محمد علی روڈ پر واقع اس ریسٹورنٹ میں چائنیزیز ڈشیز کی بھی کئی اقسام ہیں جن میں چکن،مٹن،آبی حیات اور ویج کا متبادل ہے۔
EPAPER
Updated: March 28, 2025, 10:12 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
محمد علی روڈ پر واقع اس ریسٹورنٹ میں چائنیزیز ڈشیز کی بھی کئی اقسام ہیں جن میں چکن،مٹن،آبی حیات اور ویج کا متبادل ہے۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیںرمضان کے مہینےمیں بھنی اور تلی ہوئی چیزیں زیادہ کھائی جاتی ہیں، اس لئے آج ہم آپ کیلئے ایک ایسے ہی ریسٹورنٹ کاتذکرہ لےکر حاضر ہوئے ہیں جس کا نام ہی ’جنتا، توا اینڈ گِرل‘ ہے۔نام سے ہی ظاہر ہے کہ یہاں توے اور گرل یعنی سیگڑی پر بنائی گئی ڈشیز زیادہ اور عمدہ ملتی ہونگی۔ انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغازکوئلے کی سیگڑی سے ہوتا ہےجس میں جنتا اسپیشل پلیٹر،ٹکہ پلیٹر،شیزوان تندوری، لیمن تندوری، ٹنگڑی ڈرم، ریشمی ڈرم، پومفریٹ تندوری، مٹن برہ، اچاری کباب، پہاڑی ٹکہ، گارلک ٹکہ، چکن سیخ، چکن ایرانی سیخ،چکن ملائی سیخ اور ایسے ہی دیگر متعدد ڈشیز کے نام ہیں۔اس کے بعد پین فرائی ڈشیزپرانز فرائی، راوس فرائی، ال بیک چکن، چکن لسونی، چکن لال مرچ،چکن ہریالی، چکن ڈرائی فروٹ، مٹن سوکھا،چکن سلطانی، چکن امریکن، چکن کوئلہ،چکن چنگیزی، چکن لپیٹا ہیں۔
توااسپیشل میںبھیجا فرائی، بھیجا گردہ مسالا،بھیجا کلیجی مسالا اور دیگر ڈشیز ہیں۔پھر توا چکن کری میں توا کھرچن، چکن بوٹی مسالا، چکن حیدرآبادی، چکن کولہاپوری، چکن بھونا،چکن لاہوری، چکن لال باغ اور بٹر چکن ہے۔توا مٹن کری میں بھی ایسی ہی ڈشیز لیکن مٹن کے ساتھ ہیں۔اسی طرح توا سی کری اور توا ویج کری بھی ہیں۔توا پلائو کے تحت ڈبل بھیجا پلائو، کٹاکٹ پلائو،ٹکاٹک پلائو،قیمہ بھیجا پلائو،گردہ پلائو، کلیجی پلائو، مٹن پلائو،پرانز پلائو اور دیگر متعدد ڈشیز ہیں۔ مغلائی ڈشیز میںچکن مغلائی کبسہ،مٹن دال گوشت مع چاول،مٹن نہاری، مٹن کھچڑا، مٹن پایا سوپ اور چکن دم بریانی ہیں۔
اس کے بعد چائنیز ڈشیز ہیں جو کہ عام طور پر ہوتی ہیں جن میں سوپ، اسٹارٹر،مین کورس ،چاول،نوڈل اورچوپسوئے کے تحت مختلف ڈشیزدی گئی ہیں۔اس کے آگے سی فوڈ یعنی آبی حیات کاکی مختلف اقسام جیسے کہ اسٹارٹر،سی فوڈ مین کورس،سی فوڈ رائس،سی فوڈ نوڈل اور سی فوڈ چوپسوئے کے تحت متعدد ڈشیز پیش کی گئی ہیں۔اس کے بعد چائنیز میں ویج ڈشیز کی بھی رینج ہے۔اس کے علاوہ یہاں توا رولز کی بھی کئی اقسام ہیں جیسے بھیجا رول، مٹن رول، گردہ رول اور دیگر۔