• Fri, 22 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آئی فون ۱۶؍پلس: جدید پروسیسر کے ساتھ عمدہ فون

Updated: October 28, 2024, 2:37 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس میں آئی فون۱۵؍ کے مقابلے دو قدم آگے والا پروسیسر استعمال کیا گیا ہے، بہتر بنانے کیلئے کیمرہ کےمقام کودوبارہ اوپر نیچے کردیا گیا ہے۔

iPhone 16 Plus color alternatives are appearing. Photo: INN.
آئی فون ۱۶؍پلس کے رنگوں کے متبادل نظر آرہے ہیں۔ تصویر: آئی این این۔

آئی فون ایک ایسا فون ہے جس کے تعلق سے کچھ کہنے کی ضرورت ہی نہیں ہوتی بلکہ عوام اس کے لانچ ہونے کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں بلکہ لمبی لمبی قطاریں لگاکر اسے حاصل کرنے کی کوشش کرتےہیں کیوں کہ آئی فون دنیا کا بہترین فون قرار دیا جاتا ہے۔ اس سال یعنی ۲۰۲۴ء میں ایپل کمپنی نے آئی فون ۱۶؍لانچ کیا ہے۔ حالانکہ اس میں کئی ’پرو‘فیچر یعنی خصوصیات کی کمی محسوس ہوتی ہے جو کہ اس کے پرو ماڈل ہی میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ان پرو خصوصیات میں پر موشن ڈسپلے، ٹیلی فوٹو کیمرہ اور بہتر کیمرہ سینسر کو شامل کیا جاسکتاہے۔ اس کے باوجود آئی فون ۱۶؍سیریز کے فون یعنی آئی فون ۱۶؍ اور آئی فون ۱۶؍پلس میں کئی اہم خصوصیات کو شامل کیا گیا ہے جو کہ نہایت ہی خوش آئند ہے۔ اس کی اہم خصوصیات میں اس میں استعمال کی جانے والی اے ۱۸؍چپ یعنی اس کا پروسیسر ہے جو گزشتہ فون کے پروسیسر کے مقابلے۲؍جنریشن آگے ہے۔ اس میں ۸؍جی بی ریم کا استعمال کیا گیا ہے جسے اس کے پرو ماڈل میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں ڈوئل کیمرہ کو بھی دوبارہ نئی جگہ پر پیش کیا گیا ہے۔ جی ہاں اس میں آئی فون ۱۱؍ کی طرح دوبارہ ۲؍کیمرے استعمال کئے گئے ہیں۔ 
قیمت
آئی فون۱۶؍پلس کی قیمت ۸۹؍ہزار ۹۰۰؍ سے شروع ہوتی ہے جس میں ۱۲۸؍جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ جبکہ ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج والا فون بھی پیش کیا گیا ہے جس کی قیمت ۹۹؍ہزار ۹۰۰؍ روپے ہے۔ اس کے علاوہ ۵۱۲؍ جی بی کا ماڈل بھی دستیاب ہے جس کی قیمت ایک لاکھ ۱۹؍ہزار ۹۰۰؍ روپے ہے۔ سادہ یعنی آئی فون ۱۶؍ کی قیمت ۷۹؍ہزار۹۰۰؍ روپے سے شروع ہوتی ہے جو ۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت ہے۔ ۲۵۶؍ اور ۵۱۲؍ جی بی والے ماڈل کی قیمت بالترتیب۸۹؍ہزار ۹۰۰؍ اور ایک لاکھ ۹؍ہزار ۹۰۰؍ روپے ہے۔ 
ڈیزائن
آئی فون ۱۶؍پلس ایپل کے پلس ماڈل کی تیسری نسل کا فون ہے۔ اس کے تحت ۲۰۲۲ء میں آئی فون ۱۴؍پلس اور پچھلے سال آئی فون ۱۵؍پلس لانچ کیا گیا تھا۔ اس فون میں کیمرہ کی جگہ کے علاوہ زیادہ کچھ تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ۱۴؍پلس میں پیچھے جانب کانچ اور میٹ فنش دیا گیا تھا جبکہ ۱۶؍پلس میں المونیم کا فریم دیا گیا ہےتاکہ اس کی مضبوطی کا احساس ہو۔ جبکہ آگے کی جانبتحفظ کیلئے سیرامک شیلڈ دی گئی ہے۔ ۱۵؍پلس(۲۰۱؍گرام) کے مقابلے ۱۶؍پلس میں وزن(۱۹۹؍گرام) تھوڑا کم کیا گیا ہے۔ 
ڈسپلے
اس کا اسکرین۶ء۷؍انچ ہر کسی کیلئے پکڑنا آسان نہیں ہوتا اس لئے ۶ء۱؍انچ کا ماڈل بھی پیش کیا گیا ہے۔ اس میں آگے کی جانب ۶ء۷؍انچ کا سوپر ریٹینا ایکس ڈی آر ڈسپلے دیا گیا ہے جس کی بیزل اتنی پتلی نہیں جتنی آئی فون ۱۶؍پرو میں دی گئی ہے۔ دوا کی گولی کے شیپ میں آگے کا کیمرہ ہے۔ 
ہارڈ ویئر
آئی فون ۱۶؍پلس میں ایپل کا جدید ترین پروسیسر اے ۱۸؍ استعمال کیا گیا ہےجبکہ آئی فون ۱۵؍ میں اے ۱۶؍ بائیونک استعمال کیا گیا تھا۔ اس کی خصوصیت ۶؍کور سی پی یو، ۵؍کور جی پی یو اور ۱۶؍کور نیورل انجن ہے۔ گزشتہ ماہ اس کی لانچ کے موقع پر کمپنی نے کہا تھا کہ یہ اے ۱۶؍ کے مقابلے ۳۰؍فیصد زیادہ تیز رفتار ہے۔ 
سافٹ ویئر
آئی یو ایس ۱۸؍ میں نیاکسٹمائزیشن کا متبادل دیا گیا ہے جس سے آپ اپنے ایپس اورو جیٹس کو اپنی مرضی کے مطابق جگہ پر رکھ سکتے ہیں۔ اس میں آپ ڈارک اور ٹنٹ تھیم بھی استعمال کرسکتے ہیں اس کے ساتھ ہی آپ آئیکون سائز کوکم زیادہ بھی کرسکتے ہیں۔ 
کیمرہ
اس میں پچھلی سال کی طرح ۴۸؍میگا پکسل کا کیمرہ ہی استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ۱۲؍میگاپکسل کا الٹرا وائڈلینس دیا گیا ہے جبکہ سیلفی کیلئے ۱۲؍میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔ 
ڈسپلے                   ۶ء۷؍انچ اور ۶ء۱؍انچ
 پروسیسر                  اے ۱۸؍پروسیسر
ریم                         ۱۶؍جی بی ریم
اسٹوریج                 ۱۲۸؍، ۲۵۶؍ اور ۵۱۲؍ جی بی کا متبادل
آپریٹنگ سسٹم           آئی او ایس ۱۸
کیمرے                   ۴۸؍ اور ۱۲؍میگاپکسل، ۱۲؍ سیلفی
بیٹری                     ۲۷؍گھنٹے تک چلنے کا دعویٰ

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK