ملک میں مشہور ڈیزائنروں کے ذریعہ ڈیزائن کئے گئے مردوں کیلئے ہر قسم کے کپڑے آپ کو یہاں مل جائیں گے جن میںفارمل سےانفارمل تک دستیاب ہیں۔
EPAPER
Updated: November 28, 2023, 10:11 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
ملک میں مشہور ڈیزائنروں کے ذریعہ ڈیزائن کئے گئے مردوں کیلئے ہر قسم کے کپڑے آپ کو یہاں مل جائیں گے جن میںفارمل سےانفارمل تک دستیاب ہیں۔
عام طور پر جب بھی شاپنگ کا نام آتا ہے تو سب سے پہلے خواتین کی شاپنگ ذہن میں آتی ہے۔آپ کسی بھی بڑے بازار، علاقائی مارکیٹ یا مال میں بھی چلے جائیں تو آپ کوایسی چیزوں کی دکانیں کثرت سے نظر آئیں گی جو خواتین کے استعمال کی ہوتی ہیں یا خواتین ہی انہیں خرید سکتی ہیں ۔پھر چاہے وہ روزمرہ کے استعمال کے کپڑے ہوں ،پارٹی میں پہننے لائق کپڑے ہوں ،شادی بیاہ میں پہننے لائق کپڑے، ڈیزائنرکپڑے ہوں ، میک اپ کا سامان، اصلی سونے چاندی کےیامصنوعی زیورات ہوں ،جوتے چپل ہوں ، مختلف ڈیزائن اور اسٹائل کےبیگ ہوں یا کچھ اور ہر طرح کا سامان خواتین ہی کیلئے ملتا ہے۔مردوں کیلئے شرٹ، ٹی شرٹ، جینز یا پتلون ہی کی دکانیں نظر آتی ہیں ۔ان کیلئے اعلیٰ قسم کے کپڑوں کی دکانیں شاذونادر ہی نظر آتی ہیں ۔ ایسانہیں ہے کہ مرد اچھے یا اعلیٰ قسم کے کپڑے خریدنا اور پہننانہیں چاہتے۔آج ہم آپ کیلئے ایک ایسے اسٹور سے متعلق معلومات لے کر آئے ہیں جہاں مردوں کیلئے اعلیٰ قسم کے ڈیزائنر کپڑے ملتے ہیں ۔ساؤتھ ممبئی کے مشہور علاقےکالا گھوڑا پرواقع اس ڈیزائنر اسٹور کا نام کیوریٹو ہے جہاں مردوں کیلئے نہایت عمدہ اور نفیس ڈیزائنر کپڑے ملتے ہیں۔
کن ڈیزائنروں کےکپڑے ملتے ہیں ؟
اس شاندار شوروم میں آپ کو کئی اعلیٰ قسم کے ڈیزائنروں کے کپڑے خریدنے کا موقع ملتا ہے۔ یہاں آپ کوملک کے جن مشہور ڈیزائنروں کےذریعہ ڈیزائن شدہ کپڑے خریدنے کا موقع ملتا ہے ان میں راہل کھنہ، رونت گاندھی، دھرو و کپور، جینتی ریڈی، پون سچدیوا، انتر اگنی اور ایس این او بی جیسے اعلیٰ ڈیزائنر شامل ہیں جن کے ذریعہ ڈیزائن کئے گئے کپڑے آپ اس اسٹور میں خرید سکتے ہیں۔
کیسے کپڑے ملتے ہیں ؟
یہاں آپ کو کلاسک اور ویسٹرن ویئر کے امتزاج سے بنائے ہوئے کپڑوں کے علاوہ شادی بیاہ میں پہننے لائق روایتی کپڑے، سیمی کیزوئل اور کیزوئل(ایسے کپڑےجنہیں آپ غیر روایتی یا عمومی مواقع پرپہن کر جاسکتےہیں یا عام طور پر استعمال کرسکتے ہیں ) کا مجموعہ بھی یہاں ملتا ہے جو آپ کو دیگر افرادسےمنفرد بناتا ہے۔اس کے علاوہ یہاں پر آپ کو آدمیوں کیلئےکپڑوں کے علاوہ پہننے لائق دیگر لوازمات جیسے کہ تھنک چین، بریسلیٹ کفلنک، بو ٹائی، ٹائی اور کوٹ اور جیکٹ پر لگانے والابروچ بھی خریدسکتےہیں ۔اگر آپ ایک ایسے شخص ہیں جو اپنےلئے پوری طرح سے چست اور درست کپڑے خریدنا چاہتے ہیں تو آپ کو یہاں آکر اطمینان حاصل ہوگا کیوں کہ یہاں کے کپڑے پہن کر آپ دوسرے سے منفرد نظر آئیں گے۔
آن لائن خریداری بھی ممکن
اگر آپ کسی وجہ سے کالا گھوڑا نہیں جاسکتے تو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ایسی صورت میں آپ یہاں سے آن لائن خریداری بھی کرسکتےہیں ۔انٹرنیٹ پر دستیاب اس اسٹور کی ویب سائٹ https://curato.in/ پر جاکر آپ وہ تمام چیزیں خرید سکتے ہیں جو آپ کو ان کے اسٹور پر دستیاب ہوسکتی ہے۔
کتنے قسم کے کپڑے آپ خرید سکتے ہیں ؟
اس اسٹور میں آپ آدمیوں کوپہننے کیلئے استعمال ہونے والی تقریباً تمام چیزیں خرید سکتے ہیں ۔ اس کیلئے کئی قسم کے زمرے یہاں دستیاب ہیں جن میں شرٹ، ویسٹرن ویئر، انڈین ویئر، اسٹریٹ ویئر، جوتے، لوازمات، بچوں کیلئے کپڑے،تحفہ میں دینے لائق چیزیں اورخصوصی طور پرڈیزائن کروائے ہوئے کپڑے خرید سکتےہیں ۔ پہلے زمرے شرٹ میں آپ کو ہر قسم کے شرٹ مل جائیں گے جو منفرد ڈیزائن کے حامل ہوتے ہیں ۔ ویسٹرن ویئر میں آپ کو کئی قسم کے ٹی شرٹ یاپولو ٹی شرٹ، سویٹر یا سویٹ شرٹ، جیکٹ، بلیزر، سوٹ یا ٹکسیڈو، رات کو پہننے لائق کپڑے، پینٹ کا سیٹ دستیاب ہے۔انڈین ویئر میں کرتااور پاجامہ، بنڈی کرتا، شیروانی، بند گلا،بنڈی یا نہرو جیکٹ،دھوتی، پٹیالا یا چوڑی دار ملتا ہے۔اسٹریٹ ویئرمیں ایسے کپڑے جو آپ یونہی پہن کرگلیوں میں گھوم سکیں جبکہ جوتوں کی بھی تمام اقسام اور دیگر متعدد چیزیں یہاں ملتی ہیں۔