• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایرا، ۷۷: گھاٹکوپر میں جدید دور کی منفرد ڈشیز کا مرکز

Updated: November 08, 2024, 12:48 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس ریسٹورنٹ میں آپ کوسوپ، سلاد، ہندوستانی ڈشیز، پیزا، پاستا، سزلر، فونڈیو اور مین کورس کی ڈشیز بھی ملیں گی لیکن ان کا امتزاج قطعی مختلف ہے۔

Located in Ghatkopar, this restaurant has a nice indoor seating arrangement. Photo: INN.
گھاٹکوپر میں واقع اس ریسٹورنٹ میں اندر بیٹھنے کا عمدہ انتظام کیا گیا ہے۔ تصویر: آئی این این۔

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
کورین کریم چیز بن، بیٹ حمص اینڈ ایووکیڈو ٹوسٹ، پائو بھاجی فونڈو، میگی چیز بال، کری چیز فونڈو، کنیلونی پاستا، چائنیز ریڈ لینٹرن پیزا، میگی سوپ۔ 
پتہ:بلڈنگ بی، پنچ شیل ۲۹، ودیا بھون روڈ، ناتھ پئی نگر، گھاٹکوپر ایسٹ، ممبئی۔ ۴۰۰۰۷۷
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح۱۱؍سےرات ۱۲؍بجے تک
رابطہ : 919619122144
آج ہم نے ایک منفرد علاقے میں واقع منفرد ریسٹورنٹ کا انتخاب کیا ہے۔ جی ہاں گھاٹکوپرجہاں کےریسٹورنٹس کےتعلق سے بہت کم معلومات شائع ہوتی ہے وہاں پر واقع اس ہوٹل کا انتخاب کیا گیا ہے جس کا نام بھی کافی منفرد ہے۔ اس انوکھے ریسٹورنٹ کا نام ’ایرا، ۷۷‘ ہے۔ یہاں کی ڈشیز بھی کافی منفرد ہیں۔ انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز سوپ سے ہوتا ہے جس میں کریم بروکولی، منچائو، ٹوموٹا ایم بیسل، کریم مشروم اور تھائی سوپ شامل ہیں۔ اس کے بعد سلاد میں سیزر سلاد، واٹرمیلن فیٹا چیز سلاد، ٹوسٹ سلاد، کجون پینر سلاد، حمص اینڈ ایوکیڈو سلاد ہیں۔ 
اس کے بعد انڈین ڈشیز کے تحت پنڈی چنا، پنیر مکھن والا، ہوم میڈ دال مکھنی، لسونی پالک پنی اور میتھی مٹر ملائی ہیں۔ ڈیزرٹ کے تحت قلفی، گلاب جامن، ربڑی ودھ گلاب جامن، ویفل/پین کیک اور سزلنگ برائونی ودھ ونیلا کے نام دیئے گئے ہیں۔ 
اس کے بعدمین کورس میں تھائی پیڈ نوڈل، کولکاتا اسٹائل تھن (باریک) نوڈل، ریڈ/گرین تھائی کری ودھ اسٹیم رائس، اسپینچ رائس ودھ کریمی تندوری، پنیر ششلک ودھ پیلاف رائس، شاہی بریانی، منچائو نوڈل، تڑکا حمص ودھ پیتا بریڈ جیسی ڈشیز دی گئی ہیں۔ 
اس کے بعد پیزا کے تحت مارگھریٹا پیزا، پیری پیری پنیرپیزا، ویجی ڈیلائٹ، ٹرمنیٹر ٹکہ پیزا، پنیر مکھنی پیزا، چائنیز ریڈ لینٹرن پیزا، براتا چیز پیزا، پیسٹو گوٹ چیز پیزا دیئے جاتے ہیں۔ اسی طرح پاستا کے تحت اربیتا پاستا، الفریڈو پاستا، پنک پاستا، پیستو پاستا، پورچینی پاستا، کنیلونی پاستا اور میک یور اون پاستا ناچو کے متادل ہیں۔ اس کے بعد سیزلر کے تحت پنیر شاشلک سزلر، اورینٹل ویجی سزلر، میکسیکن سزلر اور فونڈیو کے تحت چیز فونڈیو، پائو بھاجی فونڈیو، پیستو پی نٹ فونڈیو، کری چیز فونڈیو ہیں۔ اس کے بعد پارٹی اسٹارٹر کے تحت چلی گارلک اونین رنگ، چیز چلی ٹوسٹ، میگی چیز بال، کورین کریم چیز بن جیسے متبادل ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں مشروبات میں چائے کے تحت ریڈ زین ٹی، کشمیر قہوہ ٹی، دارجلنگ گرین ٹی، موروکن منٹ ٹی۔ اس کے علاوہ یہاں کئی طرح کی ببل ٹی، ملک شیک اور کافی بھی دستیاب ہیں ۔ 

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK