یہاں نارتھ انڈین،چائنیز،عربین،مغلائی ،مہاراشٹرین،بریانی، سی فوڈ، شیک اور ڈیزرٹ جیسے مختلف اقسام کے کھانےایک جگہ مل جائیں گے
EPAPER
Updated: August 25, 2023, 12:10 PM IST | Muhammad Habib | Mumbai
یہاں نارتھ انڈین،چائنیز،عربین،مغلائی ،مہاراشٹرین،بریانی، سی فوڈ، شیک اور ڈیزرٹ جیسے مختلف اقسام کے کھانےایک جگہ مل جائیں گے
ہر ہوٹل میں کسی خاص قسم کے پکوان ملتے ہیں ۔کسی ہوٹل میں نارتھ انڈین، کسی میں چائنیز، کسی میں عربی اور کسی میں ترکی یا کسی اور طرز کے کھانے فراہم کئے جاتے ہیں ۔ اندھیری کے اوشیوارہ میں واقع فوڈ ان رائل میں آپ کو کئی قسم کے کھانےایک جگہ مل جائیں گے۔ انٹرنیٹ پر دستیاب یہاں کے مینو کے مطابق یہاں آپ نارتھ انڈین، عربی،مغلائی،چائنیز،بریانی اورسی فوڈ بھی کھاسکتے ہیں ۔یہاں کا مینو کئی حصوں پرمشتمل ہے اور ہر حصے کو اس کےکھانوں کی مناسبت سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ چائنیز کھانوں کا مینو سرخ رنگ کا ہے اور اس پر چین کی زبان کے حروف لکھے ہوئے ہیں ،مغلائی کھانوں کا مینو مغلیہ انداز میں ہے اور اس میں سرخیوں کے طور پراردو کے الفاظ استعمال کئےگئےہیں ،حالانکہ رسم الخط رومن ہی ہے۔اسی طرح عربی کھانوں کا مینو اسی انداز میں ترتیب دیا گیا ہے۔
مغلائی کھانوں کی فہرست کا آغاز ہی ’ابتداء‘ سے ہوتا ہے جس میں مختلف قسم کے پاپڑ دیئے گئے ہیں ۔ اس کے بعد مغلائی سوپ ہےجس میں پایا یخنی شوربہ، گوشت یخنی شوربہ اور ویج میں مکھنی ٹماٹر ہرا دھنیا شوربہ دیا گیا ہے۔محفل ران میں کئی قسم کی ران جس میں اسٹارٹر،مین کورس اور چاول بھی شامل ہیں ۔اس کے آگے اسٹارٹر (گلستان کباب)میں سی فوڈ،چکن، مٹن اور ویج میں کئی قسم کے اسٹارٹردیئے گئے ہیں ۔مین کورس(ملاحظہ فرمائیں ) میں بھی پہلے مچھلی،جھینگا، چکن، مٹن،انڈا اور ویج کی ڈشیز شامل ہیں ۔
چائنیزڈشیزکے مینو کو ’دی بیسٹ ایشین فوڈ‘ کا نام دیا گیا ہے جو سوپ سے شروع ہوکراسٹارٹر،مین کورس اورفرائڈ رائس تک جاتا ہے۔آگے نوڈلز کی بھی کئی ڈشیز دی گئی ہیں ۔اس کے بعد عربی پکوانوں کا مینوشروع ہوتا ہے جس کے آغاز میں ویج کے تحت ہموس، بابا غنوش،معتبل، فتوش، تبولہ اور فلافل کے نام دیئے گئے ہیں ۔اس کے آگےیہاں ملنے والی مندی ڈشیز کے نام دیئے گئے ہیں جن میں مرغ اور گوشت کی ڈشیز شامل ہیں ۔اس کے علاوہ کئی طرح کے کبسہ رائس، ترکش رائس،استنبول رائس کی ڈشیز دی گئی ہیں ۔شیف اسپیشل کے تحت رائل اسپیشل تھال کی تفصیل درج ہے۔