• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایچ پی کا اومنی بک ایکس متعدد خصوصیات کا حامل لیپ ٹاپ

Updated: October 07, 2024, 11:53 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس کا ڈیزائن سادہ ہے،اسنیپ ڈریگون ایکس ایلائٹ کا پروسیسر استعمال کیا گیا ہے،۱۶؍جی بی ریم اور ایک ٹی بی کی ہارڈ ڈسک دی گئی ہے۔

HP OmniBook X. Photo: INN
ایچ پی اومنی بک ایکس۔ تصویر : آئی این این

ایچ پی کمپنی نے جولائی میں اسنیپ ڈریگون ایک ایلائٹ پر چلنے والا پہلا لیپ ٹاپ ہندوستان میں لانچ کیا تھا۔ اب اس نے ایچ پی اومنی بک ایکس لانچ کیا۔ اس کے ایلائٹ بک الٹرا اور اومنی بک ایکس اس کے پہلے کوپائلٹ پی سی ہیں۔ اس لیپ ٹاپ کے تعلق سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کی بیٹری ۲۶؍گھنٹے چلتی ہےجو اے آئی کی خصوصیات کے ساتھ پیش کیاگیا ہے۔ 
قیمت
 دی اومنی بک ایکس کی ابتدائی قیمت ایک لاکھ ۳۹؍ہزار ۹۹۹؍ روپے ہے۔ لیکن اس کا سادہ سا ڈیزائن دیکھ کر آپ حیران رہ سکتے ہیں کہ اس کی قیمت اتنی زیادہ کیوں ہے۔ آئیے اس کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ 
ڈیزائن
 بے شک یہ دیکھنے میں انتہائی سادہ سا لیپ ٹاپ نظر آتا ہے لیکن یہ کام کافی بہتر انداز میں کرتا ہے۔ جس طرح بورنگ سی نظر آنے والی بی ایم ڈبلیو یا آڈی آپ کو کبھی مایوس نہیں کرتی اسی طرح یہ لیپ ٹاپ بھی ہے۔ اس میں بی ایم ڈبلیو یا آڈی کی طرح میٹالک سلور فنش دی گئی ہے۔ یہ انتہائی پتلا یعنی محض ۱۴ء۴؍ملی میٹر ہے اور اس کا وزن بھی محض ۱ء۳۴؍کلوگرام ہے۔ اس کے کنارے دائرہ نما ہیں اور اسے لیڈ پر ایچ پی کا ایسا لوگو ہے جو روشنی کو منعکس کرتا ہے۔ اومنی بک کا لوگو باہر یعنی ہنجس پر دیا گیا ہے۔ 
 اس کے کَور میں ۵۰؍فیصد استعمال شدہ ایلومینیم استعمال کی گئی ہے جبکہ کی بورڈ کے بٹوں میں ۵۰؍فیصد استعمال شدہ پلاسٹک استعمال کی گئی ہے۔ 
پورٹ
 چونکہ یہ ایک الٹرا بک ہے اس لئے جگہ کم ہونے کے سبب اس میں پورٹ کی تعدادکم ہے۔ اس میں یو ایس بی سی ٹائپ کے دو پورٹ بائیں جانب دیئے گئے ہیں اس کے علاوہ اسی جانب پاور اور ڈسپلے پورٹ ۱ء۴؍ بھی دیئے گئے ہیں۔ دائیں جانب ۳ء۵؍ ایم ایم کا آڈیو جیک اور ایک یو ایس بی ٹائپ اے پورٹ(یو ایس بی۳ء۲؍، جنریشن ایک) دیا گیا ہے۔ 
ڈسپلے
 جب آپ اس لیپ ٹاپ کا لیڈر کھولتے ہیں (جسے کھولنے کیلئے دونوں ہاتھوں کو استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے) تو آپ کے سامنے ۱۰:۱۶؍ کا ایل سی ڈی ڈسپلے موجود ہوتا ہے جس میں ٹچ کا بھی سپورٹ دیا گیا ہے یعنی آپ اسکرین پر انگلی سے ٹچ کرکے بھی اپنا کام کرسکتے ہیں۔ اس کی روشنی زیادہ نہیں ہے اس لئے اسے کمرے کے باہر استعمال کرنا مشکل ہے لیکن یہ کمرے کے اندر اچھی طرح کام کرتا ہے۔ اس کے دائیں اور بائیں پتلا جبکہ اوپر اور نیچے قدرے موٹا بیزل دیا گیا ہے۔ 
کی بورڈ، ٹچ پیڈ اور اسپیکر
 اس میں کی بورڈ کے بٹن قدرے بڑے ہیں اس لئے اس میں ٹائپنگ کرنا آسان اور بٹنوں کے بیچ میں جگہ بھی کافی ہے۔ کی بورڈ کے نیچے بیک لائٹ بھی ہے جسے اپنے حساب سے سیٹ کیا جاسکتا ہے۔ کوپائلٹ کیلئے ایک مخصوص بٹن دیا گیا ہے۔ ٹچ پیڈ بھی بڑا سا دیا گیا ہے جس میں ملٹی ٹچ کی سہولت ہے اور اس کی سطح اسموتھ ہے۔ اس میں نیچے کی جانب ۲؍اسپیکر دیئے گئے ہیں ۔ ان کی آواز ٹھیک ٹھاک ہےلیکن اس میں بیس زیادہ نہیں ہے، ان کی آواز بھی زیادہ نہیں ہے۔ اس میں ویب کیم بھی محض ۵؍میگاپکسل کا ہے۔ 
سافٹ ویئر
 اس میں سافٹ ویئر تو ویسا ہے جیسا عام طور پر ونڈو ۱۱؍ کے لیپ ٹاپ میں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کو پائلٹ پلس چیٹ بوٹ، پینٹ ایپ میں کو کریئٹر فیچر، لائیو کیپشن اور ویڈیو کال میں ونڈو اسٹوڈیو افیکٹ سمیت کئی اے آئی سہولیات ایچ پی نے دی ہیں۔ 
 ہارڈ ویئر
 اس میں اسنیپ ڈریگون ایکس ایلائٹ کا سی پی یو، ۱۶؍جی بی ریم اور ایک ٹی بی کی ایس ایس ڈی کی ہارڈ ڈسک دی گئی ہے۔ عمدہ پروسیسر ہونے کے باوجود یہ بیٹری زیادہ استعمال نہیں کرتا۔ 
ڈسپلے              ۱۴ ؍انچ
پروسیسر          اسنیپ ڈریگون ایکس ایلائٹ
ریم                  ۱۶؍جی بی ریم ایل پی ڈی ڈی آر ۵؍ایکس
اسٹوریج            ایک ٹی بی ایس ایس ڈی ہارڈ ڈسک 
آپریٹنگ سسٹم     ونڈوز ۱۱؍، کو پائلٹ پلس کی خصوصیات
ویب کیمرہ        ۵؍میگا پکسل، پرائیویسی شٹر کے ساتھ
بیٹری              ۵۹؍ڈبلیو ایچ، ۶۵؍واٹ فاسٹ چارجنگ

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK