• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

جرنی: مختلف افرادکی زندگی کے اتارچڑھائو کے سفرکی کہانی

Updated: January 28, 2024, 10:45 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

زندگی کے سفر میں آنے والے مسائل اور پریشانیوں کو دکھاتے ہوئےآخر میں سب اچھا ہوجانے کی کہانی پیش کی گئی کہ ہمیں ناامید نہیں ہونا چاہئے۔

R Sarath Kumar and others can be seen in a scene from the web series `Journey`. Photo: INN
آر سرت کمار اور دیگر کو ویب سیریز ’جرنی‘ کے ایک منظر میں دیکھے جاسکتےہیں۔ تصویر : آئی این این

جرنی(Journey)
اسٹریمنگ ایپ :سونی لیو(۹؍ ایپی سوڈ)
اسٹار کاسٹ:آر سرت کمار، جیسمین میتی ویئر، کلائیراسن، وی جے پرکاش، پرسنا، مموکویا، انجو کورین، ایلاواراسو، تارا امالا جوزف
ہدایت کار اور رائٹر:چیرن 
پروڈیوسر:کے دکشن مورتی، این گوناسیکر
موسیقی:سی ستیہ
سنیماٹوگرافی:این کے ایکمبرم
ایڈیٹنگ:کے جے وینکٹ رمانن
ریٹنگ: **
ہدایت کار چیرن ایک تمل فلم ساز ہیں جو اپنی فلموں میں انسانی رشتوں کی پیچیدگیوں کی حقیقت پسندانہ تصویر کشی کے لیےمشہور ہیں۔ ۲۰۱۹ءمیں ان کی ہدایتکاری میں بنی فلم’تھرومنم‘ تھی، جو ناکامی کا شکار ہوئی۔ ۴؍سال کے بعد وہ’چیرنز جرنی‘ نامی ویب سیریز کے کے ساتھ او ٹی ٹی پر اپنا سفر شروع کررہے ہیں جو سونی لیو پر دیکھی جاسکتی ہے۔ 
کہانی: اس ویب سیریز کی کہانی۵؍کرداروں کے گرد گھومتی ہے جن میں امیرسلطان (کالائیراسن)، دیویہ بھارتی (لتا)، راگھو (پرسنا)، نتیش (کشیپ باربھایا)، اور پرنو (آری ارجنن) شامل ہیں جوایک آٹوموبائل کمپنی میں انٹرویو کے فائنل راؤنڈ میں پہنچے ہیں۔ کمپنی کامالک (شرد کمار) اس کام کے لیے صرف ایک شخص کو منتخب کر سکتاہے، جسے۴؍ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔ پانچوں امیدواروں کےاس ملازمت کو حاصل کرنے کے مختلف مقاصد ہیں، اور ان کی پس پردہ کہانیاں ۹؍ قسطوں کی سیریز میں سامنے آتی ہیں۔ 
 ویب سیریز’جرنی‘ ان ۵؍مختلف کرداروں کے بارے میں ہے جواپنی اپنی زندگی میں مشکلات سے گزرچکے ہیں۔ نتیش کو ایک غلطی کی وجہ سےگھر سے نکال دیاگیا ہے۔ لتاکو اپنی صلاحیت کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب ایک آدمی اسے زراعت سکھاتا ہے، جب کہ پرنو ایک سماجی کارکن ہے، جو سیاست میں چھلانگ لگاتا ہے۔ دریں اثنا، امیر ایک مقدمہ میں پھنسا ہوا ہےجس میں اس پر منشیات رکھنے اور بیچنے کاجھوٹا الزام لگایا گیاہے۔ یہ الزام علاقے کے بااثر شخص نے لگوایا ہے تاکہ وہ اپنے بیٹے کو وہ ملازمت دلواسکے جس کیلئے امیر انٹرویو دینےجارہا ہے۔ امیر کو پھنسانے کیلئےبااثر شخص پولیس اہلکار کا استعمال کرتا ہے۔ جبکہ امیر ایک رکشہ میں بیٹھ کر اپنے کالج جارہا تھا کہ ناکہ بندی کے نام پر اس کے ساتھ بیٹھے ہوئے لوگوں کے بیگ کی تلاشی میں پولیس افسرمنشیات برآمد کرتا ہے۔ حالانکہ ان لوگوں سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہوتا لیکن سازش کے تحت وہ امیر کو اپنا ساتھی قرار دیتے ہیں اور یہ بھی کہتے ہیں کہ ہم اس کےکہنے پر ہی کالج میں منشیات فروخت کرتے ہیں۔ راگھو، جو امریکہ میں ملازم ہے، اچانک پالیسیوں میں تبدیلی کی وجہ سے ہندوستان واپس آنے پر مجبور ہے۔ 
اداکاری: ویب سیریزمیں تمام اداکاروں نے عمدہ اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئےاپنا کردار عمدگی سے اداکیا ہے کہ ہر کوئی اپنے کرداد میں بالکل فٹ محسوس ہوتا ہے۔ 
ہدایت کاری:سیریز کا مقصد عزائم، استقامت، جدوجہد، جذبات اور جبر کےموضوعات کو پیش کرناہے۔ اگرچہ ویب سیریز ’جرنی‘ بنانے کا مقصد عمدہ ہے کہ مختلف قسم کے افراد کو پیش آنے والے مسائل پیش کئے جائیں لیکن ہدایت کارچیرن اس موضوع کو صحیح ڈھنگ سے پیش کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ اس کےعلاوہ، شو بہت زیادہ باسی خیالات سے بھرا ہوا ہے، جو اسے ایک تکلیف دہ بنا دیتا ہے۔ وہ واقعہ جہاں لتازراعت سیکھتی ہے ہمیں ان بے شمار فلموں کی یاد دلاتا ہے جہاں ہمیں زراعت کے بارے میں سیکھنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ 
سنیماٹوگرافی:سیریز کی سنیماٹوگرافی بھی اچھی ہے کہ اس میں مختلف علاقوں کوجیسے تمل ناڈو کے مختلف علاق، ممبئی اور امریکہ تک کے کئی شہر عمدگی سے دکھائے گئے ہیں۔ 
نتیجہ: یہ سیریززندگی اور معاشرے کے بدنما پہلوؤں کو پیش کرتی ہے لیکن امیدپیدا کرنے کی کوشش بھی کرتی ہے۔ یہ آپ کو بتاتی ہے کہ زندگی ہمیشہ منصفانہ نہیں ہوتی لیکن یہ یقین دلاتی ہے کہ آخر میں سب ٹھیک ہو جائے گا۔ اس کا مقصدآپ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ شو آپ کو مسائل اور آخر میں تھوڑی سی امید کے ساتھ چھوڑ دیتا ہے لیکن وہاں پہنچنے کے لیے آپ کو بہت صبر کرنا ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK