• Tue, 28 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

میاں کبابس: ذائقہ دار کباب،ٹکہ،شوارما اور ترکی ڈشیز کا مرکز

Updated: January 24, 2025, 11:46 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

باندرہ کے پالی ہل علاقے میں واقع اس ریسٹورنٹ میں آپ پنیر، چکن اور مٹن سے بنے تندوری اوربھونے ہوئے پکوان کا ذائقہ لے سکتے ہیں۔

There is a wonderful restaurant in Salem Shahi Seegri located on Bandra Hill Road. Photo: INN
باندرہ ہل روڈ پر واقع سلیم شاہی سیگڑی کا ایک شاندار ریسٹورنٹ موجود ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
پرشین پنیر ٹکہ، بے بی کارن ٹکہ، عربی تندوری، چنگیزی تندوری، قیمہ توا پلائو، قیمہ اور حمص، پیتا اور حمص، انگارہ چکن شوارما، پرشین ٹکہ، لبنانی ٹکہ، ملائی ٹکہ
پتہ:شاپ نمبر ۵؍، ۱۶؍واں اور ۳۰؍ویں روڈ کا جنکشن، پالی ہل، باندرہ، ممبئی۔ ۴۰۰۰۵۰
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح ۶؍تا صبح ساڑھے ۵؍ بجے
رابطہ : 918591431992
 باندرہ جسے ممبئی کا مرکز بھی کہا جاسکتا ہے کیوں کہ یہ شہر کی حدود کے باہر اورمضافات کے آغاز پر واقع ہے۔ یہاں کئی چیزیں خاص ہیں ان میں یہاں کےعلاقے جیسے کہ پالی ہل، ریکلیمیشن اور ایسے ہی دیگر علاقے۔ ان علاقوں کی دیگر خصوصیات کے ساتھ سب سے بڑی خصوصیت یہاں کے ریسٹورنٹ بھی ہیں۔ ایسا ہی ایک ریسٹورنٹ میاں کبابس بھی ہے جو کہ باندرہ کے اہم علاقے پالی ہل پر واقع ہے۔ انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس ریسٹورنٹ کو کباب اور تندوری ڈشیز بنانے میں ملکہ حاصل ہے۔ یہاں کی تندوری ڈشیز میں چکن تندوری، عربی تندوری، بٹر گارلک تندوری، چنگیزی تندوری، کشمیری تندوری دستیاب ہیں۔ 
  اسٹارٹر میں انگارہ ٹکہ، بنجارہ ٹکہ، پہاڑی ٹکہ، افغانی ٹکہ، کشمیری ٹکہ، چنگیزی ٹکہ، پرشین ٹکہ، لبنانی ٹکہ، ملائی ٹکہ، مٹن سیخ کے علاوہ ویج میں انگارہ پنیرٹکہ، بنجارہ پنیر ٹکہ، پہاڑی پنیر ٹکہ، افغانی پنیر ٹکہ، پرشین پنیر ٹکہ، بے بی کارن ٹکہ، آلو ٹکہ دستیاب ہیں۔ اس کے آگے یہاں توا رول ہیں جن میں چکن بیدہ روٹی، چکن رول، مٹن بیدہ روٹی، مٹن رول، قیمہ رول، بٹر چکن رول اورآلو رول ملتے ہیں۔ 
 بھوک بڑھانے کیلئےقیمہ کے ساتھ حمص، حمص کے ساتھ زعتر نان، حمص کے ساتھ پیتا، لبنان کا خصوصی اچارملتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں پر شوارما میں کلاسک چکن، انگارہ چکن، بنجارہ چکن، ملائی چکن، پہاڑی چکن، انگارہ پنیر، بنجارا پنیر، پہاڑی پنیر دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ذائقہ مزید بڑھانے کیلئے گریک اور گارلک نامی ساس ملتے ہیں جن سے شوارما مزید ذائقہ دار ہوجاتا ہے۔ یہ سال علاحدہ خریدنا ہوتے ہیں۔ 
مین کورس میں بٹر چکن، چکن ٹکہ مسالا، چکن بھونا، مٹن بھونا، مٹن قیمہ، پنیر مکھنی، پنیر ٹکہ مسالا ملتے ہیں۔ 
یہاں چاولوں میں چکن توا پلائو، مٹن توا پلائو، چکن بھونا پلائو، قیمہ توا پلائو اور پنی توا پلائو ہیں۔ روٹی میں گیہوں کی روٹی کے علاوہ رومالی روٹی، گارلک میدہ نان، میدہ نان، چیز گارلک بٹر نان، گارلک چیز نان ہیں۔ یہاں مٹھائی میں فیرنی، کسٹرڈ اور عربین ڈیلائٹ ہیں۔ 

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK