• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لکھنوی فلیئر: جہاں انداز اور ذائقہ دونوں لکھنوی ہیں

Updated: September 27, 2024, 11:20 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اندھیری ایسٹ میں اسٹیشن کے قریب واقع اس ریسٹورنٹ میں آپ کو لکھنوی ذائقہ والے پکوان نوابی انداز کے ناموں کے ساتھ ملیں گے۔

Located in Andheri East, this restaurant has been designed in an exquisite style. Photo: INN
اندھیری ایسٹ میں واقع اس ریسٹورنٹ کو نہایت عمدہ انداز میں بنایا گیا ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
مرغ نوابی سیخ، مرغ کباب کا گلدستہ، اشرفی کباب، گلنار آلو، زمین دوز مچھلی، گوشت گلفام، شاہجہانی نلی نہاری، مرغ بے نظیر، مرغ بیگم بہار، مرغ ممتاز۔ 
پتہ:سی ٹی ایس۷۳۵/ایک سے ۲؍، سہارروڈ، نزد اندھیری ایسٹ اسٹیشن، ممبئی۔ ۴۰۰۰۶۹
ہوٹل کھلنےکے اوقات:دوپہر ۱۲سےرات۱۲؍ بجے تک
رابطہ : 8369171915
 بات جب لکھنؤکے پکوانوں کی ہوتی ہے تو ان میں ذائقےکے ساتھ ساتھ ان کے ناموں میں بھی ایک انفرادیت دیکھنے کو ملتی ہے۔ آج ہم ایک اور لکھنوی ریسٹورنٹ کا تعارف لے کر حاضر ہوئے ہیں جو اندھیری ایسٹ میں اسٹیشن کے قریب واقع ہے۔ اس ریسٹورنٹ میں خصوصی طور پر لکھنوی ڈشیز کے علاوہ چائنیز ڈشیزبھی ملتی ہیں۔ 
 انٹرنیٹ پر دستیاب اس ریسٹورنٹ کے مینو میں موجود لکھنوی ڈشیز کاہم جائزہ لیتے ہیں۔ ویج اسٹارٹر کے طور پر اشرفی آلو، گلنار آلو، سوندھے آلو، مکئی ملائی سیخ کباب، تندوری بیبی کارن، ہریالی کباب، بھٹی کا پنیر، لکھنوی ویج گلاوٹی کباب اور سبز گلدستہ جیسی ڈشیز ہیں۔ 
 اس کے بعد مرغ اسٹارٹر میں اودھی مرغ، مرغ سرخ تندوری، ٹنگڑی انارکلی کباب، مرغ سیخ غلافی، ریشم کے مرغ ٹکے، مرغ چاکوری کباب، مرغ نوابی سیخ، نوابی مرغ قلمی کباب، مرغ مخملی کباب، سلطانی سیخ کباب، مرغ کباب کا گلدستہ دیا گیا ہے۔ 
 اس کے بعد گوشت اسٹارٹر میں گوشت سیخ کباب، گوشت شامی کباب، گوشت شکم پوری کباب، غضب کی بوٹیاں، برہ چاپ، برہ نلی، لکھنوی کباب کا گلدستہ اور گوشت کا گلدستہ، اس کے بعد سی فوڈ یعنی آبی حیات کے اسٹارٹرمیں زمین دوز مچھلی، نیل گری مچھلی کے ٹکے، جھینگۂ زیتونی، لکھنوی تندوری جھینگا، خانساماں مچھلی کے ٹکے، اجوائنی مچھلی، لسونی مچھلی کے ٹکڑے، چاکوری پومفریٹ(جھینگے) جیسی ڈشیز ہیں۔ اس کے بعد گوشت مین کورس میں نوابی اسپیشل مٹر قیمہ، گوشت رارا، گوشت سیاہ مرچ، گوشت گلفام، کڑائی چاپ، ادرکی گوشت، گوشت مٹکہ، سفید سلطانی گوشت، لبابدار روغن گوشت اور شاہجہانی نلی نہاری کے نام ہیں۔ اس کے بعد دعوت بریانی کے تحت لکھنوی سبز دم بریانی، مرغ نور محل دم بریانی، نوابی زم پلائو، پومفریٹ دم بریانی کے کیسری پلائو کے علاوہ لکھنوی دم بریانی کو مرغ، گوشت، جھینگا اور فش ٹکا کےمتبادل میں بھی پیش کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ نوابی ران کا خزانہ کے تحت اودھی ران، رانِ مختار، لکھنوی اسپیشل ران، ران پختان (مسالے دار) لکھنوی اسپیشل ران، اودھی ران دم بریانی، ران چلی فرائڈ رائس کے علاوہ کئی طرح کی روٹیاں اور میٹھا بھی ملتاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK