• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لذیذ دیسی تڑکا میں لذیذ ڈشیزدیسی تڑکے کے ساتھ ملتی ہیں

Updated: October 04, 2024, 11:52 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

گوونڈی کےشیواجی نگرسگنل کے قریب واقع اس ریسٹورنٹ میں نارتھ انڈین، بریانی، مغلائی، چائنیز ڈشیز کے کئی متبادل پائے جاتے ہیں۔

This restaurant is beautifully designed. Photo: INN.
اس ریسٹورنٹ کو شاندار انداز میں بنایا گیا ہے۔ تصویر: آئی این این۔

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن دہی سیخ، مٹن چپلی کباب، مرغ کشمیری ٹکہ، مرغ اچاری ٹکہ، مرغ چیز روزبیری کباب، مرغ ڈرائی فروٹ تندوری، مرغ ہریالی تندوری، بلٹ ڈرائی
پتہ: پلاٹ ۴۳؍جنتا ٹمبر مارٹ، نزد شیواجی نگر سگنل، چمبور، ممبئی۔ ۴۰۰۰۴۳
ہوٹل کھلنےکے اوقات: دوپہر ۱۲سےرات۴؍ بجے تک
رابطہ: 9819222298
اکثر ایسا تصور کیا جاتاہےکہ کچھ شاندار مقامات پر ہی عمدہ ہوٹل پائے جاسکتے ہیں جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ کچھ غیر متوقع مقامات پر بھی عمدہ ہوٹل دیکھے جاسکتے ہیں۔ ایسا ہی ایک ہوٹل گوونڈی کےشیواجی نگر سگنل کے قریب بھی ایک ہوٹل ہے جہاں آپ کو عمدہ ڈشیز کھانے کو مل سکتی ہیں۔ اس ہوٹل کا نام ’لذیذ دیسی تڑکا‘ہے۔ 
انٹرنیٹ پر دستیاب اس ریسٹورنٹ کے مینو سے معلوم ہوتا ہے کہ یہاں واقعی دیسی ڈشیز ایک الگ تڑکے کے ساتھ پیش کی جاتی ہیں۔ اس کے مینو کا آغازاسٹارٹر فرام دی کول سے ہوتا ہے جس میں پنیرامول بٹر ٹکہ، فش ٹکہ ڈرائی، مٹن دہی سیخ، مرغ اچاری ٹکہ، مرغ چلی ملی ٹکہ، مرغ چیز روز بیری کباب، مرغ ٹنگڑی کباب، مرغ لہسنی ٹکہ، مرغ ڈرائی فروٹ تندوری جیسی متعدد ڈشیز موجود ہیں۔ اس کے بعد تیل میں ڈیپ فرائی کی جانے والی ڈشیز دی گئی ہیں جن میں چکن بون لیس فرائی، چکن البیک ڈرم اسٹک، فش البیک فرائی اور دیگر شامل ہیں۔ اس کے آگے
مین کورس میں چاولوں کے تحت دم بریانی، پلائو، ٹکہ بریانی، چائنیز بریانی جیسی ڈشیز ہیں۔ پراٹھا نان روٹی میں پراٹھا، تندوری روٹی، بٹر نان، بٹر روٹی، لچا پراٹھا اور رومالی ہے۔ اس کے بعدمین کورس میں سالن کے طور پر مرغ مسلم، لکھنوی، سلی بوٹی اور قورمہ ہے۔ اس کے بعد ویج کے تحت دال فرائی، دال مکھنی، دال پالک اوردیگر ڈشیز ہیں۔ 
اس کے علاوہ انڈین مین کورس بھی ہے جس میں کریم توا، بٹر توا، ہانڈی، کڑائی، انگارہ، افغانی شاہی قورمہ، بٹر چکن، قیمہ اور دال گوشت، بھیجا مسالا، گردہ مسالہ اور پایاہے۔ اس کے علاوہ یہاں کبسہ بھی ملتا ہے جس میں چلی، شیزوان، حیدرآبادی، عربین اور ران رائس کومبو کے متبادل بھی ہیں۔ 
اس کے علاوہ یہاں چائنیز کا بھی مکمل انتظام ہے جس میں اپیٹائزر کے تحت تائی پائی، بلیک بین، کستوری، بلٹ ڈرائی، شنگھائی، ڈریگون اور دیگر ہیں۔ کئی طرح کے سوپ کے ساتھ مین کورس میں ویج، پنیر، چکن اور پرانز کے تحت فرائیڈ رائس ہے۔ اس کے علاوہ گریوی کے ساتھ بھی کئی متبادل ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK