• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انڈسٹری: ممبئی کی فلم انڈسٹری کے سیاہ اور روشن پہلو پیش کرتی ہے

Updated: July 07, 2024, 11:39 AM IST | Inquilab Desk | Mumbai

امیزون منی ٹی و ی پر نشر ہونے والی اس سیریز میں نئے اسکرین رائٹروں اور اداکاروں کی مشکلات اور ان کے جذبہ کونمایاں کیا گیا ہے۔

A scene from the web series `Industry` in which actors other than Gagan Arora can be seen. Photo: INN
ویب سیریز’انڈسٹری‘ کا ایک منظر جس میں گگن اروڑہ کے علاوہ دیگر اداکاردیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر : آئی این این

انڈسٹری (Industry)
 اسٹریمنگ ایپ : امیزون منی ٹی وی(۵؍ایپی سوڈ)
اسٹار کاسٹ:چنکی پانڈے، گگن اروڑہ، انکتا گورایا، آشا نیگی، لکشیا کوچر، جتیندر سنگھ راجپوت، سمرتھ شانڈلیا
رائٹر:نوجوت گلاٹی، شریانش پانڈے، شریمی ورما 
ڈائریکٹر: نوجوت گلاٹی
پروڈیوسر:شرےیش پانڈے، وجے کوشی
میوزک:گورو چٹرجی
ریٹنگ: ***

عروس البلاد ممبئی ایک ایسا شہر ہےجو کئی قسم کی انڈسٹریوں کا مرکز رہا ہے، ان میں فلم انڈسٹری ایک کافی پر اثر انڈسٹری کا درجہ رکھتی ہے۔ یہی وہ انڈسٹری ہے جو ملک بھر سے لوگوں کویہاں آکر بسنے پر مجبور کرتی ہے۔ اس انڈسٹری میں جتنی چمک دمک ہے اتنا ہی اس کا سیاہ پہلو بھی ہے جس پر کئی فلمیں اور ویب سیریز بن چکی ہیں۔ نئی ویب سیریز’انڈسٹری‘اس میں ایک اضافہ ہے۔ 
 ایک لڑکا آٹو لے کر دفتر پہنچتاہے۔ آفس کے ایئر کنڈیشنڈ کیبن میں پہنچ کر لڑکا رسلان اور اس کے بھائی کی کہانی سنانے لگتا ہے۔ سامنےبیٹھے لوگوں کو یہ کہانی پسند آتی ہے اوروہ اس پر فلم بنانے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں۔ پھر ان میں سے ایک شخص سوال کرتاہےکہ کیا یہ اسکرپٹ آپ نے خود لکھی ہے یا کوئی شریک مصنف ہے؟ لڑکا کہتا ہے کہ اس کی اسکرپٹ پریم چند کی کہانی ’بڑے بھائی صاحب‘پر مبنی ہے، اور اس کا اسکرین پلے اس نےلکھا ہے۔ سوال کرنے والا شخص سکون سے کہتا ہے، اچھا، اگلی بار اس پریم چند کو بھی ملاقات کے لیے لے آؤ۔ لکھنے والا چونک جاتا ہے۔ آپ ہنس رہے ہیں۔ اس طرح ممبئی فلم انڈسٹری نے اس لڑکے کا استقبال کیا جاتا ہے۔ اس لڑکے کا نام آیوش ورما(گگن اروڑہ)ہے۔ ۲۰۱۳ءسے ۲۰۲۳ءتک اس نے۲۵؍اسکرپٹ لکھے لیکن ایک پربھی فلم نہیں بنی۔ اب وہ اپنی ۲۶؍ویں فلم ’دھوم دھڑاکا‘ بیچنے کی کوشش کر رہاہے۔ اس پورےسفر میں اسے انڈسٹری کے کیا رنگ دیکھنے کو ملے، یہ ہے ’انڈسٹری‘ نامی شو کی کہانی۔ یہ شوامیزون منی ٹی وی پرنشر کیا جارہاہے۔ کہانی نوجوت گلاٹی کی ہے انہوں نے شو کی ہدایت کاری بھی کی ہے۔ 
 گگن اروڑہ نےآیوش کاکردار ادا کیا ہے۔ کاغذ پر لکھے ہوئے اپنےکردار کو اس نے پوری طرح سمجھ لیا ہے۔ آپ اسے پہلی نظر میں دیکھ کر سمجھ جائیں گے کہ اس میں ایک قسم کا جذبہ ہے۔ وہ ہمیشہ اپنی کہانی بیچنےکے لیے بے چین رہتا ہے۔ لیکن یہ شو صرف گگن کے کردار کے بارے میں نہیں ہے۔ اس کہانی میں ایک اور لڑکا ہےجس کا نام راکی ہے۔ لکشیاکوچر نے یہ کردار ادا کیا۔ راکی ایک بڑے پروڈیوسرکابیٹاہے۔ اب تک ۵؍ فلمیں بنا چکا ہے اور سبھی فلاپ ہو گئیں۔ راکی بھی خود کو ثابت کرنےپربضد ہے۔ وہ جانتا ہے کہ اس کے سرنیم کی وجہ سے اس کے تعلق سے پہلے ہی فیصلہ کرلیا جاتا ہے۔ اسے دنیا کو دکھانا ہے کہ وہ بھی اداکاری کر سکتا ہے۔ انڈسٹری ایسے ضدی لوگوں سے بھری پڑی ہے۔ آپ فلم انڈسٹری کی دنیا کو تھوڑا اوپر، قریب اور ذاتی سطح پر دیکھتے ہیں۔ 
 گگن اروڑانےآیوش کے طور پر بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کردار کی جذباتی بلندیوں کو اپنی گرفت میں لے کر ناظرین کو اپنے سفرسےہمدردی کا اظہار کرنے پر مجبور کیا ہے۔ انکتا گورایانے آیوش کی دوست اور شریک مصنف گایتری شاہ کا کردار ادا کیا ہے۔ چنکی پانڈے نے بطور پروڈیوسر راکیش رمن کے اپنے چھوٹے سےرول میں قابل ذکر اثر ڈالا ہے، اور لکشیا کوچر ایک بااثر خاندان سے تعلق رکھنے والی اور جدوجہد کرنے والے اداکار راکی ​​ودھوانی کے طور پراچھے لگتےہیں۔ اس سیریزمیں فلمی صنعت سے وابستہ متعدد اہم شخصیات نے خصوصی کرداراداکیا ہےجن میں کنال کپور، ابھیشیک بنرجی، ہنسل مہتا، سدھارتھ سین گپتا شامل ہیں، جس سے کہانی مزید پر اثر ہوگئی ہے۔ 
 کچھ خامیوں کے باوجود، ’انڈسٹری‘​​ایک پرجوش اسکرین رائٹر کی نظروں سےشوبزکی دنیاکی پیچیدگیوں کوپیش کرتی ہے، جس سے اسے ایک بارضرور دیکھا جاسکتاہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ مصنفین کے بارےمیں اس شو کو ان کے بنیادی تحریری شعبے سے تعاون کا فقدان ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK