• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ردھی سوری میں شادی بیاہ سےتہواروں تک کیلئے کپڑے

Updated: September 03, 2024, 11:42 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

یہاں کو آرڈ سیٹ، لہنگا،ساری، انارکلی سیٹ، شرارہ سیٹ،کرتا سیٹ، کفتان سیٹ، دھوتی سیٹ اور لانج ویئر جیسے کپڑے ملتے ہیں۔

Sharara set can be seen. Photo: INN
شرارہ سیٹ دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر : آئی این این

شرارے اور غرارے عام طور پر لوگ اس لئے نہیں پہن پاتے کہ اس میں زیادہ کپڑا ہونے کی وجہ سے اس میں گرمی زیادہ لگتی ہے، اور اس کا وزن لے کر چلنا بھی کافی دشوار ہوتا ہے۔ ایسے میں اکثر خواتین ایسے کپڑے تلاش کرتی ہیں جونرم ملائم ہونے کے ساتھ تھوڑے ہلکے بھی ہوں۔ ایسے میں ہم آپ کیلئے ایک ایسے اسٹور کے تعلق سے معلومات لے کر آئے ہیں جہاں اکثر پسند کئے جانے والے شرارے اور غرارے، کفتان، انارکلی جیسے تمام ہی قسم کے کپڑے ملتے ہیں لیکن یہاں انہیں بنانے کیلئے ایسے سوتی کپڑے کا استعمال کیا جاتا ہے جو زیادہ وزنی نہیں ہوتے اور ہلکے بھی اتنے ہوتے ہیں کہ ان میں گرمی نہیں لگتی۔ اس کے علاوہ اس میں کڑھائی اور کشیدہ کاری بھی اتنی زیادہ نہیں ہوتی کہ بوجھ بن جائے اورہلکی پھلکی ڈیزائن کی وجہ سے وہ دلکش بھی زیادہ لگتی ہے۔ اس اسٹور کا نام پہلے ’درزیا‘تھا جو اب’ردھی سوری‘ ہوگیاہے۔ یہاں سے آپ شادی بیاہ سے لے کر کسی تہوار تک پر پہننے کیلئے کپڑے خرید سکتی ہیں ۔ اس کے علاوہ روزمرہ کےاستعمال جیسے کہ دفتر جانے اور دیگر تقریبات میں شرکت کیلئے بھی کپڑے خرید سکتی ہیں۔ یہاں کے کپڑوں کی ایک اور خاص بات کھلتے ہوئے رنگ بھی ہیں ۔ پھر چاہے وہ سادہ کپڑا ہو جس پر کڑھائی کی گئی ہو یا پرنٹ دا رہو۔ 
ردھی سوری
ridhiieesuuri.com
 اس برانڈ کو لانچ ہوئے محض ۳؍سال ہی ہوئے ہیں لیکن اس کے کپڑے استعمال کرنے والوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ یہاں تک کہ کئی فلمی ستارے بھی اس برانڈ کے کپڑے پسند کررہے ہیں جن میں عالیہ بھٹ، جہانوی کپور، کرشمہ کپور، کنگنا رناوت، دیا مرزا، فاطمہ ثنا شیخ، پرینیتی چوپڑا اور دیگر۔ اس کی ویب سائٹ پر یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ دیگر متعدد سیلیبریٹی اور یوٹیوبر بھی یہاں کے کپڑے خریدتے اور پہنتے ہیں جبکہ ان کی تصویریں بھی یہاں پیش کی گئی ہیں۔ 
کیسے کپڑے یہاں ملتے ہیں 
 سب سے پہلے یہاں ملنے والےکپڑوں کے اسٹائل کی بات کرتے ہیں کہ یہاں کس طرح کے کپڑے ملتے ہیں۔ یہاں ملنے والے کپڑوں میں کو آرڈ سیٹ، لہنگا، ساری، انارکلی سیٹ، شرارہ سیٹ، کرتا سیٹ، کفتان سیٹ، دھوتی سیٹ اور لانج ویئر جیسے کپڑے ملتے ہیں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کو آرڈ سیٹ ایسے کپڑوں کے سیٹ کو کہا جاتا ہے جو ایک ہی رنگ یا ایک ہی ڈیزائن کے کپڑوں سے بنائے جاتے ہیں۔ یہ دراصل انگریزی لفظ’کو آرڈی نیشن‘کا مخفف ہے جس کا مطلب مربوط کرنا یا ہم پلہ، ہم وزن اور ہم رتبہ کے ہوتے ہیں۔ اسی مناسبت سے اس کے تحت ایسے کپڑے فراہم کئے جاتے ہیں جو اوپر اور نیچے کے کپڑے ایک جیسے ہوتے ہیں۔ 
کلیکشن
 اسٹائل کے علاوہ یہاں کئی مشہور برانڈس کے کلیکشن بھی ملتے ہیں جن میں اہیلی، سماہ، نورانی، بوند والیوم۲؍، نوری، سمر عید ۲۴؍، باہمین والیوم ۲؍، آپلا سمر ۲۴؍، چکن کاری، سمر بلاک پرنٹس، آئرس لینن، آئرس کاٹن اور حسینہ نامی کلیکشن یہاں دستیاب ہیں۔ ان کے علاوہ کچھ نئے آنے والے کلیکشن بھی یہاں موجود ہیں جن میں عالیہ ہوم، مخمل ویلویٹ کو آرڈ، صوفیہ ایمبرائڈرڈ ویلویٹ، صوفیہ ویلویٹ فوائل، فل فشاں، غزل، جھلمل، گل بہار، ملاسا، رنگریزا، حور اور حیات والیوم۲؍جیسے کلیکشن بھی یہاں ہیں۔ 
 اس کے علاوہ یہاں ویڈنگ ایڈٹ کے تحت شادی کی مختلف تقریبات کیلئے خصوصی کپڑے بھی دستیاب ہیں جن میں ہلدی، مہندی، سنگیت اور ویڈنگ ویلویٹ شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK