Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

حاجی ٹکہ کارنر میں پیزا اوربرگر بھی چکن ٹکہ کے ساتھ ملتا ہے

Updated: March 07, 2025, 11:35 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

بھنڈی بازار میں واقع اس ریسٹورنٹ میں مغربی طرز کی ڈشیز کو ہندوستانی طرز کی چیزوں کے ساتھ ملاکر پیش کیا جاتا ہےجو انوکھا امتزاج ہے۔

This restaurant is built in a modern style with a touch of tradition. Photo: INN
اس ریسٹورنٹ کو روایتی کے ساتھ جدید طرز میں بنایا گیا ہے۔ تصویر: آئی این این

 یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن ملائی لیگ، اچاری ٹکہ، چکن دہی لسونی، چکن کرسپی برگر، چکن تندوری برگر، چکن سیخ کباب پیزا، چکن کرسپی ٹینگو پیزا، چکن ٹکہ سینڈوچ۔ 
پتہ:۷۶؍، رودت طاہرہ اسٹریٹ، بوہری محلہ، کھارا ٹینک روڈ، بھنڈی بازار، بائیکلہ، ممبئی۔ ۴۰۰۰۰۳
ہوٹل کھلنےکے اوقات:شام۵؍ سےرات ۱۱؍بجے تک
رابطہ : 919820466466
 رمضان کا مقدس مہینہ ہم پر سایہ فگن ہے جس میں مسلمان دن میں روزہ رکھنے کے بعد شام کو افطار کے وقت کچھ ایسی چیزیں تلاش کرتا ہے جو توانائی بھی دے اور منہ کے ذائقے کابھی ذریعہ بنائے۔ یہی وجہ ہے کہ شہر کے ہر مسلم محلے میں افطار کے وقت مختلف قسم کے کھانوں کے خصوصی ٹھیلے لگتے ہیں جن میں کئی طرح کی چیزوں کے ساتھ خصوصی طور پر مختلف قسم کے ٹکے ملتے ہیں۔ 
 آج ہم آپ کے سامنے ایک ایسے ہی ریسٹورنٹ کا تعارف لے کر حاضر ہوئے ہیں جو کئی طرح کے ٹکے بناتا ہے۔ بائیکلہ پر واقع اس ریسٹورنٹ کا نام ہی حاجی ٹکہ کارنر ہےجس پرفاسٹ فوڈ، پیزا، رول، سینڈوچ اور برگر ملتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر دستیاب اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز اسٹارٹر سے ہوتا ہے جس میں چکن تندوری لیگ، ملائی لیگ، تندوری ڈرم، تندوری بوٹی، افغانی لیگ، سیخ کباب، تندوری ٹکہ، اچاری ٹکہ، پہاڑی ٹکہ، چکن دہی لسونی، چکن بنجارہ ٹکہ اور چکن کریم ٹکہ جیسے نام دیئے گئے ہیں۔ اس کے آگے کوفتہ کباب، سیخ کباب، بوٹی کباب، کلیجی، گردہ جیسی چیزیں بھی ملتی ہیں۔ 
 اس کے آگے برگرز ہیں جن میں چکن ڈیلکس برگر، چکن کرسپی برگر اور چکن تندوری برگر دستیاب ہیں۔ پھر پیزا کا نمبر آتا ہے جس میں چکن ٹکہ پیزا، چکن اورینٹل، چکن سیخ کباب پیزا، چکن کرسپی ٹینگو پیزاکے ساتھ دیگر عام پیزا بھی ہیں۔ پھرسینڈوچ میں چکن ٹکہ سینڈوچ، چکن ہوائین سینڈوچ، چکن اسموکڈ سینڈوچ، چکن کلب سینڈوچ اور دیگر عام سینڈوچ ہیں۔ 
 اسکے بعد فرائی کی ہوئی چیزوں میں چکن لالی پاپ، چکن فنگر کرسپی، چکن ڈرم اسٹک، چکن لیور، چکن لیگ فرائی اور دیگر ڈشیز ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کئی قسم کے رول بھی ملتے ہیں جو روٹی میں لپیٹ کر بنائے جاتے ہیں، ان میں چکن مایونیز، رشین سلاد، چکن سیخ مایو رول، چکن دہی لسونی کرسپی رول، چکن ٹکہ رول، چکن ملائی ٹکہ رول، چکن پہاڑی ٹکہ رول، چکن سیخ کباب رول، سیخ پراٹھا رول، کے علاوہ یہاں فرینچ فرائیز اور چیزی فرائز بھی ملتے ہیں۔ 

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK