• Sat, 26 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جھانسی: رانی لکشمی بائی کے شہر میں کئی اہم مقامات ہیں

Updated: August 07, 2024, 12:01 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

یہاں جھانسی کا قلعہ، رانی محل جھانسی میوزیم جیسی چیزوں کے ساتھ راجہ گنگادھر رائو کی چھتری باورا ساگر اور پنچ تنتر پارک بھی ہے۔

In the first picture, the palace of Rani of Jhansi can be seen, while in the second picture, the fort of Jhansi can be seen. Photo: INN
پہلی تصویر میں جھانسی کی رانی کا محل جبکہ دوسری تصویر میں جھانسی کا قلعہ دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر : آئی این این

جھانسی، اتر پردیش کے جنوب میں دریائے بیتوا کے کنارے واقع ہے۔ جھانسی کو آج اس جگہ کےطور پر جانا جاتا ہے جہاں رانی لکشمی بائی، ’جھانسی کی رانی‘ رہتی تھیں اور حکومت کرتی تھیں، جن کی بہادری کی داستانیں آج بھی جھانسی کی گلیوں میں گونجتی ہیں۔ جھانسی تاریخ کے سب سے امیر اور شاندار شہروں میں سے ایک ہے، جو اسے تاریخ میں دلچسپی رکھنےوالوں اور سیاحوں کیلئے ملک کے بہترین مقامات میں سے ایک بناتا ہے۔ 
جھانسی کا قلعہ
 جھانسی کا قلعہ بگیرا کی چوٹی پر واقع ہےجسے ۱۷؍ویں صدی میں راجہ بیر سنگھ دیو نے تعمیر کیا تھا۔ جھانسی کا قلعہ جھانسی کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے، جو سیاحوں اور تاریخ سے محبت کرنے والوں کیلئے جھانسی کے بہترین مقامات میں سے ایک ہے۔ واضح رہےکہ آزادی سے قبل ۱۸۵۷ءمیں ایسٹ انڈیا کمپنی کے ساتھ لڑی گئی جنگ میں اس قلعے کا ایک اہم حصہ تباہ ہو گیا تھا۔ اس کے باوجود، اس قلعے کے اندرگنیش کے لیے وقف ایک مندر اور ایک میوزیم ہے، جوچندیلا خاندان کی باقیات کو ظاہر کرتاہے۔ ان کے علاوہ، جنگ آزادی میں رانی لکشمی بائی کے نمایاں کردار کی یاد میں بنایا گیا شہیدوں اور رانی لکشمی بائی پارک ایک جنگی یادگاربھی ہے۔ اس قلعے کی چوٹی سے جھانسی کے خوبصورت نظارے بھی دیکھے جا سکتے ہیں، جو اس قلعے کی ایک اور کشش کا کام کرتا ہے۔ 
رانی محل 
 رانی محل جھانسی کا شاہی محل ہے جسے نوالکر خاندان کے رگھوناتھ دیوتیہ نےبنایاتھا۔ رانی محل مہارانی لکشمی بائی کی رہائش گاہ تھی، اسی لیے یہ جگہ جھانسی کےپرکشش مقامات میں سے ایک ہے۔ بدقسمتی سے، انگریزوں کے خلاف لڑائی کے دوران رانی محل کا ایک بڑا حصہ بھی تباہ ہو گیاتھا اور باقی حصوں کو اب ایک میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جو لکشمی بائی کی زندگی اور نوادرات سے مالا مال ہے۔ اس محل کا فن تعمیربھی دلکش ہے، یہ محل دو منزلہ عمارت ہے جس میں ۶؍ہال ہیں جن میں ایک مشہور دربار ہال بھی شامل ہے۔ 
جھانسی میوزیم
 جھانسی میوزیم ہندوستان کے سب سے نمایاں عجائب گھروں میں سے ایک ہے، جسے اسٹیٹ میوزیم بھی کہا جاتا ہے۔ رانی لکشمی بائی کو وقف، یہ میوزیم نہ صرف جھانسی کی تاریخ کی عکاسی کرتا ہے بلکہ اتر پردیش کے بندیل کھنڈ علاقے پر بھی روشنی ڈالتا ہے۔ جھانسی کے تاریخی شہر کا سفر شروع کرنے کے لیے رانی لکشمی بائی کے لیے وقف جھانسی میوزیم سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہو سکتی۔ اس میوزیم میں بہت سے تاریخی طور پر اہم نوادرات کو رکھا گیاہے، جن میں سے کچھ چوتھی صدی کے ہیں، جو اسے سیاحوں کے لیے جھانسی کے بہترین مقامات میں سے ایک بنا دیتا ہے۔ 
راجہ گنگادھر راؤ کی چھتری
 راجہ گنگادھر راؤ کی چھتری رانی لکشمی بائی نے اپنے شوہر اور جھانسی کےبادشاہ گنگا دھر راؤ کی یاد اور اعزاز میں ان کے انتقال کے بعدبنائی تھی، جو آج بھی جھانسی کے ثقافتی ورثے کے طور پر کھڑی ہے۔ ایک سرسبز و شاداب باغ، ایک ملحقہ تالاب اور بھرپور تعمیراتی ڈیزائن سے گھرا ہوا ہے۔ مانا جاتا ہے کہ اس وقت لکشمی بائی روزانہ یہاں آکر وقت گزارتی تھیں۔ 
باروا ساگر جھانسی
 باروا ساگر قدرتی حسن اور تاریخی طور پرپرکشش مقامات سے بھرا ہواہے۔ باروا ساگر، جھانسی ضلع میں واقع، بندیل کھنڈ علاقے سےتعلق رکھنے والا ایک چھوٹاساقصبہ ہے۔ ایک دلکش جھیل کے علاوہ، یہ جگہ قلعوں اور مندروں کے کئی کھنڈرات کا گھری ہے۔ ماضی کے آثار دکھاتا ہے۔ یہ سیاحوں کے لیے ایک ایسی جگہ ہے جہاں قلعوں اور مندروں کی سیر کے ساتھ ساتھ آپ جھیل کے دلکش نظاروں کے درمیان وقت گزار سکتے ہیں اور ٹریکنگ جیسی دلچسپ سرگرمیوں سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ 
پنچ تنتر پارک جھانسی
 پنچ تنترپارک جانوروں کا تھیم پارک ہے جو وشنو شرماکی لکھی گئی کتاب ’پنچ نتر‘پر مبنی ہے، جو بنیادی طور پر بچوں کے لیے ڈیزائن کیا گیاہے۔ لیکن بچوں کے لیے جانوروں پر مبنی کئی سلائیڈوں کے علاوہ، پارک میں بڑوں کے لیے جاگنگ ٹریک بھی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK