• Thu, 12 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کولکاتا ہیشیل: ملاڈ میں بنگالی طرز کی ڈشیز کا خزانہ

Updated: November 29, 2024, 12:06 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

چنچولی بندر کے قریب واقع اس ریسٹورنٹ میں بنیادی طور پر بنگالی ڈشیز ہیں اور ہر ڈش کوبنگالی طرز پر بنایا جاتا ہے جس میں مچھلیوں کی تعداد زیادہ ہے۔

This restaurant looks small but has the whole of Bengal in it. Photo: INN
یہ ریسٹورنٹ چھوٹا نظر آتا ہے لیکن اس میں پورا بنگال سمایا ہوا ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
فش کبیراجی، فش بٹر فرائی، لوچی اینڈ آلو دوم، دھوکار ڈالنا، آلو کورالا بھاجا، جھوری آلو بھاجا، لائو چنگری، چکن جھول، چکن بھرتا، بسنتی پلائو، آم پورا شربت
پتہ:شاپ بی /۱۱؍چنچولی بندر روڈ، نزد چنچولی بندر لنک روڈ، کملا نگر، ملاڈ، ممبئی۔ ۴۰۰۰۶۴
ہوٹل کھلنے کے اوقات: صبح۱۱؍سےرات ساڑھے۱۱؍بجے 
رابطہ :  07777044001
 آج ہم ایک اور ایسے ریسٹورنٹ کی تفصیل لے کر حاضر ہیں جہاں بنگالی طرز کی ڈشیز پیش کی جاتی ہیں۔ ملاڈ کے چنچولی بندر علاقے میں واقع یہ ریسٹورنٹ پوری طرح سے بنگالی ڈشیز کا مرکز ہے اور اس کا نام کولکاتا ہیشیل ہے۔ 
 انٹرنیٹ پر موجود یہاں کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز بھی اسٹارٹر سے ہوتا ہے لیکن اس میں فرق صرف اتنی ہے یہاں یہاں چکن سے زیادہ مچھلیوں پر مبنی ڈشیز ہیں۔ ان میں فش فرائی، چکن کٹلٹ، فش کبیراجی، فش بٹر فرائی، ویجیٹبل چوپ، ایگ ڈیول(قیمہ سے ڈھکا ہوا انڈا) چکن مغلائی پراٹھا، لوچی اینڈ آلو دوم، کرائیشوتر کچوری اینڈ آلو دوم، فش چوپ شامل ہیں۔ 
 اس کے بعد ویج مین کورس میں آلو دوم، شوکتو، ڈھوکار ڈالنا، چنار ڈالنا، آلو پوستو، آلو پھولکوپی، بیگون شورشے، لائو گھونٹو اور دیگر ڈشیز کے بعد فرائیز میں جھوری آلو بھاجا، پوستور بورا، روئی ماچھیر ڈیمیر بورا، بیگن بھاجا کے بعد دال کے تحت بھی کئی ڈشیز ہیں جن میں چولار دال، مونگ دال، کولکاتا دل تڑکا اور کولکاتا ایگ تڑکا بھی شامل ہے۔ 
 نان ویج میں یقینی طور پرمچھلیوں کے تحت متعدد ڈشیز ہیں جن میں کتلا مچھ بھاجا، کتلا کالیا/دائی/جھول/ شورشے، کتلا رزیلا، روئی پوستو، پبڑا شورشے، بھیٹکی پتوری، الیش شورشے، پران ملائی کری، شرشے نرکل پرانز، کچو پاتا، چنگری بھاپا اور لائو چنگری کے بعد چکن ڈشیز میں چکن جھول، چکن چاپ، چکن ریزالا، دھنیاپاتاکچالنکا مرغی، چکن اسٹیو اور چکن بھرتا جیس ڈشیز ہیں۔ اس کے بعد مٹن میں مٹن جھول، مٹن ڈاک بنگلو، ہوملی مٹن کاشا اور مٹن قیمہ شامل ہیں۔ 
 چند روٹیوں کے بعدرائس میں دال کھچڑی، موری گھونٹو، بسنتی پلائو، بنگالی اسٹائل ویج/پران فرائڈ رائس، ڈبل ایگ بریانی کےعلاوہ چکن اور مٹن کی بریانی بھی ملتی ہے۔ اس کے علاوہ ساتھ میں کھانے کیلئے چٹنی، پاپڑ اور گندھ راج لیمن ہے۔ مشروبات میں پانی اور سافٹ ڈرنک کے علاوہ آم پورا شوربوت ہے۔ اس کے بعد کئی طرح کےکومبو ڈشیز ہیں جس میں ایک ساتھ کئی چیزیں پیش کی جاتی ہیں تاکہ کوئی بھی شکم سیر ہوکر کھاسکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK