• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مرول دربار: اندھیری ایسٹ میں شاہی طرز کے کھانے

Updated: August 09, 2024, 12:09 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس ریسٹورنٹ میں کئی طرح کے چائنیز کے علاوہ ہندوستانی طرز کی ڈشیز ملتی ہیں، یہاں کھانے کے ساتھ مشروبات کا بھی انتظام ہے۔

Located in Andheri, this restaurant is beautifully decorated from the inside. Photo: INN
اندھیری میں واقع اس ریسٹورنٹ کو اندر سے عمدہ طریقے سے بنایا گیا ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن شیزوان تندوری، چکن ریشمی کباب، چکن سزلنگ، چکن بون چلی، چکن سائیبو، چکن ہنگامہ، مٹن اکبری، فش کرسپی، چاکلیٹ فالودہ، مینگو فالودہ۔ 
پتہ:شاپ نمبر ۱۲، بے نظیر ویلفیئر اسوسی ایشن، ملٹری روڈ، مرول، اندھیری ایسٹ، ممبئی۔ ۴۰۰۰۵۹
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح ۱۲؍سےرات ۱۲؍بجے تک
رابطہ : 9930656813
پرانے زمانے میں راجا مہاراجا کے دربار ہوا کرتے تھے، جہاں دیگر کئی کاموں کے علاوہ کھانے پینے کا عمدہ انتظام کیا جاتا تھا اور ایک سے ایک لذیذ ڈشیز تیار کرکے بادشاہوں کو پیش کی جاتی تھیں۔ آج بادشاہ تو ختم ہوگئے لیکن عوام میں ہی ان شاہی طرز کے کھانوں کا ذوق و شوق پیدا ہوچکا ہے۔ ان کی اس خواہش کو پورا کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں دربار کے نام پر ریسٹورنٹ کھولے جانے لگے ہیں۔ ان میں پرشین دربار تو بہت ہی زیادہ مشہور ہے جس کی ممبئی کے مختلف علاقوں میں کئی شاخیں قائم ہوچکی ہیں لیکن اس کے علاوہ بھی ایسے دیگر کئی ہوٹل ہیں جن میں دربار کا لاحقہ لگا ہوا ہے۔ ایسا ہی ایک ریسٹورنٹ مرول دربار ہے جو ظاہر ہے کہ مرول ہی میں واقع ہے۔ اس ریسٹورنٹ میں کئی طرح کے پکوان ملتے ہیں جن کا آغاز چائنیز ڈشیز سے ہوتا ہے جن کا آغاز چکن چائنیز ساس سے ہوتا ہے جس میں کئی طرح کی ڈشیز ہیں جیسے کہ چکن چلی، چکن گارلک اور ایسی ہی دیگرڈشیز شامل ہیں۔ ایسی ہی ڈشیز ویج میں بھی ہیں۔ اس کے بعد سوپ کا نمبر ہے جس میں وہی سوپ شامل ہیں جو عام طور پر ملتے ہیں۔ اس کے بعد انڈین اسٹارٹر اور پھر چائنیز اسٹارٹرکا نمبر آتا ہے۔ چائنیز اسٹارٹر میں چکن اوئسٹر ڈرائی، چکن سزلنگ، چکن شنگائی، چکن سائیبو، چکن ڈریگون جیسی ڈشیز ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں فرائڈ رائس اور نوڈلز کی کئی اقسام کے علاوہ رائس ودھ گریوی میں بھی کئی نام ہیں۔ اس کے بعد کھانے کیلئےہندوستانی چکن کی ڈشیز میں بے شمار نام ہیں، اسی طرح مٹن کی ڈشیز میں بھی کئی متبادل ہیں۔ اسی طرح انڈے، مچھلی، پنیر اور ویج کی بھی ڈشیز ہیں۔ اسکے بعد رائس میں آپ کو کبسہ، کئی طرح کی بریانی اور پلائو کے علاوہ زم زم پلائو، دال کھچڑی، پالک کھچڑی جیسی ڈشیز بھی ملتی ہیں ۔ اس کے علاوہ کئی ڈشیزکومبو میل کے تحت دی جاتی ہیں جن میں مختلف قسم کے سالن کے ساتھ ۲؍ روٹیاں ، بریانی کے ساتھ رائتہ اور دال کھچڑی کے ساتھ پاپڑ دیئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کئی طرح کے پیزا اور سینڈوچ بھی کھائے جاسکتے ہیں۔ یہاں کی خاص بات یہ بھی ہے یہاں کئی قسم کے مشروبات بھی ہیں جس کیلئے علاحدہ مینو ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK