Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

کیفے الماس میں کبسہ سے چکن، مٹن اور چائنیز ڈشیز کاخزانہ

Updated: March 21, 2025, 11:10 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

جے جے اسپتال کے قریب واقع اس کیفےمیں افطارسے سحری تک کا انتظام رہتا ہے۔ اس ریسٹورنٹ میں منفرد اوراعلیٰ قسم کی ڈشیز دستیاب رہتی ہیں۔

It looks like a traditional style of cucumber. Photo: INN.
دیکھنے میں یہ ایک روایتی طرز کاکیفے نظر آتا ہے۔ تصویر: آئی این این۔

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن چلی کبسہ، چکن کرسپی کبسہ، چکن لیگ بریانی، چکن کینڈی، چکن ممتاز، چکن نوابی، چکن بیگم بہار، چکن پیشاوری، چکن راج دربار
پتہ:جے جے اسپتال کا کارنر، گھوگھاری محلہ، 
بھولیشور، محمد علی روڈ، ممبئی۔ ۴۰۰۰۰۳
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح ساڑے۱۱؍ تارات ۱۱؍بجے 
رابطہ:912223728891
ماہ رمضان المبارک کے دو عشرےآج مکمل ہوچکے ہیں اور اب تیسرا عشرہ ہم پر سایہ فگن ہونے والا ہے۔ ایسے میں عبادات کے ساتھ بڑی تعداد میں عوام عید کی خریداری کیلئےمحمد علی روڈ کا رخ کرتے ہیں۔ اس دوران خریداری کے ساتھ لذت کام و دہن کا بھی لطف لیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ منارہ مسجد کے قریب واقع کھانے پینے کے شوقین افرادکا جم غفیرہوتاہے۔ ایسے میں آج ہم اس کے قریب واقع ایک ریسٹورنٹ کا جائزہ پیش کررہے ہیں۔ جے جے اسپتال کے گیٹ کے قریب واقع اس ریسٹورنٹ کا نام کیفے الماس ہے۔ انٹرنیٹ پر دستیاب اس کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ یہاں ایک جانب پلائو اور بریانی سے لے کرکبسہ تک اوررمضان میں افطاری کیلئے استعمال کئے جاسکنے والے سامان سے لے کرکئی طرح کے مشروبات اورمٹن سےلے کر چائنیز تک بہت کچھ ملتا ہے۔ 
یہاں کبسہ میں چکن کبسہ، چکن چلی کبسہ اور چکن کرسپی کبسہ تک چند ڈشیز ہیں۔ بریانی اورپلائو میں سیخ بریانی، چکن لیگ بریانی، مٹن دم بریانی اور دیگر ہیں۔ 
اسنیکس کے نام پر چکن کٹلیٹ، چکن کینڈی، چکن اسپرنگ رول، چکن /مٹن سموسہ کے علاوہ کئی طرح کے سینڈوچ ملتے ہیں۔ مشروبات میں مختلف پھلوں کے جوس، ملک شیک، فالودہ اور آئس کریم، مٹھائیاں، سافٹ ڈرنک اور چائے وغیرہ دستیاب ہے۔ 
اس کے بعد چائنیز ڈشیز میں سوپ، اسٹارٹر، چائنیز سالن، مچھلی اور پرانز اور نوڈلز وغیرہ بھی ملتے ہیں۔ ہندوستانی ڈشیز میں سوپ کے تحت چکن، مٹن اور پایا سوپ ملتا ہے۔ تندوری ڈشیز میں چکن برہ، چکن تندوری، چکن ٹکہ، پہاڑی کباب، چکن ملائی ٹکہ کے علاوہ چکن اور مٹن کے سیخ کباب ہیں۔ خصوصی ڈشیز میں چکن ممتاز، چکن نوابی، چکن انگارہ، چکن بیگم بہار، چکن پیشاوری اور چکن راج دربار ہیں۔ چکن کی دیگر ڈشیز میں چکن ٹکہ مسالا، چکن کولہاپوری، چکن افغانی، چکن کشمیری، چکن مغلائی اور دیگر ہیں۔ اسی طرح انڈے اور مٹن، سی فوڈ، پنیر اور ویجیٹیبل میں بھی کئی ڈشیز ہیں۔ خصوصی پکوانوں میں پلیٹر کے بجائے مختلف قسم کی ٹرے ملتی ہیں ۔ 

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK