• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مینا بازار:اس آن لائن بازار کے کپڑے ممبئی میں بیٹھ کر خریدنا ممکن

Updated: July 09, 2024, 1:12 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس بازار میں روایتی طرز کے شرارے،غرارےکے علاوہ عمدہ قسم کی ساڑی اور لہنگےبھی خریدے جاسکتے ہیں، عام قسم کے سوٹ اور کرتی بھی یہاں ملتی ہے۔

Henna-colored gharara. Photo: INN
مہندی کے رنگ کا غرارہ۔ تصویر : آئی این این

ملک کی راجدھانی دہلی میں کئی چیزیں مشہورہیں۔ لال قلعہ، قطب مینار، ہمایوں کا مقبرہ اور تاریخی جامع مسجد کے ساتھ مسجد کے سامنے سجنے والا بازار بھی بہت ہی زیادہ شہرت رکھتا ہے۔ ’مینا بازار‘ نامی اس بازار کی ایک تاریخی اہمیت رہی ہے اور کئی کتابوں میں اس کا تذکرہ ملتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ’مینا بازار‘ کے نام سے ملک کے طول و عرض میں کئی چھوٹی بڑی دکانیں، کاروباری ادارے اور بازار مل جائیں گے۔ آج ہم آپ کے سامنے ایسے ہی ایک بازار کی تفصیل لے کر حاضر ہوئے ہیں جس کانام ’مینا بازار‘ ہےلیکن یہاں سے خریداری کرنے کیلئے آپ کو دہلی جانے کی ضرورت نہیں۔ یہ ایک ایسا مارکیٹ پلیس ہے جہاں سے آپ کہیں بھی موجود ہوتے ہوئے خریداری کرسکتے ہیں۔ یہ دراصل ایک آن لائن اسٹور ہے جس سے آپ خواتین کے لئے عمدہ کوالیٹی اورروایتی طرز کے کپڑے خرید سکتے ہیں۔ 
مینا بازارhttps://meenabazaar.com/
 جب بھی شادی بیاہ کی تقریب کی بات آتی ہے اور اس میں پہننے کیلئے کپڑے منتخب کرنے کا موقع ہوتا ہے تو اکثر خواتین کے ذہن میں شرارہ، غرارہ اور لہنگا جیسے کپڑوں کا خیال آتا ہے۔ ہمارے یہاں ان کپڑوں کی ایک روایت رہی ہے اور آج بھی اس روایت کی اکثر گھروں میں پاسداری کی جاتی ہے۔ لیکن آج کے دور میں ایسے کپڑے ملنے کچھ مشکل ہوگیا ہے۔ اگر آپ ایسے کپڑے خریدنا چاہتی ہیں تو مینا بازار کے آن لائن اسٹور سے رجوع کرسکتی ہیں۔ صرف لہنگے اور شرارے ہی نہیں یہاں آپ ساڑی، کرتی اور دیگر عام سوٹ بھی خرید سکتی ہیں جنہیں دیگر تقریبات میں پہنا جاسکے۔ 
کیا ہے مینابازار میں ؟
 مینا بازار کی اس ویب سائٹ پر آپ کوئی کئی متبادل مل جائیں گے۔ سب سے پہلے ایسے کپڑے دکھائے جاتے ہیں جو نئے نئے اس اسٹور میں شامل کئے گئے ہیں۔ اس کے آگے ساڑی کا متبادل ہے۔ ساڑی کے متبادل میں بھی دو اقسام ہیں۔ پہلاہے پارٹی ویئر یعنی ایسی ساڑیاں جو آپ کسی پارٹی یا کسی اور خاص تقریب میں پہن کر جاسکتی ہیں جبکہ دوسرا متبادل کیزوئل ویئر ساڑی ہے۔ پارٹی ویئر ساڑی میں زیادہ متبادل موجود ہیں۔ جس وقت ہم نے اسے دیکھاتو اس میں ۴۱۲؍پروڈکٹس دکھائے گئے جبکہ کیزوئل میں محض ۳؍ پروڈکٹ نظر آرہے تھے۔ پارٹی ویئر میں انتہائی دیدہ زیب ساڑیاں نظر آرہی تھیں۔ اس کے آگے ’سوٹ‘ کا متبادل ہے اور اس میں بھی ’ان اسٹچڈ سوٹ‘ یعنی بغیر سلا ہوا اور’ اسٹچڈ‘ یعنی سلا ہواسوڈ کا ذیلی متبادل موجود ہے۔ بغیر سلے ۴۱۷؍پروڈکٹ اور سلے ہوئے۲۶۲؍ سوٹ موجود ہیں۔ اس کے آگے کرتی سوٹ موجود ہیں جن کے ۱۲۰؍ پروڈکٹ موجود ہیں۔ اس کے آگے لہنگا کا متبادل ہے۔ اس میں ۳؍متبادل دیئے گئے ہیں جن میں پارٹی ویئر لہنگا یعنی پارٹی یا کسی خاص تقریب میں پہننے لائق لہنگا، دوسرا ہے برائڈل لہنگا یعنی ایسا لہنگا جوکوئی دلہن اپنی شادی کی تقریب میں پہن سکے اور اس کے آگے ایک اور متبادل برائڈل ساڑی یعنی ایسی ساڑی جو دلہن اپنی شادی میں پہن سکے کا دیا گیا ہے۔ اس کے آگے ’اینڈ آف سیزن سیل‘ کا متبادل موجود ہے جس کے تحت آپ کو یہاں موجود کپڑے ۵۰؍فیصد کم قیمت پر مل جائیں گے۔ اس کے آگے ایکسکلیوزیو کا متبادل ہے جس میں یہاں کے چند خصوصی کپڑے خریدے جاسکتے ہیں۔ اس کے آگے کو آرڈ سیٹ کا متبادل ہے۔ اس کے آگے شرارہ /غرارہ کا متبادل پیش کیا گیا ہےجس میں روایتی شرارے اور غرارے خریدے جاسکتے ہیں۔ اس کے آگے ریڈی کو شپ کامتبادل ہے جس میں ایسے کپڑے رکھے گئے ہیں جن کا آرڈر دیتے ہی آپ کیلئے فوری طور پر روانہ کردیئے جائیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK