• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کچن اسپائس میں ملک و بیرون ملک کے مسالوں کا ذائقہ موجود

Updated: July 19, 2024, 11:31 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس ریسٹورنٹ میں آپ کو شمالی ہندوستان سے لے کر مالونی، پنجابی اور چینی ڈشیز تک دستیاب ہیں، چکن کے علاوہ مٹن اور مچھلی بھی دستیاب۔

The Dombioli Cocktail Spice Restaurant is also worth a visit. Photo: INN
ڈومبیولی کاکچن اسپائس ریسٹورنٹ دیکھنے میں بھی عمدہ ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن اچاری کباب، کستوری کباب، ادرکی کباب، چلی ملی کباب، چکن ٹکہ مسالاکلچہ، چکن سیخ مسالا روٹی، چکن لپیٹا، پرانز سیخ بریانی، کنگ پائو چکن۔ 
پتہ:شاپ ۶؍، نو نیل کنٹھ پلازہ، مہاتما پھلے روڈ، وشنو نگر، ڈومبیولی ویسٹ، ڈومبیولی۔ ۴۲۱۲۰۲
ہوٹل کھلنےکے اوقات:صبح ۱۱؍سےرات ساڑھے۱۱؍بجے تک
رابطہ : 08879944339

آج ہم آپ کو ایک ایسے ہوٹل کے تعلق سے معلومات فراہم کر رہے ہیں جس میں نارتھ انڈین یعنی شمالی ہندوستان، چائنیز، مالونی، مغلائی، بریانی اور سیچوان جیسی مختلف قسم کی ڈشیز ایک ہی جگہ حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ تمام قسم کے ذائقے جہاں ملتے ہیں اس ریسٹورنٹ کا نام کچن اسپائس ہے جوڈومبیولی میں واقع ہے۔ انٹرنیٹ پر دستیاب اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ یہاں سب سے پہلے ہندوستانی ڈشیز کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس میں بھی سب سے پہلے تندوری ڈشیز کے نام پیش کئے گئے ہیں جسے ’کلرز آف کلے اوون‘ یعنی ’مٹی کے تنور کے رنگ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں سب سے پہلے ویج کے تحت ویج سیخ کباب، ویج چیز کباب، ویج رم جھم کباب اور ایسے ہی دیگر کئی نام ہیں۔ پھر نان ویج کے تحت چکن تندوری، پہاڑی اور وہائٹ کا متبادل ہے جس کے بعد کئی طرح کے کباب جیسے کہ چکن پہاڑی کباب، چکن شعلے کباب، چکن اچاری کباب، انگارہ کباب، کستوری کباب، اچاری کباب، ادرکی کباب، کنگڑا کباب، چلی ملی کباب جیسے نام درج ہیں۔ اس کے بعد ’پنجابی رسوئی سے ‘ویج پٹیالا، ویج کولہاپوری، ویج مکھن والا، ویج حیدرآبادی، پنیر لاہوری جیسی متعدد ڈشیز ہیں۔ اسی طرح پنجابی رسوئی سے میں چکن کی بھی کئی ڈشیز ہیں۔ پھر آبی حیات پر مشتمل ڈشیز ہیں جسے ’اروماز آف سی فوڈ‘(آبی حیات کی خوشبوئیں )کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں پاپلیٹ، سرمئی، پرانزکی کئی ڈشیزہیں۔ اس کے بعد مٹن کی بھی ایسی ہی متعدد ڈشیز ہیں۔ اس کے بعدچند مالونی ڈشیز ہیں جن میں چکن، پرانز اور مٹن کی ڈشیز ہیں۔ یہاں مٹکا دم بریانی کے بھی چاروں متبادل ہیں۔ اس کے بعدکئی طرح کے پلائو اور بریانی ڈشیز کے نام ہیں جن میں ویج کی چند ڈشیز کے بعد چکن قیمہ بریانی، چکن سیخ بریانی اور دیگر ہیں۔ روٹی شوٹی کے تحت کئی طرح کی روٹیاں ہیں جن میں نان اور کلچا کے نام بھی ہیں۔ اس کے بعد چائنیز کا نمبر آتا ہے جس میں کافی متبادل ہیں جس کے تحت سوپ، اسٹارٹر، رائس یانوڈلزکے تحت مختلف ڈشیز ہیں جو عام طور پر دیگر مقامات پر بھی مل جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں فی کلو کے حساب سے بھی کھانا بناکر دیا جاتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK