لنک روڈ پر واقع اس ہوٹل میںمیکسیکو،پنینی، چینی اور عربی طرز کے کھانوں کے علاوہ مومو جیسی چیزیں بھی کھانے کو مل سکتی ہیں۔
EPAPER
Updated: January 19, 2024, 10:45 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
لنک روڈ پر واقع اس ہوٹل میںمیکسیکو،پنینی، چینی اور عربی طرز کے کھانوں کے علاوہ مومو جیسی چیزیں بھی کھانے کو مل سکتی ہیں۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
پنیر ڈائمنڈ، شیزوان بلٹ،تھائی بال،پنیر کورین، بریٹو، جیکٹ پوٹیٹو،جلپینو چیز پیپر،نرم دل کباب، بھرواں ٹکی، گوسپ ٹکہ، آلو کی نزاکت۔
پتہ: ۴؍،۵؍،۱۰۳؍ اور ۱۰۴؍ گگن گیری کامپلکس نیو لنک روڈ ، دہیسر ویسٹ،ممبئی۴۰۰۰۶۸
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح۳۰:۱۱؍ تارات ۱۲؍ بجے
رابطہ : 080 47483349
عام تصور یہ ہے کہ اچھے اور اسٹائلش ہوٹل جنوبی یا وسط ممبئی میں ہی پائے جاتے ہیں جبکہ حقیقت کچھ مختلف ہے۔ شمالی ممبئی میں بھی کچھ اچھے،منفرد اور اسٹائلش ہوٹل موجود ہیں ۔ ایسے میں آج ہم آپ کے سامنے دہیسر میں واقع گوسپ کارنر کے تعلق سے معلومات لے کر آئے ہیں ۔انٹرنیٹ پر دستیاب اس ریسٹورنٹ کے مینو کے مطابق یہاں آپ کو میکسیکو،پنینی، چینی اور عربی طرز کے پکوان ایک ہی جگہ مل جائیں گے۔ دیگر ریسٹورنٹس کی طرح یہاں کا مینو بھی سوپ سے شروع ہوتا ہے جس میں ٹومیٹو باسل،مائن اسٹرون، میکسیکن چک پی سوپ، ویج کھوسوئے سوپ،ویج چکارو سوپ، رینبو سوپ،ٹومیٹو دھنیا شوربہ اور ملتانی سوپ جیسےنام ہیں ۔اس کے بعد بھوک بڑھانے والے اوریئنٹل کھانوں میں کرسپی کمل ککڑی، پنیر ڈائمنڈ، شیزوان بلٹ ،ہنی چلی پوٹیٹو اور پنیر کورین جیسے نام ہیں ۔اس کے بعد یہاں اپنا کھانا خود تیار کرنے کا متبادل پیش کرتے ہوئے آپکو مشمولات اور ساس منتخب کرنے کا موقع دیا جاتا ہےمشمولات کے تحت پنیر، منچورین اور بروکلی جبکہ ساس کے متبادل کے طور پرشیزوان، چلی، ہنان اور ہاٹ گارلک کا متبادل دیا گیا ہے۔
انڈین اور تندور کے تحت دل بھرا کباب، نرم دل کباب، پنیر اسٹیکی فرائی بھرواں ٹکی،آلو کی نزاکت،گلائوٹی کباب، دہی کباب، پنیر کاکوری کباب اور دیگر متبادل پیش کئے گئے ہیں۔ ہندوستانی مین کورس کے تحت ویج راجستھانی، مٹکا سبزی،نرگس کوفتے،شام سویرا اور دیگر نام دیئے گئے ہیں۔ روٹی کے تحت مختلف روٹیوں کے بیچ چیز گارلک کلچہ،آلو پیاز کلچہ، ہرا پیاز چیز کلچہ کچھ مختلف نظر آتے ہیں ۔ اوریئنٹل مین میں تھائی فرائڈ رائس، کریڈٹ رائس،سنگاپور رائس، ریڈ پیپر اینڈ اسپینچ نوڈل اور دیگر متبادل نام ہیں۔ کانٹینینٹل مین میں موروکن رائس، کونٹا ڈینا رائس،پپریکا رائس،بریٹو بائول، اینچلاڈاس پیش کئے جاتے ہیں۔ سزلر میں میکسیکن سزلر، ڈیلکس سزلر، فجیتا سزلر، ویج اسٹک سزلر،پنیر ششلک سزلر اور گوسپ اسپیشل جیسے نام دیئے گئے ہیں۔ میٹھے میں مٹکا ربڑی، ملائی یا کیسر کلفی،گلاب جامن اور گلاب جامن ودھ آئیس کریم پیش کئے جاتے ہیں۔