اس ریسٹورنٹ میں چائنیز ڈشیز کے علاوہ کبسہ،بریانی ،پلائو اور دیگر کئی طرح کی ڈشیز دستیاب ہیں، اس کے علاوہ چوپسوئے بھی ملتا ہے۔
EPAPER
Updated: August 16, 2024, 10:51 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
اس ریسٹورنٹ میں چائنیز ڈشیز کے علاوہ کبسہ،بریانی ،پلائو اور دیگر کئی طرح کی ڈشیز دستیاب ہیں، اس کے علاوہ چوپسوئے بھی ملتا ہے۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
پنیر ترنگا، کورین فرائڈ رائس، چکن کبسہ رائس، چکن ٹکہ بریانی، پرانز بریانی، دال کھچڑی، پالک کھچڑی، چکن اوشین، چکن سزلنگ، چکن وہائٹ پیپر، ترنگا رائس۔
پتہ:شاپ نمبر۷، مرول مروشی روڈ، بالمقابل آشا سدن، مرول، اندھیری ایسٹ، ممبئی۔ ۴۰۰۰۵۹
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح۸؍سےرات ایک؍بجے تک
رابطہ : 7738437155
آج ہم اندھیری ایسٹ میں واقع مرول علاقے سے ہی ایک اور ریسٹورنٹ کا تجزیہ لے کر حاضر ہوئے ہیں۔ اس ریسٹورنٹ کا نام ہمدان ریسٹونٹ ہے جس میں چائنیز سے لے کر بریانی اور کبسہ رائس تک ہر قسم کی ڈش دستیاب ہے۔ انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کے مینو کے مطابق اس کا آغاز انڈوں کی ڈشیز سے ہوتا ہے جس میں ایگ مسالا فرائی، ایگ کری، ایگ بھرجی، ایگ آملیٹ، ایگ ہاف فرائی اور بوائلڈ ایگ یعنی ابلے ہوئے انڈے تک سب ملتے ہیں۔ اس کے فوراً بعد سی فوڈ کی سمندری مخلوق کی ڈشیز کے تحت پرانز مسالا فرائی، پرانز توا فرائی، پرانز کری اور پرانز کولی واڑہ ملتے ہیں۔ اس کے بعد سبزیوں پر مبنی ڈشیز اور پھر پنیر سے بنی ہوئی ڈشیز دی گئی ہیں۔ اسی بیچ میں سلاد میں دہی رائتہ، گرین سلاد، پاپڑ فرائی اور دیگرچیزوں کے بعد بریڈ باسکٹ کے تحت مختلف قسم کی روٹیاں دی گئی ہیں جن میں تندوری روٹی سے لے کر کلچہ تک بہت کچھ ملتا ہے۔
اس کے بعد کچھ خصوصی ڈشیز سامنے آتی ہیں جن میں بریانی، پلائو اور کبسہ شامل ہیں۔ اس میں چکن کبسہ اور ویج کبسہ کے بعد چکن دم بریانی، مٹن دم بریانی، پرانز بریانی، ایگ(انڈہ)بریانی اور دیگر کے ساتھ دال کھچڑی، پالک کھچڑی کے بعد مکس پلائو دیا گیا ہے جس میں چکن، مٹن اور پرانز تینوں قسم کا گوشت ڈالا جاتا ہے۔
اس کے بعد چائنیزڈشیز شروع ہوتی ہیں جس میں سب سے پہلے سوپ ہے اور اس کے بعد چائنیز اسٹارٹر ہیں جس میں چکن اوشین، چکن کرسپی، چکن ڈریگون، چکن ساٹھے، چکن سزلنگ، چکن اوئسٹر، روسٹیڈ چلی اور دیگر کئی ڈشیز ہیں۔ اس کے بعد چوپسوئے کے تحت امریکن چوپسوئے، کورین چوپسوئے دیئے جاتے ہیں۔ اس کے بعد فرائڈ رائس میں ترنگا رائس، چاپر رائس، ہانگ کانگ فرائڈ رائس، اسپینش فرائڈ رائس، برستا فرائڈ رائس جیسی ڈشیز ہیں۔ اس کے بعد ڈیزرٹ کے تحت مٹکا ربڑی، کیریمل کسٹرڈ اور بٹر ملک ملتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں مختلف ڈشیز کلو کے حساب سے بھی بناکر دی جاتی ہیں جس میں مٹن ران بریانی، چکن دم ٹکہ بریانی، چکن بریانی، مٹن قورمہ، مٹن دال گوشت اور چکن ٹکہ مسالا جیسی ڈشیزشامل ہیں۔