار نظر آنے کے ساتھ عمدہ پرفارمنس والا لیپ ٹاپ ہے۔ حالانکہ یہ اپنے زمرے میں سب سے پتلا نہیں ہے لیکن اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا آسان ہے کیوں کہ اس کا وزن محض ۱ء۵؍کلوگرام ہے۔ اس لیپ ٹاپ کے ہنجیس کافی مضبوط ہیں جس کی وجہ سے اسے مختلف انداز جیسے کہ ٹینٹ، اسٹینڈ ا ور ٹیبلٹ کے طور پر استعمال کیا جاسکتاہے۔ 
جب آپ اسے کھولتے ہیں تو نیچے سے روشن کی بورڈ اور ٹچ پیڈ آپ کا استقبال کرتا ہے۔ اس کے دائیں جانب ۳ء۵؍ایم ایم آڈیو جیک، یو ایس بی۳ء۲؍جنریشن ایک کے اے ٹائپ کے ۲؍پورٹ، لاک کا سلاٹ دیا گیا ہے۔ بائیں جانب آپ کو تھنڈربولٹ ۴ء۰؍ ودھ پاور ڈلیوری اور ڈسپلے پورٹ ملیں گےاس کے علاوہ ایچ ڈی ایم آئی ۲ء۱؍ کا پورٹ بھی دیا گیا ہے۔ 
ڈسپلے
اس لیپ ٹاپ میں ۱۴؍انچ کا آئی پی ایس ٹچ اسکرین دیا گیا ہے جس میں ایچ ڈی پلس کا ریزولیوشن ملتا ہے۔ حالانکہ اس میں آئی پی ایس ٹچ پینل دیا گیا ہے لیکن اس کے ڈسپلے میں عمدہ کوالیٹی کے رنگ دیکھنے کو ملتے ہیں جو مبنی بر حقیقت اور متنو ہیں۔ حالانکہ او ایل ای ڈی پینل کے مقابلے یہ تھوڑا کمزور ہے۔ چونکہ اس میں ایچ ڈی آر دیا گیا ہے اس لئے آپ اس میں او ٹی ٹی ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں۔ 
دیگر اشیا
اس لیپ ٹاپ میں ۷۹؍ بٹنوں والا کمپیکٹ کی بورڈ دیا گیا ہے جس میں منی ایل ای ڈی بیک لٹ دیا گیا ہے۔ کی بورڈ کو مناسب جگہ پر رکھا گیا ہےجس سے آپ کی کلائی رکھنے کی بھی جگہ مل جاتی ہے۔ آپ کو اس میں علاحدہ سے کو پائلٹ ہاٹ کی بھی دی جاتی ہےجو اے آئی اسسٹنٹ تک آسانی سے رسائی کو یقینی بناتا ہے۔ حالانکہ کی بورڈ کے نیچے کی روشنی تھوڑی کم ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے منی ایل ای ڈی بیک لٹ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا ہے جو بیٹری بچاتی ہے۔ 
فنگر پرنٹ سینسر بھی بھروسہ مند اور استعمال کرنے میں آسان ہے۔ ٹریک پیڈ بھی اسموتھ اور عمدہ ہے۔ اس میں گیسچر سوائپ کنٹرول بھی دیا گیا ہے۔ اس کی سیٹنگ تبدیل کی جاسکتی ہے۔ 
س میں ایف ایچ ڈی آئی آر کیمرہ بھی دیا گیا ہے جو ونڈوز ہیلو کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس میں فزیکل پرائیویسی شٹر بھی دیا گیا ہے۔ ویڈیو کالنگ کیلئے کیمرہ کی کوالیٹی بھی اچھی ہے۔ 
اس میں کواڈ اسپیکر سیٹ اپ بھی دیا گیا ہےجن میں دو اوپر کی جانب اور دو نیچے کی جانب دیئے گئے ہیں۔ اس میں آواز اچھی آتی ہےجو ایک چھوٹے کمرے کیلئے کافی ہے۔ 
سافٹ ویئر
آپریٹنگ سسٹم کے طور پر اس میں ونڈوز ۱۱؍ پرو دیا گیا ہے۔ اس میں کوپائلٹ اے آئی ٹول بھی دیا گیا ہےجسے مختلف کاموں کیلئے استعمال کیا جاسکتاہے۔ اس کے علاوہ اس میں ڈیل آپٹیمائزر اپلی کیش بھی دیا گیا ہےجس سے لیپ ٹاپ کے مختلف کام کئے جاسکتے ہیں۔ 
ہارڈ ویئر 
اس میں انٹیل کور الٹرا ۷؍ وی پر ۱۶۵ءیو پروسیسر استعمال کیا گیا ہےجو کئی کام کرسکتا ہے۔ اس میں ۱۶؍جی بی ایل پی ڈی ڈی آر ۵؍ ایکس کا ریم دیا گیا ہے جبکہ ۵۱۲؍جی بی کا روم دیا گیا ہے۔ 
بیٹری
اس میں ۵۷؍ ڈبلیو ایچ کے ۳؍ سیل دیئے گئے ہیں جبکہ ۶۵؍ واٹ فاسٹ چارجنگ یوایس بی ٹائپ سی اڈیپٹربھی دیا گیا ہے۔ 
ڈسپلے               ۱۴ ؍انچ
پروسیسر           انٹیل کور الٹرا ۷
ریم                   ۱۶؍جی بی ریم
اسٹوریج           ۵۱۲؍ جی بی
آپریٹنگ سسٹم     ونڈوز ۱۱؍پرو
ویب کیمرہ         فل ایچ ڈی
بیٹری               ۷۵؍ڈبلیو ایچ، ۶۵؍واٹ فاسٹ چارجر

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK