• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

نتھنگ ایئر ۲؍بڈز: باہری شور کو کافی حد تک کم کرتا ہے

Updated: September 18, 2023, 12:26 PM IST | Inquilab Desk | Mumbai

اس کا ڈیزائن خوبصورت ہے جوکہ بہت ہی شفاف نظرآتاہے۔ایئر بڈز کی قیمت ۹۹۹۹؍روپے ہے، اس کی بیٹری اچھی ہے۔

Nothing Ear 2 Buds. Photo. INN
نتھنگ ایئر ۲؍بڈز۔ تصویر:آئی این این

 نتھنگ ایئر ۲؍کے ساتھ ایکٹیو نوائس کینسلیشن فراہم کیا گیا ہے، جس کا دعویٰ ہے کہ وہ ارد گرد کے شور کو ۴۰؍ڈیسیبل تک کم کرتا ہے۔اسےپانی سے مزاحمت کیلئے آئی پی ۵۵؍ کی درجہ بندی ملی ہے۔ ایئربڈز کا چارجنگ کیس بھی آئی پی ۵۵؍ ریٹنگ کے ساتھ آتا ہے جوکہ بہت اچھی درجہ بندی تصور کی جاتی ہے۔ ہم نے طویل عرصے سے اس کا استعمال کیا ہے اور اس کے نتائج بھی قابل تعریف رہے ہیں ۔ آئیے جائزہ میں بتائیں کہ یہ ایئربڈزآپ کیلئے کتنا مفید ہے اور اس کی خوبیاں کیا کیا ہیں :
 نتھنگ ایئر۲؍ ہندوستان میں فروخت ہورہا ہے۔یہ کمپنی کا دوسرا آڈیو پروڈکٹ ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ اس میں ہائی ریزولوشن آڈیو ہے۔ نتھنگ ایئر ۲؍ کی قیمت۹۹۹۹؍وپے ہےجوکہ اس رینج میں ملنے والے دیگر ایئر بڈز میں قیمت کے لحاظ سے مناسب ہے۔
ایئر بڈز کا ڈیزائن 
 نتھنگ ایئر ۲؍ کے ساتھ شفاف ڈیزائن دستیاب ہے۔ چارجنگ کیس میں شفاف پلاسٹک کا استعمال کیا گیا ہے، حالانکہ یہ شیشے کی طرح نظرآتاہے اور اس پر آسانی سے خراش نہیں آسکتی۔ کھروچ کو روکنے کیلئے کیس کے نیچے ایک پیڈ بھی ہے جوکہ اس کی اچھی طرح حفاظت کرتاہے۔چارجنگ کیس میں ٹائپ-سی چارجنگ پورٹ اور بٹن ہوتا ہے اور اس کا استعمال بھی آسان ہے۔ انڈیکیٹر اندر کی طرف رکھا گیا ہے لیکن اس کے شفاف ڈیزائن کی وجہ سے روشنی باہر سے بھی نظر آتی ہے۔ منفرد ڈیزائن کی وجہ سے بڈز کے ہارڈ ویئر اور ٹچ پوائنٹس باہر سے بھی نظر آتے ہیں ،اس کی وجہ سے یہ بہت خوبصورت نظرآتاہے۔ٹرانسپرینٹ ہونے سے اس کی چارجنگ روشنی بھی واضح نظر آتی ہے۔
 نتھنگ ایئر ۲؍ کا چارجنگ کیس نتھنگ ایئر وَن سے چھوٹا ہے۔ بائیس کے اوپر ایک سرخ نقطہ ہے جو کمپن لوگو کی طرح لگتا ہے۔ باکس میں ایرٹپس کے ۳؍ جوڑے بھی دستیاب ہیں ۔ آپ نتھنگ ایکس ایپ سے اس بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں کہ ان میں سے کون سا ٹپس آپ کے کانوں کے لئے بہتر اور موزوں ہوگا۔ کان کے سنگل رنگ سفید اور سیاہ میں دستیاب ہے۔ مجموعی طور پرنتھنگ ایئر ۲؍ کا ڈیزائن اچھا ہے۔
نتھنگ ایئر ۲؍ کی کارکردگی
 اس ایئر بڈز کے ساتھ، آپ کو زبردست بیس ملتا ہے اور جیسے ہی آپ پہلی بار بڈ استعمال کریں گےتو آپ کو کوالیٹی محسوس ہوگی۔ہم نے نتھنگ ایئر۲؍ کا بیس اس رینج میں بہترین پایا۔ اس کے ساتھ ہی ایپ کو سپورٹ ملتا ہے۔ اس کے ایپ میں لو لیگ جیسے موڈ دستیاب ہیں جو گیمنگ میں اچھے ہیں اور ہر کردار کی آواز بہتر اور صاف طورپر سنائی دیتی ہے۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ایپ آپ کو یہ بھی بتاتا ہے کہ کون سا ایئرٹپ آپ کے کان میں بہتر فٹ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ نتھنگ ایئر ۲؍ کے ساتھ ڈوئل کنیکٹیویٹی دستیاب ہے، یعنی آپ اسے بیک وقت دو ڈیوائسز کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں ۔ ایکولائزر موڈنتھنگ ایئر ۲؍ کے ساتھ دستیاب ہے۔ اس کا شور کینسلیشن بہترین ہے۔ایل ڈی ایچ سی ۵ء۰؍کے علاوہ، یہ ہائی ریز آڈیو کوڈیک اور ایس بی سی اور اے سی سی ڈیک کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ اس میں اسٹوڈیو کوالیٹی آڈیو دستیاب ہے۔ اس میں ۱۱ء۶؍ایم ایم کا ڈرائیور ہے جو تفصیلی اور واضح آڈیو دیتا ہے۔اس میں موسیقی سننے کا الگ مزہ ہے اور موسیقی کے ہر ساز کی آواز واضح سنائی دیتی ہے۔ کالنگ کے دوران بھی اس کی آواز صاف طورپر سنائی دیتی ہے۔ نتھنگ ایئر ۲؍کا مقابلہ گلیکسی بڈز ۲؍ پرو اور وَن پلس بڈز۲؍پرو کے ساتھ ہے۔ اس کی اے این سی بیرونی شور کو مکمل طور پر روکتی ہے۔ ایپ کے ذریعے، آپ اپنی پسند کے مطابق اے این سی لیول سیٹ کر سکتے ہیں جو کہ اچھی بات ہے۔ اس کا شور ۴۰؍ڈیسیبل تک کم ہوتاہے۔ اس میں ۷؍آڈیو فلٹرس ہیں ۔
 نتھنگ ایئر۲؍کی بیٹری
 نتھنگ ایئر۲؍کی بیٹری لائف نے ہمیں مایوس نہیں کیا۔ اے این سی کے ساتھ آپ کو ۶؍گھنٹے تک کا بیک اپ ملتا ہے اور چارجنگ کیس اسے مکمل طور پر ۵؍ گنا چارج کرتا ہے۔ یہ۳۶؍ گھنٹے کی بیٹری کی کل چارجنگ فراہم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ فاسٹ چارجنگ کے لئے سپورٹ دستیاب ہے۔ اس کے ساتھ ہی ۲ء۵؍ واٹ وائرلیس چارجنگ بھی دستیاب ہے۔
 اب مجموعی طور پر، نتھنگ ایئر۲؍ کو۱۰؍ہزار روپے کی رینج میں ایک اچھا اور پریمیم بڈز کہا جائے گا۔نتھنگ ایئر ۲؍ کے ساتھ صاف اور بہترین آڈیو کوالیٹی دستیاب ہے۔ بیٹری کی زندگی پہلے سے بہتر ہے۔ اس کی قیمت تھوڑی کم ہو سکتی تھی یعنی تقریباً۷؍ہزار روپے تک لیکن کمپنی نے ایسا نہیں کیاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK