۳۵؍سال پہلے رامسے برادرز کی اسی نام سے بنائی گئی فلم کو دوبارہ ویب سیریز کے طور پر پیش کردیا گیا ہے، نہ اُس میں کچھ دیکھنے لائق تھا اور نہ اِس میں ہے۔
EPAPER
Updated: January 12, 2025, 12:48 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
۳۵؍سال پہلے رامسے برادرز کی اسی نام سے بنائی گئی فلم کو دوبارہ ویب سیریز کے طور پر پیش کردیا گیا ہے، نہ اُس میں کچھ دیکھنے لائق تھا اور نہ اِس میں ہے۔
کھوج :پرچھائیوں کے اس پار
(Khoj: Parchaiyo Ke Uss Paar)
اسٹریمنگ ایپ : زی ۵؍(۷؍ایپی سوڈ)
اسٹار کاسٹ: شارب ہاشمی، انوپریہ گوئنکا، عامر دلوی، حسنین صدیقی، روی کانت سنہا، عبادت حسین، منن چٹوال، ہماکشی بورہ
ڈائریکٹر: پربل برواہ
پروڈیوسر: جگرناٹ
سنیماٹوگرافی: شانو سنگھ راجپوت
کیمرہ مین: اجے بہل
فوکس پلر: دنیش کنوجیا، سنیل یادو
ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی: پپو سنگھ راجپوت
ایڈیٹر: سمیدھ جگتاپ
ریٹنگ: *
تقریباً۳۵؍سال قبل رامسےبرادرز کے کیشو رامسے نے اپنی خاندانی روایت سے ہٹ کر ایک سسپنس تھریلر فلم بنانے کی کوشش کی، اس فلم کا نام تھا’کھوج‘۔رشی کپور اور نصیر الدین شاہ کی اداکاری والی اس فلم کی کہانی زی۵؍پر نشر ہونے والی ویب سیریز ’کھوج:پرچھائیوں کےاس پار‘جیسی تھی۔۲۰؍سے ۲۵؍ پر مشتمل ۷؍ ایپی سوڈہیںاور ان سب کا مشترکہ دورانیہ ان دنوں ایک عام فیچر فلم کے۲؍گھنٹے اور۲۰؍منٹ کےبرابر ہے۔ شاید اس سیریز کو فلم بنا دیاجاتا۔ پھر اس فلم کے بنانے والوںنےاسے زی ۵؍پرنشر کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے سوچا کہ اسے ایک سیریز کے طور پر نشر کرنا چاہیے، ناظرین کو کیسے پتہ چلے گا کہ یہ فلم تھی یا سیریز؟
سیریز کی کہانی
۱۹۸۹ءمیںریلیزہونےوالی فلم ’کھوج‘ اور ویب سیریز `کھوج: پرچھائیوں کےاس پار‘، دونوں کی کہانی ایک ہی ہے۔ ایک بیچارہ نظر آنے والا شوہر اپنی بیوی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دینے پولیس کے پاس آتا ہے۔امید ہے کہ پولیس لاپتہ بیوی کو تلاش کر لے گی۔ پولیس بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کرتی نظر آتی ہے۔ پھر بیوی واپس آجاتی ہے۔ لیکن یہ مسئلے کا حل نہیں بلکہ اس کا آغاز ہے۔ شوہر کہتا ہے کہ یہ اس کی بیوی نہیں ہے۔تو وہ کون ہے جو بیوی بن کر آیا ہے؟ اور اگر یہ بیوی نہیں ہے تو اصل بیوی کہاں ہے؟ان سوالوں سےمحسوس ہوتا ہے کہ کہانی دلچسپ ہوگی لیکن ناظرین نے نہ تو ۳۵؍سال پرانی فلم’کھوج‘پر کوئی توجہ دی اور نہ ہی وہ ویب سیریز’کھوج:پرچھائیوں کے اس پار‘ میں کوئی خاص دلچسپی لیتے نظر آتے ہیں۔ `
ہدایت کاری
ہدایت کار پریش بروا ماضی میں’گلی گلی سم سم‘،غٹر غوں‘،’سی آئی ڈی‘ اور ’عدالت‘ جیسے سیریلز کی ہدایت کاری کر چکے ہیں۔ویب سیریز ’کھوج:پرچھائیوںکے اس پار‘کی ہدایت کاری میں بھی، ٹی وی سیریلزجیسے بلاک فریم زیادہ نظرآتےہیں۔ وہ اپنی سیریز کو ایک مشہورجاسوسی ناول کی طرح بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور ہر ایپی سوڈ کےآخر میںکچھ سسپنس لانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ایسالگتا ہےکہ ہر ایپی سوڈسےپہلے ایک قانونی وارننگ ہونی چاہیے کہ یہ سیریز اپنی ذمہ داری پر دیکھیں۔
اداکاری
ویب سیریز ’کھوج:پرچھائیوں کےاس پار‘کے اداکار شارب ہاشمی اور انوپریا گوئنکا اچھے اداکار ہیں۔ لوگوں کو ان دونوںکی اداکاری بہت سی کہانیوں میں دلچسپ لگی ہو گی لیکن یہاںاس سیریز کو دیکھنے کے بعد لگتا ہے کہ دونوں نے یہ کام صرف اپنی اپنی فیس کے عوض کیا ہے۔ ان دونوں کو دیکھ کر ہی کوئی بھی بتا سکتا ہے کہ وہ یہ کردار کس قدر ناگواری سے ادا کر رہے ہیں۔ عامر دلوی ایک پولیس افسر کے کردار میں ہیں۔ اگرچہ یہ کردار’پنچ گنی `چوکی‘ میں تعینات پولیس انسپکٹر کے طور پر بنایا گیا ہے، لیکن اس کی زبان، برتاؤ اور بات کرنے کا انداز ایک کانسٹیبل جیساہے۔ یہ سیریز کہانی اور کردار دونوں کی سطح پر، پہلی ہی قسط سے پکانا شروع کرتی ہے۔
وید، میرا اور امول ساٹھے کی اس کہانی میں فلم’کھوج‘دیکھنے کے بعد ویب سیریز’کھوج:پرچھائیوں کے اس پار‘کے اسکرپٹ اور ڈائیلاگ رائٹر اجے دیپ سنگھ نےیہاںوہاںکچھ تبدیلیاں کرنے کی کوشش کی ہے۔لیکن، ناول نگار بننے کی کوشش کرنے والے کوتوال کے پولیس کے طرز کے کام دیکھ کرالجھن ہوتی ہے۔ وید کے طور پر شارب اور میرا کےطور پر انوپریہ کچھ خاص نہیں کرتےجو سامعین کو مشغول کرسکے۔سب کچھ ویسا ہی ہوتا ہے جیسا کہ ہندی سنیما کے ناظرین اس سیریز کو دیکھتے ہوئےسوچتےہیں۔ شارب نے اپنے کرئیرمیں اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ کردار ادا کیے ہیں لیکن یہاں انہیں اپنے ہدایت کار اور مصنف سے کوئی مدد نہیں ملتی۔ انوپریہ گوئنکا کےکردار کےگرد بُنا اسرار اتنا ہلکاہے کہ کوئی بھی اسے دیکھ سکتا ہے۔ سیریزکی سینماٹوگرافی اور میوزک میں ایسا کچھ نہیں ہے جس کے لیے اس سیریز کو دیکھنے کے لیے تجویز کیا جا سکے۔
نتیجہ
مجموعی طور پر اس سیریز میں کچھ خاص نہیں ہے جو دیکھاجائے۔