مہالکشمی میں واقع اس اسٹور سے آپ گھر کی مکمل تزئین کاری کاسامان خرید سکتے، یہاں کا سامان دیکھنے میں چھوٹا لیکن استعمال میں آرامدہ ہوتا ہے۔
EPAPER
Updated: February 25, 2025, 12:45 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
مہالکشمی میں واقع اس اسٹور سے آپ گھر کی مکمل تزئین کاری کاسامان خرید سکتے، یہاں کا سامان دیکھنے میں چھوٹا لیکن استعمال میں آرامدہ ہوتا ہے۔
فرنیچر اور ہوم ڈیکور کی جب بات آتی ہے تو ہر کسی کی خواہش ہوتی ہےکہ وہ اپنے گھر کو نفیس انداز میں سجائے۔ لیکن ممبئی جیسے بڑے شہر میں جہاں جگہ کی ہر جگہ قلت ہوتی ہے ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ اپنے گھر کو تمام آرامدہ چیزوں سے آراستہ کرے لیکن وہ زیادہ جگہ بھی نہ گھیریں۔ ایسے میں مہالکشمی میں واقع ہتسو(hatsu)نامی اسٹور آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ یہ ایک جدید اور منفرد طرز کا فرنیچر اور ہوم ڈیکور برانڈ ہے جو خوبصورت، سائز میں چھوٹے اور مضبوط فرنیچر تیار کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔ یہ برانڈ اپنے خوبصورت اور پریمیم کوالٹی کےفرنیچر اور ڈیکور آئٹمز کے لیے جانا جاتا ہے جو کسی بھی گھر یا آفس کی خوبصورتی اور فعالیت کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔
نمایاں خصوصیات
جدید اورسائز میں چھوٹا ڈیزائن:یہاں کا ہر پروڈکٹ جدید دور کےمطابق بنایا گیا ہے، جو نہ صرف سادگی اور نفاست کا امتزاج پیش کرتا ہے بلکہ ایک جدید طرز زندگی کو بھی فروغ دیتا ہے۔
پریمیم کوالٹی:ہتسوکے فرنیچر اور دیگر مصنوعات میں اعلیٰ معیار کی لکڑی، دھات اور دیگرپائیدار سامان استعمال کیاجاتاہے، جو مضبوط اور دیرپا ہوتے ہیں۔
ماحول دوست اور مضبوطی :ہتسوماحول دوست اشیا بنانے کی پالیسی پر عمل کرتاہے، جس میں مضبوط لکڑی اور ماحول کو کم نقصان پہنچانے والاسامان استعمال کیا جاتا ہے۔
اپنی مرضی کے مطابق تبدیلی:ہتسواپنے صارفین کو مخصوص ڈیزائن اور سائزکے مطابق فرنیچر بنانے کی سہولت بھی دیتا ہے، تاکہ وہ اپنی ضرورت اور پسند کے مطابق آرڈر دے سکیں۔
سائز میں کم اور خوبصورت:یہاں کے ہرپروڈکٹ میں ایک منفرد جمالیاتی حسن پایا جاتا ہے جو سادگی کے ساتھ خوبصورتی پیش کرتا ہے۔
مصنوعات
فرنیچر:ہتسوکا فرنیچر نہ صرف جدید بلکہ آرام دہ اور پائیدار ہے۔
یہاں لیونگ روم کے فرنیچر میں جدید اور آرام دہ صوفہ اور آرم چیئر، سینٹر ٹیبل، کافی ٹیبل، کیبنٹ، کتابوں کی الماری جیسی چیزیں ہیں جو آپ کےکمرے میں اسٹوریج کے ساتھ خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ بیڈ روم کیلئے یہاں چھوٹے ڈیزائن والے پلنگ جو کم جگہ میں زیادہ سہولت فراہم کرتے ہیں، بہترین کوالٹی والے وارڈروب دستیاب ہیں۔ ڈائننگ روم کیلئےلکڑی یا دھات سے بنا جدید اور کلاسک ڈیزائن میں ڈائننگ ٹیبل دستیاب ہے، بیچ اور کرسی میں جو کمفرٹ اور اسٹائل کا بہترین امتزاج پیش کرتے ہیں، یہاں دستیاب ہیں۔
آفس یا پڑھائی کے کمرے کیلئےیہاں منفرد قسم کی کرسیاں دستیاب ہیں جو کام کے دوران آرام بھی فراہم کرتی ہیں جبکہ ٹیبل جدید ڈیزائن کےساتھ کارکردگی میں اضافہ کرتے ہیں۔
ہوم ڈیکور:اگر آپ اپنے گھر کو ایک منفرد اور خوبصورت انداز دینا چاہتےہیں توہتسوکے ہوم ڈیکور آئٹمز بہترین انتخاب ہو سکتے ہیں۔ یہاں جدید اور منفرد پینڈینٹ لیمپ، ٹیبل لیمپ اورفلور لیمپ کسی بھی جگہ کی رونق بڑھاسکتے ہیں۔ سادہ اور اسٹائلش وال پینٹنگ، ایبسٹریکٹ آرٹ اور لکڑی کے فریم یہاں ملتے ہیں جو آپ کے گھر کی دیواروں کو ایک منفردپہچان دیتے ہیں۔ اعلیٰ معیار کے کارپیٹ اور بچھونےکسی بھی کمرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔
باورچی خانہ اور کھانے پینے کا سامان:ہتسوکےڈائننگ اورکچن کے پروڈکٹ نہ صرف دیدہ زیب بلکہ عملی اور کارآمدہوتے ہیں۔ کھانا کھانے کیلئے لکڑی اور دھات کے جدید اور کلاسک ڈیزائن کے ٹیبل کے علاوہ یہاں منفرد اور ہلکے وزن والی رکابیاں، گلاس اور کٹلری سیٹ بھی ملتا ہے۔ اس کے علاوہ عمدہ قسم کے کنیٹینر، جار اور لکڑی سے بنے آرگنائزر بھی ملتی ہیں جو آپ کے باورچی خانے کو منظم رکھنے میں مدد کرتےہیں اور باورچی خانے کی دلکشی میں اضافہ کرتے ہیں۔