• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انفنکس ہاٹ ۳۰؍، ۵؍جی فون میں عمدہ ہارڈویئر قیمت کم

Updated: September 11, 2023, 12:48 PM IST | Mohammad Habib | Mumbai

اس میں جدیدترین چپ سیٹ استعمال کی گئی ہےجو اس کی پرفارمنس کو بڑھا دیتی ہے،اسٹیریو سائونڈ کیلئے اضافی اسپیکر بھی ہے۔

Infinix Hot 30, 5g Phone. Photo. INN
انفنکس ہاٹ ۳۰؍ ۵؍جی ۔ تصویر:آئی این این

انفنکس کی(ایچ او ٹی، ہاٹ)سیریزمیں تازہ ترین پیشکش، ہاٹ ۳۰؍ ۵؍جی اب ہندوستان میں خریداری کے لیے دستیاب ہے۔یہ اسمارٹ فون کم قیمت والےفون کے زمرےمیں شامل ہے اور پچھلے سال لانچ کیے گئےہاٹ ۲۰؍ ۵؍جی کا جانشین ہے۔ اسمارٹ فون میں کچھ اہم اپ گریڈ کئے گئے ہیں جیسے کہ پہلے سے زیادہ مضبوط کیمرہ سیٹ اپ، ایک بڑی بیٹری اور میڈیاٹیک ڈائمنسٹی ۶۰۲۰؍ چپ سیٹ جو اس سال مارچ میں لانچ کی گئی تھی۔اس کے علاوہ، ڈیزائن میں کچھ تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں ،ڈاٹ نوچ کے بجائےپنچ ہول میں فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی قیمت بھی زیادہ نہیں ہے۔
ہندوستان میں قیمت
 انفنکس ہاٹ ۵؍جی ۲؍ ریم اوراسٹوریج آپشنز میں لانچ کیا گیا ہے۔بنیادی ویرینٹ۴؍جی بی ریم اور ۱۲۸؍جی بی اسٹوریج کے ساتھ آتا ہے جس کی قیمت۱۲؍ہزار ۴۹۹؍روپے ہے اور ٹاپ ماڈل میں ۸؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍جی بی اسٹوریج ہےجس کی قیمت ۱۳؍ ہزار ۴۹۹؍روپے ہے۔ اسمارٹ فون دو رنگوں میں آتا ہے- ارورہ بلیو اور نائٹ بلیک۔ 
ڈیزائن اور ڈسپلے
 انفنکس نےاس کوپرشش بنانے پر خوب توجہ دی ہے۔ پچھلے ہاٹ ۲۰؍۵؍جی ماڈل کے مقابلےکچھ تبدیلیاں ہیں جیسےکیمرہ ماڈیول میں اب سینسر کو ایک بڑےدائرےکے اندر نصب کیا گیا ہے اور سامنے کی طرف ایک ہول پنچ کٹ آؤٹ ہے۔سیلفی کے شوقین افرادکے لیےکمپنی نے اوپر والے فریم اور ڈسپلےکے درمیان ایک ایل ای ڈی فلیش لگایا ہے، جسےبیزل کے پیچھے رکھا گیا ہے، تاکہ یہ نظر نہ آئے۔پچھلےپینل میں گراڈینٹ پیٹرن کے ساتھ فراسٹڈ شیشےکی طرح فنش ہے،جبکہ پینل پولی کاربونیٹ سےبناہے۔ساتھ ہی فریم میں کروم فنش بھی دیا گیا ہےتاہم اس میں پلاسٹک کا استعمال کیا گیا ہے۔اچھی بات یہ ہے کہ بجٹ سیگمنٹ اسمارٹ فون ہونے کے باوجوداس فون میں پتلے بیزلزہیں اور چن کو بھی نسبتاً کم رکھا گیا ہے۔ پاوربٹن فریم کے دائیں جانب والیوم راکرز کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پاور بٹن فنگر پرنٹ سینسر سے لیس ہے۔تمام بٹنوں کی جگہ اچھی ہے، تاکہ ایک ہاتھ سے استعمال کرتےہوئےکسی کوان تک پہنچنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ایک ہی وقت میں ، بائیں جانب ایک ٹرپل سلاٹ سم ٹرےشامل ہے۔ فریم میں ٹائپ-سی پورٹ، اسپیکر گرل، مائیکروفون اور ۳ء۵؍ایم ایم ہیڈ فون جیک نیچے دیا گیا ہے، اسٹیریو ساؤنڈکیلئےسب سے اوپر ایک سیکنڈری اسپیکر شامل کیا گیاہے۔ یہاں آپ کونوائز کینسلیشن کے لیے ثانوی مائیک نہیں ملتا۔
کارکردگی اور بیٹری
 انفنکس ہاٹ ۳۰؍ ۵؍جی اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرتاہے۔ ڈائمینسٹی۶۰۲۰ چپ سیٹ کی بدولت فون ملٹی ٹاسکنگ، سوشل میڈیا براؤزنگ اور ایپ لوڈنگ کو اچھی طرح سے ہینڈل کرتاہے۔ایپ کو انسٹال کرنےکا عمل بھی تیز تھا۔ ۸؍ جی بی ریم ہونے کے باوجود ریم کا سسٹم بہت ناقص تھا۔ پس منظر میں چلنے والےچند ایپس کے باوجود، ہر چھوٹاایپ تھوڑی دیر بعد دوبارہ لوڈ ہو رہا تھی۔
کیا آپ کواسے خریدنا چاہئے؟
 انفنکس نےہاٹ۳۰؍،۵؍ جی میں قیمت اور ہارڈ ویئر کے بیچ اچھاتوازن رکھاہے۔اسٹیریو اسپیکرکےساتھ بڑاڈسپلے اور بڑی بیٹری اسےویڈیو وغیرہ دیکھنے والوں کیلئےایک مثالی فون بناتاہے۔ساتھ ہی، اس قیمت پر، اتنا اچھا چپ سیٹ اسےآرام دہ گیمرز کے لیے بھی ایک اچھا آپشن بناتاہے۔تاہم،بڑی بیٹری کے لحاظ سے ۱۸؍واٹ چارجنگ یقینی طور پر کم ہے۔اگر آپ عام قسم کے کم روشنی والے کیمرے اورنسبتاً سست چارجنگ کےساتھ سمجھوتہ کر سکتے ہیں ،تو اس فون کو خریدنا ایک اچھا سودا ثابت ہوسکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK