• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

منفرد نظر آنے کیلئے کوآرڈ سیٹ کےمختلف ڈیزائن

Updated: January 14, 2025, 11:45 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

کو آرڈ سیٹ جو پہلے ہی منفرد ڈیزائن کے حامل ہوتے ہیں انہیں مزید جدت دی گئی ہے جو آپ کی شخصیت کو نکھارنے کا کام کر سکتے ہیں۔

Pants shirt style can be seen in the following pictures. Photo: INN
زیر نظر تصاویر میں پینٹ شرٹ اسٹائل کو آرڈ سیٹ دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر: آئی این این

 خواتین فیشن کے معاملے میں نئی سے نئی چیز تلاش کرتی رہتی ہیں، ان کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ جو کپڑا ایک تقریب میں پہن لیا اسے دوسری تقریب میں نہ پہنا جائے، یہاں تک کہ کچھ خواتین تو یہاں تک سوچتی ہیں کہ ایک قسم کا کپڑا جو ایک تقریب میں پہن لیا تو اسی قسم کا کپڑا دوسرے فنکشن میں نہ پہنا جائے۔ یعنی خاندان کی ایک شادی میں اگر شرارہ پہنا ہے تو دوسری شادی میں ان کی خواہش ہوگی کہ انارکلی سوٹ پہنوں اور تیسری تقری میں کسی اور قسم کا کپڑا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ خواتین کے فیشن کیلئے نئے نئے انداز کےساتھ نئے نئے قسم کے ملبوسات پیش کئے جاتے رہتے ہیں۔ خواتین کے ملبوسات کی ایسی ہی ایک نئی قسم ایجاد کی گئی ہے جس کا نام کو آرڈ سیٹ رکھا گیا ہے۔ اس میں ہوتا یہ ہے کہ اس قسم کے ملبوسات کے تحت خواتین اوپر سے نیچے تک ایک ہی رنگ، ڈیزائن یا اسٹائل کا کپڑا پہنے ہوئے نظر آئیں گے۔ حالانکہ پرانے زمانے میں بھی اکثر ایسا ہوتا تھا کہ خواتین ایک ہی رنگ یا ڈیزائن کا کپڑا پہنا کرتی تھیں لیکن اسے باقاعدہ ایک نام دے دیا گیا ہے۔ اس کے تحت اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک جیسے گل بوٹے والے کپڑے پیش کئے جاتے ہیں۔ انہیں دیکھ کر اکثر ان کپڑوں کو دیکھ کر شب خوابی کے لباس کا بھی گمان ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے اکثر یہ تصور بھی پایا جاتا ہے کہ کو آرڈ سیٹ کا مطلب ایسے ہی کپڑے ہوتے ہیں جو شب خوابی کے لباس سے مشابہ ہوں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے بلکہ کوآرڈ سیٹ میں دیگر قسم میں ملبوسات بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کے سامنے کو آرڈ سیٹ کے چند منفرد، دلکش ڈیزائن والے ایسے ملبوسات پیش کررہے ہیں جنہیں پہن کر آپ دوسروں سے منفرد نظر آئیں گی اور یہ ملبوسات آپ کو یقیناً پسند آئیں گے۔ 
شرٹ پینٹ اسٹائل کوآرڈ سیٹ
 ایک نیا حلیہ پانےکیلئے آپ اس قسم کے کوآرڈ سیٹ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ یہ کوآرڈ سیٹ شرٹ پینٹ اسٹائل میں ہے جس سے آپ کا حلیہ قطعی تبدیل ہوجائےگا۔ اس پر دلکش پرنٹ کرکے بہت خوبصورت ڈیزائن بنائی گئی ہے۔ اس قسم کے کوآرڈ سیٹ میں آپ بہت خوبصورت نظر آئیں گی۔ اس قسم کے کوآرڈ سیٹ میں، آپ بھاری ڈوپٹے کے ساتھ سادہ بالیاں بھی اسٹائل کر سکتی ہیں۔ 
فلورل یوک ڈیزائن کوآرڈ سیٹ
 پھولوں کی ڈیزائن والے کپڑے خواتین کی پہلی پسند ہوا کرتے ہیں، پھر چاہے وہ کوئی بھی کپڑا یا اسٹائل کا لباس ہو۔ یہ سبب ہے کہ کوآرڈ سیٹ میں بھی پھولوں کی دلکش ڈیزائن بنائی گئی ہے۔ اگر آپ دوسروں سے مختلف نظر آنا چاہتی ہیں تو آپ اس قسم کے کوآرڈ سیٹ کا انتخاب کر سکتی ہیں۔ اس لباس میں ایک بہت ہی خوبصورت پھولوں کی ڈیزائن بنائی گئی ہے اور اس قسم کے لباس میں آپ انتہائی خوبصورت نظر آئیں گی۔ یہ کوآرڈ سیٹ خوبصورت ن؍ر آنےکیلئےبہترین ہے اور اس لباس کے ساتھ آپ پرل ورک جیولری کو اسٹائل کر سکتے ہیں۔ 
ایمبرائیڈری کے کام والا کوآرڈ سیٹ
 ایمبرائڈری ورک ایک ایسا اسٹائل ہے جو خواتین کی اولین پسند میں ایک شمار کیا جاتا ہے خاص طور پر نئی دلہنوں پر یہ زیادہ ہی پسند کیا جاتا ہے۔ اگر آپ نئی دلہن ہیں اور شادی کے بعدپہلی بار کسی تقریب میں شرکت کررہی ہیں تو آپ اس قسم کی ایمبرائیڈری ورک کوآرڈ سیٹ کا انتخاب کرسکتی ہیں اور اس قسم کی ایمبرائیڈری ورک کوآرڈ سیٹ خوبصورت نظر آنے کے لیے بہترین آپشن ہے۔ 
کفتان اسٹائل کو آرڈ سیٹ
 کفتان آج کل خواتین کو کافی پسند آرہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کفتان اسٹائل میں بھی کو آرڈ سیٹ بنایا گیا ہے۔ ویسے تو کفتان ہوتا ہی ایسا ہے کہ وہ اوپر سے نیچے تک ایک جیسا نظر آتا ہے لیکن اس کفتان کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ کو آرڈ سیٹ بن جاتا ہے جو آپ کی خوبصورتی کو دوبالا کردے گا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK