• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

راجستھان: کھار میں موجود ایک شاندارریسٹورنٹ

Updated: January 10, 2025, 12:03 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس ریسٹورنٹ میں کئی طرح کی ڈشیز پیش کی جاتی ہیں جس میں ہندوستانی سے لے کر چائنیز کے علاوہ پیزا، برگر، سینڈوچ اور دیگر چیزیں ملتی ہیں۔

Located on SV Road in Khar, this restaurant is quite spectacular. Photo: INN
کھار میں ایس وی روڈ پر واقع یہ ریسٹورنٹ کافی شاندار ہے۔ تصویر: آئی این این

 یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
مرغ انگارے، مرغ ترکی کباب، چکن ریشمی ٹنگڑی، چکن ہریالی، چکن پاکیزہ، چکن ساگ والا، چکن ایگ فرائڈ، چکن چوپ بریانی، چکن چائو چائو، لائم چکن
پتہ:پلاٹ نمبر ۷۵۲، سکندر مینشن، ایس وی روڈ، نزد ٹریفک پولیس چوکی کھار، ممبئی۔ ۴۰۰۰۵۲
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح ساڑھے۷؍تا رات ایک بجے
رابطہ : 09036670613
 آج تک ہم نے کئی ممالک کے علاوہ اپنے ملک میں موجود متعدد ریاستوں کے ذائقے پیش کرنے والےریسٹورنٹس کا جائزہ لیا ہے۔ اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے آج ایک ایسے ریسٹورنٹ کا جائزہ پیش کیا جارہا ہے جس کا نام ہی راجستھان ہے۔ کھار میں واقع اس ریسٹورنٹ کے انٹرنیٹ پر موجود مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز تندوری اسٹارٹر سے ہوتا ہے جس میں چکن تندوری، چکن شیزوان تندوری، چکن ریشمی تندوری، کے ساتھ مرغ انگارے، مرغ لبنانی، مرغ ترکی کباب، چکن کستوری کباب، چکن اچاری کباب، فش فرائی، مٹن پٹھانی، چکن شکاری کباب جیسی دیگر متعدد ڈشیز موجود ہیں۔ اس کے بعد ریسٹورنٹ کے چند خصوصی پکوانوں کے نام ہیں جن میں مرغ مسلم، چکن میتھی، چکن لاہوری، چکن بوٹی فرائی، چکن ہریالی، مٹن سلی بوٹی اور مٹن قورمہ جیسی ڈشیز ہیں۔ 
 اس کے علاوہ یہاں ہفتہ واری مینو بھی ہے جس کے تحت اتوار کو ڈبہ گوشت/مٹن نہاری، پیر کو مٹن دوپیازہ، منگل کو چکن انگارہ،  بدھ کو مٹن کھچڑا اور گردہ کلیجی، جمعرات کو چکن ہریالی، جمعہ کو دال گوشت اور سنیچر کو پھر مٹن کھچڑا اور گردہ کلیجی ملتا ہے۔ 
 اس کے بعد پھر چکن ڈشیزہیں جس میں چکن بٹر، چکن افغانی، چکن پاکیزہ، چکن وہائٹ، چکن سیخ کباب مسالا، چکن ساگ والا، چکن دہی والا، چکن پالک اور دیگر ڈشیز ہیں۔ اسی طرح مٹن میں بھی تقریباً یہی ڈشیز موجود ہیں۔ اس کے بعد ویجیٹیبل میں بھی کئی ڈشیز ہیں۔ اس کے آگے چاولوں پر مشتمل ڈشیز ہیں جن میں چکن چوپ بریانی کے علاوہ چکن، مٹن، ایگ، ویج اور پرانز میں کئی طرح کی بریانی ہیں۔ اسکے بعد کبسہ کی بھی ۵؍ڈشیز ہیں اور اس کے نیچے روٹی پراٹھا اور نان ہیں۔ رائتہ، سلاد اور دہی شکر بھی یہاں ملتا ہے۔ اس کے بعد چائنیز ڈشیزہیں جس میں سب سے پہلے کئی قسم کے سوپ ہیں۔ اس کے بعد چکن، سی فوڈ اور ویج کے اسٹارٹر ہیں۔ اس کے بعد کئی طرح کی چائنیز ڈشیزکے بعد چوپسوئے، نوڈل، فرائڈ رائس کے بعد کئی طرح کے پیزا، سینڈوچ، برگر، سافٹ رول، گرم اور ٹھنڈے مشروبات، قلفی، مٹھائیاں، رول آئس کریم اور ملک شیک ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK