• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایٹ ارائونڈ دی کارنر: پالی ہل پر واقع ایک شاندار ریسٹورنٹ

Updated: September 06, 2024, 11:30 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

باندرہ کے اس ریسٹورنٹ میں کانٹی نینٹل اور اطالوی ڈشیز کےعلاوہ سینڈوچ، بیکری مصنوعات،سلاد،مٹھائیاں اور مشروبات ملتے ہیں۔

Located in Bandra, this restaurant is designed in a very grand style. Photo: INN
باندرہ میں واقع اس ریسٹورنٹ کو بہت ہی شاندار انداز میں بنایا گیا ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
گارلک بریڈ ودھ چیز، ملٹی گرین بگوٹے، کیابیٹا، بلیو بیری مفن، بیٹ فیٹا اینڈ ایووکیڈو برگر، پنیراینڈ روسٹیڈ ویجیٹیبل سینڈوچ، ویجیٹیبل کروائیسینوچ
پتہ:۲۴؍، ہائی اسکول، جنکشن آف ۳۰؍واں روڈ، ٹی پی ایس ۳؍، باندرہ ویسٹ، ممبئی۔ ۴۰۰۰۵۰
ہوٹل کھلنےکے اوقات:صبح۷؍سےرات ۱۲؍ بجے تک
رابطہ : 09867072226

 باندرہ اور اس پر پالی ہل کا علاقہ اپنے آپ میں قطعی منفرد ہوتا ہے، یہاں چونکہ زیادہ تر مشہور شخصیات بلکہ سلیبریٹیز رہتے ہیں اسی مناسبت سے یہاں کی ہر چیز بھی اسٹائلش اور عالیشان ہوتی ہے۔ آج ہم آپ کے سامنے پالی ہل کے علاقے میں موجود ایک ریسٹورنٹ کا تعارف لے کر حاضر ہوئے ہیں۔ اس ریسٹورنٹ کا نام ’ایٹ ارائونڈ دی کارنر‘ ہے۔ اس ریسٹورنٹ میں علاقے کی مناسبت سے ہی کھانے پینے کی چیزیں ملتی ہیں۔ انٹرنیٹ پر دستیاب اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں سب سے پہلے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہمارے سوپ اور سلاد روزانہ ہمارے شیف کی تخلیقی صلاحیتوں کوبروئے کار لاتے ہوئےتازے تیار کئےجاتے ہیں۔ جبکہ سوپ اور سلاد کے نام پر کوئی لمبی چوڑی فہرست نہیں بلکہ ان میں ویج اور نان ویج کے ہی متبادل دیئے گئے ہیں۔ اس کے آگے ہاٹ ڈشیز کے تحت روسٹ چکن، پین سیئرڈ نارویجین سلمون، اوریئنٹل جان ڈوری فش اور پرانز پیسٹو کپیلنی کے نام دیئے گئے ہیں۔ اگلی قسم کھائوسوئے کی ہے جس میں ویج اور نان ویج کا متبادل ہے۔ اس کے بعد بریڈس کے تحت گارلک بریڈ پلین اور مع چیز، فرینچ منی بگیٹ، ملٹی گریب بگیٹ، فوکوشیا، رائی وینا، شیابیٹا اور فارم ہائوس لوف کے متبادل ہیں۔ اس کے آگے کروائسنٹ میں بٹر، پین او چاکلیٹ، المونڈ، نٹیلا اسپائرل کے متبادل ہیں۔ مفن کے تحت ڈبل چاکلیٹ اوربلیوبیری کا متبادل ہے۔ اس کے آگے کوکیز، سائڈز، سینڈ وچ، ریپس، ہاٹ ڈاگ، برگر، پاستا، پیزا کے متبادل ہیں۔ اس کے آگے ڈیزرٹ یعنی مٹھائی اور بیوریج یعنی مشروبات کے متبادل ہیں۔ ڈیزرٹ کے تحت بلیوبیری چیز کیک، بسکوف چیز کیک، ہمنگ برڈ کیک، ہنی کیک، ایپل کرمبل کیک، نیو یارک چاکلیٹ، اورینج اپ سائڈ ڈائون، بنانا والنٹ کیک اور بیکڈ یوگرٹ کے متبادل ہیں۔ بیوریج میں اسموتھی کے تحت ایپل گرینولاپی نٹ بٹر سنامون، کیشیونٹ(کاجو)، ڈیٹ(کھجور) اور بیری، بنانا(کیلا)، پپایا (پپیتا) اور ہنی(شہد)، ایووکیڈوبنانا اور ڈیٹ کے مجموعہ سے بنائی جانے والی اسموتھی کے متبادل دیئے گئے ہیں۔ اس کے آگے ملک شیک کے متبادل ہیں جن میں ونیلا، اسٹرابیری، چاکلیٹ شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK