• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لکھنوی ٹنڈے کباب: جوگیشوری میں تاریخی کباب کا مرکز

Updated: September 20, 2024, 11:08 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس ریسٹورنٹ میں آپ ممبئی میں رہتے ہوئے بھی لکھنؤ کے حقیقی ذائقے چکھ سکتے ہیں جو اپنے آپ میں ایک مثالی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔

Built with Lucknowi grandeur, the `Lucknowi Tunde Kebab` restaurant located in Jogeshwari. Photo: INN
جوگیشوری میں واقع لکھنوی شان و شوکت کے ساتھ تعمیر کیا گیا ’لکھنوی ٹنڈے کباب‘ ریسٹورنٹ۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
لکھنوی ٹنڈے کباب، لکھنوی ٹنڈے رول، کنگ پائو چکن، تھریڈ چکن، منگولین چکن، تائی پائی چکن، لبنیز دم اسٹک، مرغ اچاری کباب، تندوری ران۔ 
پتہ:۱۲۱؍، گھاس والا ڈیری فریش کے سامنے، ایس وی روڈ، جوگیشوری ویسٹ، ممبئی۔ ۴۰۰۱۰۲
ہوٹل کھلنےکے اوقات:دوپہر ۱۲سےرات۳؍ بجے تک
رابطہ : 8451878889
 کچھ چیزیں اتنی زیادہ مشہور ہوتی ہیں کہ ان کی شہرت پوری دنیا میں پھیلتی جاتی ہے اور ہر کوئی اسے دیکھنے اور حاصل کرنے کی توقع کرنے لگتا ہے۔ لکھنؤمیں کبھی ایک دکان ہوا کرتی تھی ’ٹنڈے کباب‘ کی۔ آج یہ ’ٹنڈے کباب‘ دنیا بھر میں اس قدر مشہور ہوچکے ہیں کہ اکثر لوگ ان کے کباب کھانے لکھنؤجایا کرتے تھے۔ راقم بھی لکھنؤجا کرخصوصی طور پر تلاش کرکے ٹنڈے کباب کا ذائقہ لے چکا ہے جو واقعی لاجواب ہوتے ہیں۔ آج اپنی شہرت کی بناپرٹنڈے کباب کے آئوٹ لیٹ پوری دنیا میں قائم ہوچکے ہیں۔ ممبئی میں بھی کئی مقامات پر لکھنؤ کے اس ریسٹورنٹ کے آئوٹ لیٹ ہیں۔ آج ہم جوگیشوری میں واقع آئوٹ لیٹ کے تعلق سے معلوم کرتےہیں کہ وہاں کون سی ڈشیز ملتی ہیں۔ انٹرنیٹ پر دستیاب اس ریسٹورنٹ کے مینو کے مطابق یہاں کی سب سے مشہور ڈش تو ٹنڈے کباب ہی ہیں جو ذائقہ اور دیگر کئی معاملات میں اپنی مثال آپ ہیں۔ گوشت کے کباب ہونے کے باوجود یہ منہ میں رکھتے ہیں جیسے گھل جاتے ہیں۔ انہیں چبانے کی کوئی ضرور نہیں پڑتی۔ اس کے علاوہ یہاں لکھنوی ٹنڈے رول اور لکھنوی ٹنڈے پراٹھے بھی ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ انڈین مینو میں سوپ ملتے ہیں جس کے تحت ٹماٹر کا شوربہ، پالک شوربہ، مرغ شوربہ، گوشت شوربہ اور پایا شوربہ ملتا ہے۔ سائڈس میں کئی طرح کے پاپڑ ملتے ہیں۔ ویج تندوری اسٹارٹ کے تحت تندوری آتشی آلو، تندوری بیبی کورن، ویج سیخ کباب، پنیر ملتانی ٹکہ اور دیگر ڈشیز ملتی ہیں۔ چکن اسٹارٹر میں مرغ تندوری، مرغ برہ، مرغ انارکلی کباب، مٹن سیخ کباب، لبنیز سیخ کباب، مرغ اکبری کباب، مرغ چکوری کباب، مرغ اچاری کباب جیس دیگر کئی ڈشیز بھی ہیں۔ اس کے علاوہ ران کی ڈشیز، تندوری ران، تندوری ران رائس(کبسہ) اور دہلی کی خاص ران مسلم جیسی ڈشیز ملتی ہیں۔ مرغ کی مختلف ڈشیز کے بعد مٹن میں دم کا قیمہ، بھیجا مسالہ، نہاری گوشت، مٹن نلی نہاری، مٹن انگارہ، مٹن روغن جوش جیسی ڈشیز قابل ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں مختلف قسم کی چاولوں کی ڈشیز یعنی بریانی وغیرہ، چائنیز ڈشیز بھی ملتی ہیں جو کہ عام طور پر دیگر ریسٹورنٹس میں دستیاب ہوتی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK