• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کمبھے آبشار:قدرتی نظاروں کے بیچ ایک دلکش آبشار کا نظارہ

Updated: October 17, 2024, 12:17 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

سہیادری کی پہاڑیوں میں سرسبز علاقے میں اونچائی سے گرتا آبشار سیاحوں کو مبہوت کردیتا ہے، پکنک اور فوٹوگرافی کیلئے عمدہ مقام۔

This picture shows the top view where the water is flowing down. Photo: INN.
اس تصویر میں اوپر کا نظارہ نظر آرہا ہے جہاں سے پانی نیچے کی جانب بہہ رہا ہے۔ تصویر: آئی این این۔

سہیادری پہاڑیوں کی بے پناہ خوبصورتی دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ اس پہاڑی سلسلہ میں خطرناک ٹریکنگ کےمقامات کے ساتھ کچھ تاریخی قلعے اور بہت سے قدرتی آبشارہیں جو سیاحوں کو مسحورکر سکتےہیں۔ ایڈونچر ٹورازم سے لے کر مذہبی سیاحت تک ہر قسم کے سیاحتی مقامات یہاں دستیاب ہیں۔ آج ہم آپ کو سہیادری کی ان پہاڑیوں سے بہتےہوئے ایک خوبصورت آبشار کے بارے میں بتانے جا رہا ہوں، جس کا نام کمبھے آبشار ہے۔ 
دنیا بھر کے سیاح یہاں آتے ہیں 
کمبھے آبشار کی بے پناہ خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے دنیا کے مختلف کونوں سے سیاح یہاں آتے ہیں۔ لوگ اکثر یہاں پکنک، ٹریکنگ اور کیمپنگ کے لیے آتے ہیں۔ اگر آپ کو قدرتی نظارے پسندہیں تو آپ کو یہ جگہ بہت پسند آئے گی۔ کمبھے آبشار ان لوگوں کے لیےفوٹوگرافی کی ایک بہترین منزل بھی ہے جو نیچر فوٹوگرافی کرتے ہیں۔ جہاں سے وہ قدرت کی خوبصورتی کو اپنے کیمرے میں بہترین طریقے سے قید کر سکتے ہیں۔ 
دیکھنے کا بہترین وقت
یہ آبشارپونے کے قریب ایک چھوٹے سے گاؤں یعنی مانگاؤں سےتھوڑے فاصلے پر واقع ہے۔ اس کی خوبصورتی کو دیکھنے کیلئے مانسون کے مہینوں میں ملک اور بیرون ملک سے سیاح آتے ہیں۔ 
اگرچہ آپ کسی بھی موسم میں کمبھے آبشار کو دیکھنے جا سکتے ہیں، لیکن یہاں جانے کا بہترین وقت جون سے ستمبر تک مانسون (بارش) کا موسم سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس موسم میں آبشار میں پانی کا بہاؤ بہت تیز ہوتا ہے، اس لیے یہ سیاحوں کو بہت اپنی طرف متوجہ کرتاہے۔ اگر آپ مانسون کے علاوہ کسی اور موسم میں جائیں تو یہاں آبشار کا پانی بہت کم بہتا ہے لیکن مانسون کے دوران چاروں طرف کا نظارہ ہرا بھرا اور بہت خوبصورت ہوتا ہے۔ 
یہاں کیا کرسکتے ہیں ؟
کمبھے آبشار کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ آپ یہاں دیگربہت سی چیزوں سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں جیسے:
پکنک: اگر آپ اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ پکنک پر جانا چاہتےہیں، تو آپ کمبھے آبشار کے قریب پکنک کا لطف اٹھا سکتے ہیں، آبشارکے قریب کچھ کھلی جگہ ہے، یہاں آپ پرامن طریقے سے کھانا پکا سکتے ہیں اور کھا سکتے ہیں۔ 
ٹریکنگ: یہ مہاراشٹر میں مانگاؤں سے ۲۳؍ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ مانگائوں سے آپ کو آٹو رکشا مل جائے گا۔ یہاں حالانکہ پیدل ٹریکنگ کے مواقع زیادہ نہیں ہیں لیکن، راستے کے دلکش نظارےبہت خاص ہیں۔ لیکن اگر آپ آبشارسے قریب جانا چاہتے ہیں تو آپ کو ٹریک کرنا پڑے گا۔ 
فوٹوگرافی: اگر آپ کو فوٹوگرافی کا شوق ہے تو یہ جگہ آپ کے لیےجنت کی طرح ہے، یہاں آپ آبشار کے ساتھ بہت خوبصورت اپنی تصاویریعنی سیلفی لے سکتے ہیں، اس کے علاوہ یہاں کے چاروں طرف کا نظارہ ہرا بھرا ہے جو اسے فوٹو گرافی کیلئے پرفیکٹ بناتا ہے۔ 
کیسے پہنچیں ؟
چونکہ سہیادری کی پہاڑیوں میں بہنے والی کمبھے آبشار مہاراشٹر کے مانگاؤں میں واقع ہے۔ آپ کو مانگائوں آنا ہوگا۔ جب آپ مانگاؤں سے چھوٹی چھوٹی پگڈنڈیوں سے ہوتے ہوئے اس آبشار کی طرف بڑھیں گے تو دورسےیہاں بہنے والے پانی کی گونج سنائی دینے لگے گی۔ اگر آپ سڑک کے ذریعہ منگاؤں پہنچنا چاہتے ہیں مانگاؤں بس اسٹاپ تک ممبئی جیسے بڑے شہروں سے بس کی سہولت مل جائے گی۔ اگر آپ ٹرین کے ذریعے مانگاؤں پہنچنا چاہتے ہیں تو منگاؤں میں ایک ریلوے اسٹیشن بھی ہے۔ ہوائی راستے سے سفر کرنےکے شوقین افراد کے لیے، کمبھے آبشار کا قریب ترین ہوائی اڈہ پونےہوائی اڈہ ہے۔ جو کمبھے آبشارسےتقریباً ۱۲۶؍ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور ایک بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK