• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لائف ہل گئی: وراثت کے پیچھے بھاگتےبھائی بہن کی کہانی

Updated: August 11, 2024, 1:05 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

’مرزاپور‘ کے منابھیا دیویندواب آپ کو ہنسانے آئے ہیں، اس میں مزاح موقع کی مناسبت سے پیدا کیا گیا ہےلیکن اسکرپٹ کمزور ہے۔

Kusha Kapila and Divyenndu Sharma can be seen in a scene from the web series `Life Hill Gayi`. Photo: INN
ویب سیریز’لائف ہل گئی‘ کےایک منظر میں کشا کپیلا اور دیویندو شرما کو دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر : آئی این این

لائف ہل گئی (Life Hill Gayi)
 اسٹریمنگ ایپ :ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار(۶؍ایپی سوڈ)
اسٹار کاسٹ: کبیر بیدی، دیویندو شرما، کشا کپیلا، مکتی موہن، ونے پاٹھک، ہیمنت پانڈے، اتل سریواستو، اشتیاق خان
ڈائریکٹر:پریم مستری 
رائٹر:شاکر علی، جسمیت سنگھ بھاٹیا، سپریت کندر، اکشیندر مشرا
پروڈیوسر:اروشی نشانک، کرن گپتا، نکیشا کرکیرا، ہمانک گور، ہرش دسوندھی، اپوروا بجاج
سنیماٹوگرافی:آکاش اگروال
پروڈکشن ڈیزائن:اشوینی شریواستو
ایڈیٹنگ:آکاش بندھو
آرٹ ڈائریکٹر:بلرام سرکار
ریٹنگ: ***
 مرزا پور۳؍میں منابھیاکی دہشت سے تو سبھی واقف ہیں، لیکن اب دیویندو شرما اپنی نئی سیریز میں ایک نئےاور دلچسپ انداز میں نظر آرہےہیں۔ ’لائف ہل گئی‘ایک مزاحیہ سیریزہےجو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹارپرریلیز ہوئی ہے، جس میں ونے پاٹھک، کشا کپیلا اور دیویندو جیسےستارے آپ کو ہنساتے نظر آتے ہیں۔ اس سیریز کے ہدایت کار پریم مستری ہیں 
سیریز کی کہانی
 اس ویب سیریز کی کہانی بھائی بہن اور ان کے دادا کے ہوٹل کےگرد گھومتی ہے۔ سیریز میں دیویندونےدیو کا کردار ادا کیا جبکہ کشا کپیلا نے ان کی بہن کالکی کا کردار ادا کیا۔ دیویندو اور کشا کے دادا کبیر بیدی، جو ایک بڑے بزنس مین ہیں، گڈ مارننگ ووڈس ولا کے مالک ہیں۔ دادا اپنے پوتے اور پوتی کو چیلنج دیتےہیں کہ کوئی ایسا شخص تلاش کریں جو ایک بار پھر ان کے ولا کو ایک نیا روپ دے کر اسے چلا کر اسےاپنی بے پناہ دولت کا مالک بنادے۔ ایسے میں دونوں بہن بھائی ہوٹل کو دوبارہ بنانے کے لیے جٹ جاتے ہیں اور ان کے درمیان جنگ شروع ہو جاتی ہے۔ اب ان دونوں کو اس چیلنج کو مکمل کرنےکیلئےسخت پسینہ بہانا پڑتا ہے جب انھیں معلوم ہوتا ہے کہ ہوٹل بھوتوں کااڈہ ہے۔ اب ان دونوں کے ساتھ کیا ہونے والا ہے یہ جاننےکے لیے آپ کو پوری سیریز دیکھنا ہوگی۔ 
سیریز کیسی ہے؟
 اس ویب سیریز کی ہدایت کاری کی بات کریں تو پریم مستری نےکامیڈی سیریز کو اچھی طرح سے ڈائریکٹ کیا ہے لیکن کہیں کہیں اسکرپٹ کمزور ہےفلم کے سینز کو خوبصورتی سے ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔ پہاڑوں میں زندگی کے تازہ اور ہوا دار ماحول کو اسکرین پر اچھی طرح دکھایاگیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اداکاروں کا انتخاب بھی کرداروں کے مطابق کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سیریز میں ہارر کا جو ذائقہ شامل کیا گیا ہے وہ حیرت انگیز ہے۔ لیکن اگر دیکھا جائے تو اسکرین پلے کمزورہے۔ 

اداکاری کیسی ہے؟
 دیویندو نے اس سیریز میں دیو کا کردار ادا کیا ہے، جنہوں نے مرزا پور میں مارکاٹ اور ایکشن کیا تھا، وہ اس سیریز میں کامیڈی کرتےہوئے بھی کمال کر رہے ہیں۔ کشا کپیلا کالکی کے کردار میں نظرآ رہی ہیں۔ کشا کی مزاحیہ ٹائمنگ زبردست ہے۔ کشا نے بھی اچھی اداکاری کی ہے۔ اس کے علاوہ مکتی موہن اور ونے پاٹھک نے بھی سیریز میں اپنے کرداروں کے ساتھ انصاف کیا ہے۔ کبیر بیدی بس کمپیوٹر کی بدلتی سکرینوں پر نمودار ہوتے رہتے ہیں۔ ہیمنت پانڈے جیسے فنکار کو کافی عرصے بعد دیکھ کر امید تھی کہ وہ اس بار کچھ بہتر کریں گے لیکن ان کا کردار بھی کمزور سکرپٹ اور محدود کردار نگاری کا شکار ہو گیا ہے۔ 
سنیماٹوگرافی
 اگر ہم شو کی سنیماٹوگرافی اور لوکیشنز کی بات کریں تو اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ٹاپ کلاس ہیں۔ شو میں کئی ایسے مناظر ہیں جو آپ کی آنکھوں کو سکون بخشیں گے۔ خاص طور پر دہرادون اور مسوری کی وادیوں میں شوٹ کیے گئے مناظر نےشو میں ایک خاص کشش پیدا کی ہے۔ جب پروڈکشن ویلیو کی بات آتی ہے تو شو کا معیار بے مثال ہے۔ ساؤنڈ ٹریک بھی متاثر کن ہے، شو سے بالکل مماثل ہے۔ لیکن اگر ہم صرف ان پہلوؤں کو ایک طرف چھوڑ کر کہانی پر توجہ دیں تو شو میں بہت سی خامیاں سامنے آتی ہیں۔ 
نتیجہ
 اگر آپ مزاحیہ سیریز دیکھنا پسند کرتے ہیں اورآپ کے پاس کچھ فضول وقت ہے تو اس سیریز کو دیکھ سکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK