• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیو دعوت فیملی ریسٹورنٹ میں پورے خاندان کیلئے کھانے کا انتظام

Updated: July 12, 2024, 11:08 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

ڈومبیولی میں واقع اس ریسٹورنٹ میں نارتھ انڈین، چائنیز، مغلئی، کباب اور بریانی کی مختلف ڈشیز دستیاب ہیں،یہاں ویج، چکن، مٹن اور مچھلی تک ملتی ہے۔

Dombivli Kanyo Dawat Family Restaurant is quite wonderful. Photo: INN
ڈومبیولی کانیو دعوت فیملی ریسٹورنٹ کافی شاندارہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
ٹوم یوم سوپ، نوڈل سوپ، کریم آف ملائی سوپ، چکن لیمن چلی، چکن توا، چکن لپیٹا، چکن خلیفہ مسالا، چکن مراٹھا، چکن اچاری کباب، چکن پودینہ کباب۔ 
پتہ: ۹۔ ۱۱؍، شری منگل مورتی کامپلکس، بالاجی نگر، ٹھاکرلی ایسٹ، ڈومبیولی ایسٹ۔ ۴۲۱۰۲۱
ہوٹل کھلنےکے اوقات:صبح ۱۱؍سےرات ۱۲؍بجے تک
رابطہ : 919930309352
آج ہم ڈومبیولی کے ایک اور ریسٹورنٹ کا جائزہ لے کر حاضر ہیں جس میں نارتھ انڈین، چائنیز، مغلائی، کباب اوربریانی جیسی چیزیں ایک ہی چھت کے نیچے ملتی ہیں۔ اس ریسٹورنٹ کا نام نیو دعوت فیملی ریسٹورنٹ ہے۔ انٹرنیٹ پر دستیاب اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ ابتدائی چند صفحات پر ویج ڈشیز کا تذکرہ ہے لیکن اس کے آگے زیادہ تر ڈشیز نان ویج پر مشتمل ہیں جس میں چکن سے لے کر مچھلیوں تک کی ڈشیز پیش کی گئی ہیں۔ مینو کا آغاز چٹپٹا اسنیکس سے ہوتا ہے جس میں مسالا پاپڑ، فنگر چپس، گرین پیز بٹر گارلک فرائی، چیز پکوڑا اور ویج ہرا بھرا کباب دیا گیا ہے۔ اس کے بعد ’سبزی کی منڈی سے‘ کے تحت متعدد ویج ڈشیز ہیں جو عام طور پر کسی بھی ریسٹورنٹ میں مل جاتی ہیں جیسے کہ دال فرائی، دال پالک سے ہوتے ہوئے ویج حیدرآبادی، ویج کولہاپوری سے ہوتے ہوئے ویج کوفتہ، ویج قیمہ مسالا، ویج شاہی قورمہ، ویج بھونا اور ویج گوڈزیلا مسالا شامل ہیں۔ اس کے آگے پنیر کی ڈشیز ہیں۔ اس کے آگے کھانے کے ساتھ ساتھ میں پاپڑ، سلاد اور رائتہ جیسی چیزیں ہیں۔ 
 اس کے بعد چائنیزمینو شروع ہوتا ہے جس میں سب سے پہلے سوپ ویج اور نان ویج دیئے گئے ہیں۔ اس کے آگے اسٹارٹر میں ویج، مشروم، پنیر اور اس کے آگے نان ویج کے تحت چکن کی متعدد ڈشیز دی گئی ہیں۔ پھر نوڈلز میں بھی ویج اور نان ویج کی کئی ڈشیز ہیں۔ چائنیز کا مینو مین کورس پر ختم ہوتا ہے جس میں کئی طرح کے فرائڈ رائس دیئے گئے ہیں۔ اس کے آگے پنجابی ڈشیز کا مینو شروع ہوتا ہےجس کا آغاز ہی چکن سے ہوتا ہےیعنی اس میں ویج ڈشیز نہیں ہیں۔ اس میں چکن کے تحت مغلئی، کولہاپوری، سوکھا، کڑاہی، لپیٹا، پائینو مسالا، للی پٹ مسالا اور ایسی ہی دیگر متعدد ڈشیز دی گئی ہیں۔ اس کے بعدمٹن کی اور پھر مچھلیوں کی کئی ڈشیز ہیں۔ مٹن میں کولہاپوری، مغلئی، کڑاہی اور ایسی ہی دیگر ڈشیز کے بعد مچھلیوں میں مختلف متبادل کے ساتھ مسالا اورفرائی میں ڈشیز ہیں۔ اس کے بعد کباب کا خزانہ اور تندوری کے تحت لسونی کباب، اچاری کباب، پودینہ کباب، انگارہ کباب جیسی ڈشیز کے بعدکئی طرح کی بریانی کی ڈشیز دی گئی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK