اس ۲؍اِن ون لیپ ٹاپ کو آپ ٹیبلٹ کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں، اس میں ۳۶۰؍ڈگری گھومنے والا ہنج اور ٹچ اسکرین دیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: February 10, 2025, 2:28 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
اس ۲؍اِن ون لیپ ٹاپ کو آپ ٹیبلٹ کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں، اس میں ۳۶۰؍ڈگری گھومنے والا ہنج اور ٹچ اسکرین دیا گیا ہے۔
ایچ پی اومنی بک الٹرا فلپ ۱۴؍جب لانچ ہوا تو یہ ان اولین لیپ ٹاپس میں شامل تھاجن میں انٹیل کور الٹرا ۷؍سیریز۲؍پروسیسر دیاگیا ہے۔ یہ نیا چِپ سیٹ پچھلی سیریز کے مقابلے میں زیادہ بہتر کارکردگی اور توانائی کی بچت فراہم کرتاہے، جو کہ ایک پتلے اور ہلکے لیپ ٹاپ کے لیے انتہائی اہم ہے۔ یہ لیپ ٹاپ ایک۲؍ اِن ون کنورٹیبل ڈیوائس بھی ہے، کیونکہ اس میں ۳۶۰؍ڈگری گھومنے والا ہِنج اور ٹچ اسکرین موجود ہے جسے آپ آسانی سے ٹیبلٹ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
قیمت
اس کارآمد لیپ ٹاپ کوسستا نہیں کہا جاسکتا، کیونکہ اس کا بنیادی ماڈل ایک لاکھ۸۱؍ہزار ۹۹۹؍روپے سے شروع ہوتا ہے۔ اس کے دوسرے ویریئنٹ کی قیمت ایک لاکھ ۸۹؍ہزار ۹۹۹؍روپے ہےجس میں انٹیل کور الٹرا ۷؍، ۲۵۸؍وی چپ سیٹ دی گئی ہے۔
ڈیزائن
پہلی نظر میں اومنی بک الٹرا فلپ ۱۴؍میں کوئی خاص بات نظر نہیں آتی۔ یہ لیپ ٹاپ پتلا ہے، ایلومینیم سےبنا ہے، اور اس پر میٹ فنش دیا گیا ہے جس پر انگلیوں کے نشان اور داغ دھبے لگنے کا اندیشہ رہتا ہے۔ تاہم، اگر آپ غور سے دیکھیں تو پچھلے کنارے زاویہ دار ہیں اور یہاں یو ایس بی ٹائپ سی پورٹس موجود ہیں۔ جی ہاں، اس لیپ ٹاپ میں یو ایس بی ٹائپ اےپورٹس نہیں ہیں۔ دائیں جانب ایک تیسرایو ایس بی ٹائپ سی پورٹ اور ایک ۳ء۵؍ایم ایم آڈیو جیک موجود ہے۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ آپ صرف دائیں جانب کےٹائپ سی پورٹ کے ذریعے لیپ ٹاپ کو چارج کر سکتے ہیں۔ آپ زاویہ دار یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ میں کوئی موٹا پلگ نہیں لگا سکتے کیونکہ اسکرین رکاوٹ بن جاتی ہے۔
ڈسپلے
الٹرا فلپ ۱۴؍میں ۱۴؍ انچ کا۲ء۸؍ کے ریزولیوشن والا او ایل ای ڈی پینل ہے جو ملٹی ٹچ کو سپورٹ کرتا ہے اور اس کا ریفریش ریٹ ۱۲۰؍ہرٹز ہے۔ اسےکورننگ گوریلا گلاس ۵؍کی مدد سےایک محفوظ ڈسپلےبنایا گیا ہے اوریہ ایچ ڈی آرکوبھی سپورٹ کرتا ہے۔ ایچ پی کا دعویٰ ہے کہ اسکرین کا ریسپانس ٹائم۰ء۲؍ملی سیکنڈہےاور ایچ ڈی آر موڈمیں یہ۵۰۰؍نٹس تک کی برائٹنیس فراہم کرتی ہے۔
او ایل ای ڈیپینل فلمیں دیکھنے، خاص طور پر ایچ ڈی آرویڈیو کیلئےشاندار ہے۔ آپ کو گہرے سیاہ رنگ اور شوخ رنگ دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اسکرین گھر کے اندر خاصی روشن ہوتی ہے، لیکن چونکہ یہ چمکدارہے، اس لیے باہر دھوپ میں استعمال کرنا مشکل ہے۔
ہارڈ ویئر
لیپ ٹاپ کا کی بورڈ ٹائپنگ کیلئےبہترین ہے۔ فنکشن کیز عام کیزکے مقابلے میں ہلکے گرے رنگ کےہیں، اور پاور بٹن ہلکے نیلے رنگ میں ہے جس میں فنگر پرنٹ اسکینر بھی لگا ہوا ہے۔ بٹنوں کے درمیان اچھا فاصلہ ہے، بیک لائٹ اچھی ہے، اور بٹن پریس کرنے کا ردعمل بھی مناسب ہے۔ البتہ، اگر ایرو کیز تھوڑی بڑی ہوتیں تو بہتر ہوتا۔ ایچ پی نے اس میں ایک بڑا ٹچ پیڈ دیا ہے جو عمدہ طریقے سے کام کرتاہے اور ملٹی ٹچ کو سپورٹ کرتا ہے۔ ہاپٹک فیڈ بیک بھی اچھا ہےلیکن بعض اوقات یہ تھوڑا زیادہ محسوس ہوتا ہے۔
اسپیکرز زیادہ طاقتور نہیں ہیں لیکن گھرکے اندر آواز سننےکیلئے کافی ہیں۔ یہ کواڈ باٹم فائرنگ اسپیکرز ہیں، جو صاف آواز دیتے ہیں لیکن بیس کی کمی ہے۔
لیپ ٹاپ میں ۹؍میگا پکسل انفرا ریڈویب کیم ہے جس کے ساتھ ایک فزیکل شٹر بھی موجود ہے۔ اچھی روشنی میں کیمرے کی کوالٹی بہترہے، رنگ زیادہ تر درست نظر آتے ہیں، اور تفصیل واضح ہوتی ہے۔ البتہ، کم روشنی میں کارکردگی تھوڑی کمزور ہے۔
بیٹری
اس میں ۶۴؍ڈبلیو ایچ لیتھیم آئن بیٹری دی گئی ہے جسے ۶۵؍ واٹ فاسٹ چارجنگ کی مدد سے چارج کیا جاسکتا ہے۔ اس کی بیٹری لائف متاثر کن ہے یعنی یہ ۹؍تا ۱۰؍گھنٹے چلتی ہےیعنی پورا ورک ڈے، اور اس کے بعدبھی تقریباً۳۰؍بیٹری باقی رہتی تھی۔
ڈسپلے ۱۴؍انچ
پروسیسر انٹیل کور الٹرا ۷؍
ریم ۳۲؍جی بی ریم
اسٹوریج ایک ٹی بی
آپریٹنگ سسٹم ونڈوز ۱۱؍ ہوم
کیمرے ۹؍میگا پکسل انفراریڈ ویب کیم
بیٹری ۶۴ڈبلیو ایچ، ۶۵؍واٹ چارجنگ