• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لائٹ ان دی بکس: عالمی سطح کا آن لائن اسٹور جہاں کئی متبادل ہیں

Updated: July 16, 2024, 12:22 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس بازار میں خواتین اور مردوں کے کپڑوں کے علاوہ گھر،باہر اوردیگر کئی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والا سامان دستیاب ہے جس میں بجلی کے آلات بھی ہیں۔

Decorations. Photo: INN
سجاوٹ کا سامان ۔ تصویر : آئی این این

شاپنگ کیلئے ویسے توممبئی میں کئی بڑے بازار، شاپنگ سینٹر، مال اور دیگر قسم کے متبادل موجود ہیں۔ ان متبادلات میں آن لائن شاپنگ بھی ایک بڑا متبادل ہے جس کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہوتا جارہا ہے۔ لیکن عام طور پر شاپنگ ویب سائٹس میں آپ کو ایک ہی متبادل ملتا ہے یعنی آپ ایک ہی جیسی چیزیں خرید سکتے ہیں لیکن اکثر لوگ ایسی جگہ شاپنگ کرنا پسند کرتے ہیں جہاں ایک ہی جگہ متعدد قسم کی چیزیں خریدی جاسکیں۔ آج ہم آپ کیلئے ایک ایسا ہی آن لائن اسٹور لے کر آئے ہیں جہاں کئی طرح کی چیزیں ایک ہی جگہ خریدی جاسکتی ہیں۔ اس ویب سائٹ کا نام’لائٹ ان دی بکس‘ ہے۔ 
لائٹ ان دی بکس کیا ہے www.lightinthebox.com/
 لائٹ ان دی بکس ایک مشہور آن لائن ریٹیل پلیٹ فارم ہے جہاں آپ کپڑے، ایکسیسریز، گھر کے سامان اور بہت کچھ خرید سکتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم کم قیمت میں ٹرینڈی ڈیزائن عالمی سطح پر فروخت کرنے کیلئے مشہور ہے۔ لائٹ ان دی بکس کو خاص طور پر وہ لوگ استعمال کرتےہیں جو کہیں خاص موقعوں کے لئے سستی اور فیشن ایبل سامان خریدنا چاہتے ہیں۔ یہاں روزمرہ کے استعمال کے لئے بھی کپڑے، فون کے کور، گھر کے سامان اور بہت کچھ خریدا جاسکتاہے۔ لائٹ ان دی بکس کا ایک اور نمایاں پہلو یہ ہے کہ وہ کسٹم میڈ کا آپشن بھی پیش کرتا ہے، جس سے گاہک اپنے کپڑے اور دوسرے سامان کو اپنی پسندکےمطابق بنواکر خرید سکتے ہیں۔ 
 لائٹ ان دی بکس میں کیا ہے؟
 جیسا کہ پہلے کہا گیایہاں بہت سے قسم کا سامان ملتا ہے۔ یہاں بھی کئی زمرے بنائے گئے ہیں اور ہر زمرے میں کئی متبادل اور اس میں سے ہر متبادل میں کئی طرح کا سامان دستیاب ہے۔ یہاں بنیادی زمروں میں آل کیٹیگری کے تحت خواتین کے کپڑے، مردوں کے کپڑے، جوتے اور بیگز، گھر اور گارڈن میں استعمال ہونے والی چیزیں، شادی اور دیگر تقاریب کیلئے کپڑے، بےبی اور کڈس یعنی ہر عمر کےبچوں کیلئےسامان، فون اور اس کے دیگر لوازمات، بیوٹی اینڈ ہیئریعنی بالوں اور خوبصورتی کیلئے مصنوعات، لائٹ اور لائٹنگ، اسپورٹس اینڈ آئوٹ ڈوریعنی کھیل کود اور گھر سے باہر کی جانے والی دیگر سرگرمیوں کیلئےسامان، ٹوائے اینڈ ہابیز یعنی کھیل کود کیلئے کھلونے اور دیگر مشاغل کیلئےاستعمال ہونے والا سامان، کنزیومر الیکٹرانکس، شاپ بائی کلیکشن اور ایلیٹ کلیکشن جیسے زمرے شامل ہیں۔ 
یہاں کی مصنوعات
 آئیے اب ہم دیکھتے ہیں کہ یہاں کے ان زمروں کے اندر کیا متبادلات موجود ہیں۔ سب سے پہلے خواتین کے زمرے میں سب سے پہلے سیل کا متبادل دیا گیا ہے۔ شایداس آن لائن اسٹور کے مالکین کا خیال ہوگا کہ خواتین سب سے زیادہ سیل یعنی کفایتی قیمت پر ملنے والے سامان کی جانب متوجہ ہوتی ہیں۔ اس کے تحت بھی کئی متبادل موجود ہیں۔ اس کے آگے خواتین کے ڈریس، خواتین کے ٹاپس، خواتین کے باٹم، خواتین کے سوتے وقت پہننے کے کپڑے، خواتین کے آئوٹر ویئر یعنی بنیادی کپڑوں کے اوپرپہننے کے کپڑے جیسے کہ کوٹ، جیکٹ، بلیزر وغیرہ، خواتین کے تیراکی کے کپڑے اور سب سے آخر میں پلس سائز کلیکشن کے تحت ایسی خواتین کےلئے سامان رکھا گیا ہے زیادہ موٹی ہوتی ہیں۔ 
 مردوں کے زمرے میں شرٹ، شارٹ، ٹی شرٹ اور ٹینک، مردوں کیلئے پولوٹائپ گردن والے ٹی شرٹ، مردوں کیلئے آئوٹر ویئر، مردوں کے چک کلیکشن یعنی پر تعیش کپڑے، مردوں کے سلیپ ویئر این لانج ویئر یعنی ایسے کپڑے جو آدمی سوتے وقت یا یونہی گھر پہنتا ہے۔ ایسے ہی دیگر زمروں میں کئی طرح کا سامان یہاں ملتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK