• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آئی ٹیل کلر پرو۵؍جی اوسط درجے کا کم قیمت والا فون

Updated: September 30, 2024, 11:50 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

محض ۱۰؍ہزار میں دستیاب اس فون میں ۶؍جی بی ریم، ۱۲۸؍جی بی اسٹوریج ملتا ہے، دھوپ میں لے جانے پر اس کا رنگ تبدیل ہوتا ہے۔

Mobile Details. Photo: INN.
موبائل کی تفصیلات۔ تصویر: آئی این این۔

آئی ٹیل نے حال ہی میں ہندوستان میں اپنانیابجٹ ۵؍ جی اسمارٹ فون کلر پرو ۵؍جی لانچ کیا ہے۔ فی الحال ۱۰؍ہزار روپے سے کم قیمت والےفون میں بہت کم۵؍ جی اسمارٹ فون دستیاب ہیں۔ ایسی صورت حال میں، اچھی خصوصیات کے ساتھ ۵؍جی کنیکٹیویٹی فراہم کرنے والے اس اسمارٹ فون کو لانچ کرکے آئی ٹیل نےاس قیمت کے فون میں مقابلہ گرم کر دیا ہے۔ آئی ٹیل کلر پرو ۵؍جی اپنی قیمت اور خصوصیات کے ساتھ مارکیٹ میں پہلے سے موجود اسمارٹ فونز جیسےلاوا بلیز۲؍، نوکیا جی ۴۲؍ ۵؍جی اور اپنےہی بڑےبھائی آئی ٹیل ایس ۲۴؍کامقابلہ کرے گا۔ 
قیمت
ہندوستان میں آئی ٹیل کلر پرو ۵؍جی کی قیمت۹؍ہزار ۹۹۹؍ روپےہے۔ فون کو صرف۶؍جی بی ریم اور ۱۲۸؍جی بی اسٹوریج کنفیگریشن میں لانچ کیا گیا ہے۔ یہ ۲؍رنگوں میں خریداری کے لیے دستیاب ہے جن میں لیونڈری فینٹسی اور ریور بلیو شامل ہیں۔ 
ڈیزائن
آئی ٹیل کلر پرو ۵؍جی میں ۶ء۶؍ انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے ہے، جو ۹۰؍ہرٹزریفریش ریٹ کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس میں آئی ٹیل آئی وی سی او ویویڈ کلرٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کی وجہ سے سورج کی روشنی میں فون لینے پر اس کے پچھلے پینل کا رنگ بدل جاتا ہے۔ اس میں ۵۰؍میگا پکسل کا مین ریئرکیمرہ ہے۔ سامنے کی جانب۸؍میگا پکسل شوٹر دستیاب ہے۔ کلر پرو ۵؍جی میں ۵؍ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جو۱۸؍واٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ اس میں میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی۶۰۸۰؍پروسیسر لگایا گیاہے۔ ریم کو ورچوئل طورپر۶؍جی بی تک بڑھایاجا سکتاہے۔ اسٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔ یہ فی الحال اینڈرائیڈ۱۳؍پرمبنی یو آئی کے ساتھ آتا ہے۔ فون کو سائیڈ ماونٹڈ فنگر پرنٹ اسکینر سے ان لاک کیا جا سکتا ہے۔ 
ڈسپلے
آئی ٹیل کلر پرو کوپلاسٹک سے بنایا گیاہے۔ پیچھے والا پینل ٹیکسچروالا ہے، جس پر انگلیوں کے نشانات نظر نہیں آتے۔ اس میں رنگ بدلنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، جسے آئی ٹیل آئی وی سی او(آئی ٹیل ویویڈ کلر)کہتے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی سورج کی روشنی یا الٹرا وائلٹ روشنی کے سامنے آنےپر پچھلے پینل کا رنگ گلابی کر دیتی ہے۔ اگرچہ یہ کوئی عملی خصوصیت نہیں ہے، لیکن اتنی کم قیمت پر یہ ایک اچھا اضافہ ہے۔ ۱۹۰؍گرام وزن کے ساتھ یہ ہلکا نہ ہو لیکن وزن کوبرابر تقسیم کرنے کا کام بخوبی انجام دیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ ہاتھ میں زیادہ بھاری محسوس نہیں ہوتا۔ اسی طرح یہ۸؍ ملی میٹر موٹائی کےباوجود پتلا دکھائی دیتا ہے۔ 
کیمرہ
اس فون میں ڈوئل رئیرکیمرہ سیٹ اپ ہے، جس میں ۵۰؍میگا پکسل کا پرائمری سینسر اورگہرائی کے لیے۲؍میگا پکسل کا سینسر شامل ہے۔ اس کے پیچھے کواڈایل ای ڈی فلیش بھی ہے۔ فرنٹ میں سیلفی اورویڈیو کالنگ کے لیے ڈوئل ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ۸؍ میگا پکسل کا سینسر شامل ہے۔ 
سافٹ ویئر
آئی ٹیل کلر پرو ۵؍جی اینڈرائڈ ۱۳؍پر مبنی آئی ٹیل او ایس ۱۳؍کسٹم اسکن پر چلتا ہے۔ اس میں بہت سارےبلوٹ ویئر ڈال کر دیئے جاتے ہیں جن میں سےبیشتر کو ہٹایا جا سکتا ہے۔ 
ہارڈ ویئر
آئی ٹیل کلر پرو ۵؍جی میں آپ کو بجٹ قیمت میں میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۶۰۸۰ء ایس او سی کا پروسیسر ملتا ہے۔ ۶؍این ایم پر مبنی یہ اوکٹا کور پروسیسر روزمرہ کے کام کیلئے مناسب ہے۔ 
بیٹری
اس میں ۵؍ہزار ایم اے ایچ صلاحیت والی بیٹری ہے۔ فون آرام سے ڈیڑھ دن تک چلتا رہا ہےجس میں روزمرہ کے کاموں بشمول سوشل میڈیا اسکرولنگ، کالنگ اور مواد کی نشریات شامل ہیں۔ لیکن اگر کم استعمال کیا جائے تو دو دن بھی چل سکتاہے۔ 
ڈسپلے                 ۶ء۶ ؍انچ
پروسیسر             میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۶۰۸۰ء ایس او سی 
ریم                     ۶؍جی بی ریم
اسٹوریج              ۱۲۸؍ جی بی
آپریٹنگ                سسٹم اینڈرائیڈ ۱۳؍پر مبنی یو آئی
ویب کیمرہ          ۵۰؍اور، ۲؍میگا پکسل، سیلفی کیلئے ۸؍
بیٹری                 ۵؍ہزار ایم اے ایچ

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK