• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہریانہ کا فریدآباد صنعتی شہر ہی نہیں دلکش مقامات کا مرکز بھی ہے

Updated: December 11, 2024, 1:04 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

یہاں راجہ ناہر سنگھ کا قلعہ ایک دلکش مقام ہے جبکہ سورج کنڈ جھیل، دھوج جھیل اور بے دخل جھیل بھی کافی خوبصورت ہیں۔

Raja Nahar Singh Fort. Photo: INN
راجہ ناہر سنگھ قلعہ۔ تصویر: آئی این این

 جیسا کہ آپ سب جانتےہیں کہفرید آباد، ہریانہ کا صنعتی مرکز ہے۔ آپ سب اس کی صنعتوں کے بارے میں جانتےہونگے۔ لیکن صنعتی شہر ہونے کے باوجودیہ ایک خوبصورت شہر بھی ہے۔ فرید آباد میں دیکھنے کے لیے بہت سے حیرت انگیز مقامات ہیں۔ یہاں ہم آپ کو سیرکے لیے۵؍خاص مقامات کے بارے میں بتانے جارہےہیں۔ ان جگہوں کی خوبصورتی دیکھ کر آپ خود کو اسے اپنے کیمرےمیں قید کرنے سے نہیں روک پائیں گے۔ یہاں ویسے اور بھی کئی خوبصورت اور دلکش مقامات ہیں لیکن سب سے خوبصورت مقامات میں اراولی ہلز، راجہ ناہر سنگھ پیلس، سورج کنڈ، دھوج جھیل اور ناہر سنگھ اسٹیڈیم کو شمار کیا جاسکتا ہے۔ آئیے ان کے تعلق سےتفصیل میں جانتے ہیں۔ 
راجہ ناہر سنگھ قلعہ
 راجہ ناہرسنگھ قلعہ کو بلبھ گڑھ قلعہ بھی کہا جاتاہے۔ جب آپ بلبھ گڑھ کے مرکزی بازار میں داخل ہوتے ہیں تو یہ مرکزی سڑک پرنظر آتاہے۔ اسے راجہ راؤ بلرام نےبنایا تھا، جو راجہ ناہرسنگھ کے آباؤ اجداد میں شامل تھے۔ وہ ۱۷۳۹ءمیں تخت نشین ہوئے تھے۔ راجہ ناہر سنگھ ایک بہادربادشاہ تھا جو۱۸۵۷ءکی جنگ آزادی میں مارے گئے تھے۔ یہ محل ۱۸۵۰ء تک کئی مرحلوں میں تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ قلعہ اب ۶؍خوبصورت ایئرکنڈیشنڈ کمروں، ریستوران، بار اور ایک خوبصورت محل میں تبدیل ہوچکاہے۔ ان میں لاؤنج، صحن، باغات اور دیگر شاندار تعمیراتی تخلیقات بھی شامل ہیں۔ مشہور کارتک ثقافتی تہوار یہاں منعقد ہوتے ہیں، اور شادیوں، میوزیکل نائٹس، نمائشوں اور جیسی دیگرتقریبات کا یہاں باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے۔ 
سورج کنڈ
 پس منظر میں اراولی کی نیلی پہاڑیوں کےساتھ، سورج کنڈ ایک پرانا ذخیرہ آب ہےجو دہلی سے تقریباً۸؍ کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ اسے نیم دائرہ نما اندازمیں تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کے آس پاس خوبصورت باغ اورتالاب بھی ہیں سدھا کنڈ کہتے ہیں۔ اسے۱۰؍ویں صدی کے آس پاس تومر خاندان کے سورج پال نےبنایا تھا۔ یہ سورج کنڈ میلہ کی میزبانی کے لیے مشہور ہے، جو ہر سال آرٹ اور دستکاری کامیلہ ہوتا ہے۔ یہ میلہ ہر سال بہت زیادہ ہجوم کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ سورج کنڈ، آس پاس کے سرسبز و شاداب اور صاف ستھرےتالابوں کےساتھ، آرام کرنے کے لیے ایک بہترین جگہ ہے۔ 
دھوج جھیل
 دھوج جھیل سیاحوں، خاص طور پر ایڈونچرکےمتلاشیوں میں کافی مقبول ہےکیونکہ یہ پورے خطے میں راک کلائمبنگ اور ٹریکنگ جیسےدلچسپ ایڈونچرکھیلوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے بہترین مقامات میں سےایک ہے۔ قدرتی طور پر بنی جھیل کی دلفریب خوبصورتی اورپُرسکون ماحول قدرتی سیاحوں کے درمیان مقبول ہے۔ پکنک اورکیمپنگ دونوں ہی کے متلاشی سیاح اس پُرسکون جگہ کی طرف راغب ہوتےہیں۔ تفریحی کی تلاش میں رہنے والوں کے لیے کئی ایکو لاجزاورسفاری خیمےہیں۔ بارش کے موسم میں یا مانسون کےفوراً بعد ایک چھوٹے مصنوعی ڈیم کے ساتھ جھیل کا دورہ کرنا بہتر ہے تاکہ بہتے ہوئےآبشار کے نظارے سے لطف اندوز ہوسکیں۔ 
ناہر سنگھ کرکٹ اسٹیڈیم
 ناہر سنگھ کرکٹ اسٹیڈیم فرید آباد میں دیکھنے کیلئےمشہور مقامات میں سےایک ہے، جو سال بھر سیاحوں، خاص کر کرکٹ سے محبت کرنےوالوں کو اپنی طرف متوجہ کرتاہے۔ یہ اسٹیڈیم۱۹۸۱ءمیں بنایا گیاتھاجس میں ۶؍مرکزی اور۳؍پریکٹس پچزاور ۲۵؍ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔ یہ کرکٹ لیجنڈ کپل دیو کے آخری ون ڈے میچ کا مقام بھی تھا۔ 
بے دخل جھیل
 بڈکھیل(بےدخل) جھیل کبھی ایک مشہور تفریحی مقام تھا جہاں سیاح پکنک، کشتی رانی، پرندوں کے نظارے وغیرہ سے لطف اندوز ہو سکتےتھے، جو اب صرف مانسون کےموسم میں ہی ممکن ہے، جب بارش کا پانی جھیل میں بھر جاتا ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ جھیل کا نام فارسی لفظ بےدخل سےلیاگیاہےجس کا مطلب مداخلت سےدور ہے۔ تاہم، بے قابو کان کنی کی وجہ سے حالات خراب ہو گئے اور جھیل خشک ہو گئی، اس کے باوجود آس پاس کے علاقے میں تفریحی سرگرمیاں جا ری ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK