۵۰؍ہزار روپے میں دستیاب اس فون میں ۸؍جی بی ریم اور۵۱۲؍جی بی اسٹوریج کے ساتھ میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۸۰۲۰؍پروسیسر دیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: November 25, 2024, 12:08 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
۵۰؍ہزار روپے میں دستیاب اس فون میں ۸؍جی بی ریم اور۵۱۲؍جی بی اسٹوریج کے ساتھ میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۸۰۲۰؍پروسیسر دیا گیا ہے۔
انفنکس کا نام سستے اسمارٹ فون مارکیٹ میں اکثر سننے کو ملتا ہے لیکن اس بار کمپنی نےدیگر سستے اسمارٹ فون برانڈز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ درحقیقت، جبکہ ریئل می اور ریڈ می بجٹ اسمارٹ فون مارکیٹ میں مقابلہ کر رہےہیں، انفنکس اپنےنئےفولڈ ایبل فون انفنکس زیرو فلپ کےساتھ ان سے ایک قدم آگے نکل گیا ہے۔ یہ کمپنی کا پہلا فولڈ ایبل ڈیوائس ہے، اور یہ ہندوستانی اسمارٹ فون مارکیٹ میں سب سے سستا فولڈ ایبل اسمارٹ فون بھی ہے، جسے آپ صرف ۴۹؍ہزار ۹۹۹؍روپے میں خرید سکتے ہیں۔
قیمت
انفنکس زیرو فلپ موبائل بلوسوم گلوسگنیچر کلر گلابی اورراک بلیک رنگوں میں دستیاب ہے۔ یہ فون صرف ایک ویرینٹ میں جاری کیا گیا ہے۔ اس کے ۸؍جی بی ریم اور ۵۱۲؍ جی بی اسٹوریج کےساتھ آتا ہے جس کی قیمت ۴۹؍ہزار ۹۹۹؍روپے ہے۔
ڈیزائن
انفنکس زیرو فلپ کا ڈیزائن کافی پرکشش ہے، لیکن اس کا ڈیزائن مارکیٹ میں موجود دیگر فلپ فونزجیسا ہے۔ یہ بالکل موٹو ریزر ۵۰؍ یا گیلکسی زیڈ فلپ ۶؍کی طرح لگتا ہے، جس میں فولڈ کرنےپرکوئی فرق نظر نہیں آتا۔ تاہم، ان کے مقابلے میں، یہ تھوڑا موٹااور تھوڑا بھاری ہے۔ جب فون کھولا جاتا ہے تو اس کی موٹائی ۷ء۶۴؍ملی میٹر اور وزن صرف ۱۹۵؍گرام ہوتا ہے۔
ڈسپلے
انفنکس زیروفلپ میں بنیادی ڈسپلے۶ء۹؍انچ ہے اور کور ڈسپلے ۳ء۶۴؍انچ ہے۔ بنیادی ڈسپلے ایک ایل ٹی پی او امولیڈپینل ہے، جو اس قیمت پر اچھی چیز ہے۔ دونوں ۱۲۰؍ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کرتے ہیں۔ اگر آپ گھر کے اندر دیکھتے ہیں، تواس میں عمدہ رنگ نظر آتے ہیں۔ جب آپ فون کھولتے ہیں تو شاید ہی کوئی کریز نظر آئے، جس سے مواد کی اسٹریمنگ کا تجربہ اور بھی بہتر ہوتا ہے۔ اس میں ۳ء۶۴؍انچ کا کور ڈسپلے ہے، جو۱۰۰؍سےزیادہ ایپس کے لیے موزوں ہے۔
سافٹ ویئر
اس فون میں اینڈرائڈ ۱۴؍پرمبنی کسٹمائزڈ ایکس او ایس اسکن ہے۔ اس میں بلوٹ ویئربہت کم ہیں۔ فون میں مجموعی طور پر ۴۱؍ ایپس پہلےسے انسٹال شدہ ہیں، لیکن صرف۵؍تھرڈ پارٹی ایپس ہیں۔ تھرڈپارٹی ایپ گو پرو کوئک میں اکاؤنٹ بنا کر، آپ کلاؤڈ پر اپنےویڈیوز اور تصاویر کا بیک اپ لے سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ کورڈسپلےپرکچھ فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں، جیسےکیمروں کے ساتھ ایک چھوٹاسا آئی لینڈہے، جس میں آپ چارجنگ اسٹیٹس، میڈیا پلے بیک وغیرہ جیسی چیزیں دیکھ سکیں گے۔ اس کےعلاوہ امیج کریٹر اور وال پیپر جنریٹر جیسی اے آئی خصوصیات بھی ہیں۔ یہ ٹولز ٹیکسٹ یا ٹیمپلیٹس کی بنیاد پر تصاویر بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، لیکن نتائج گوگل اور سیمسنگ کے گلیکسی اے آئی اور جیمنی اے آئی کی طرح اچھے نہیں ہیں، لیکن پھر بھی ٹھیک ٹھاک ہیں۔ انفنکس ۲؍سال کے لیے او ایس اپ ڈیٹس اور۳؍سال کے لیے سیکوریٹی پیچ فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔
ہارڈ ویئر
اس فون میں میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۸۰۲۰؍پروسیسر ہے، جو ۸؍ جی بی ریم اور۵۱۲؍اسٹوریج کےساتھ آتا ہے۔ یہ ایک سال پرانا پروسیسرہے، جسے صرف درمیانے درجے کے فونز کے لیے بنایا گیا تھا، لیکن یہاں اس کی کارکردگی اچھی ہے۔
کیمرہ
اس میں ۵۰؍میگا پکسل کے ۳؍کیمرے ہیں۔ اس میں رئیر کیمرہ اور فرنٹ کیمرہ دونوں سےفورکےویڈیو ریکارڈنگ ممکن ہے۔ فون کے پرائمری رئیر کیمرے سے بہت خوبصورت شاٹس لیے جا سکتے ہیں۔ اس میں رنگ قدرتی جیسےنظرآتےہیں، تفصیل بھی کافی اچھی ہے، لیکن ڈائنامک رینج بہت اچھی نہیں ہے۔ اس کے کیمرے اے آئی پر مبنی ہیں جس کی وجہ سے تصویر لینےمیں چند سیکنڈ لگتے ہیں، لیکن اس سے کوئی خاص مسئلہ نہیں ہوتا۔
ڈسپلے ۶ء۹؍ اور ۳ء۶۴؍انچ
پروسیسر میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۸۰۲۰
ریم ۸؍جی بی ریم
اسٹوریج ۵۱۲؍ جی بی
آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ ۱۴؍پر مبنی ایکس او ایس
کیمرے ۵۰؍ اور۵۰؍میگاپکسل، ۵۰؍ سیلفی
بیٹری ۴؍ہزار۷۲۰؍ ایم اے ایچ