• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مورنی ہلز: ہریانہ میں ایک سرسبز و شاداب پہاڑی مقام

Updated: November 13, 2024, 10:41 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

مورنی ہلز میں پہاڑی علاقوں کے علاوہ جھیل اور ندیاں بھی ہیں، اس ہرے بھرے مقام میں کئی طرح کے جانور اور پرندے بھی پائے جاتے ہیں۔

A few tourists can be seen looking at the peak of Kuroh. Photo: INN.
کروہ کی چوٹی کا نظارہ کرتے ہوئے کچھ سیاح دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این۔

’مورنی ہلز‘ہریانہ کا ایک خوبصورت پہاڑی مقام ہے، جو پنچکولا کےقریب واقع ہے۔ ہریانہ کا واحدپہاڑی مقام ہونے کی وجہ سے یہ مقامی لوگوں اور سیاحوں کے لیے ایک بہت ہی پسندیدہ پکنک کی جگہ ہے۔ یہ ہل اسٹیشن ایک ہزار ۲۲۰؍میٹرکی بلندی پر واقع ہے جو اپنےحیرت انگیز اور شاندار نظاروں کیلئےجانا جاتا ہے۔ دلکش نظاروں کے علاوہ، یہاں موجود نباتات اور حیوانات کی وسیع اقسام بھی دیکھنے لائق ہیں، جو فطرت سے محبت کرنے والوں کے لیے باعث خصوصی دلچسپی کا سبب ہوتی ہے۔ 
کروہ چوٹی
ہریانہ اور ہماچل پردیش کی سرحد پر واقع کروہ چوٹی مورنی ہلز کےمشہور سیاحتی مقام میں سے ایک ہے۔ کروہ چوٹی کی اونچائی ۴؍ ہزار۸۱۳؍فٹ ہے جو ریاست ہریانہ کی بلند ترین چوٹی ہے۔ اس چوٹی سے دیہات اور گردونواح کے خوبصورت نظارے دیکھے جا سکتے ہیں۔ کروہ چوٹی تک ٹریکنگ کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ چوٹی ٹریکرز کے لیے مورنی ہلزمیں دیکھنے کے لیے بہترین مقامات میں سے ایک ہے۔ 
ٹکر تال
ٹکر تال مورنی ہلزمیں دیکھنے کے لیے بہترین مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ جگہ ہل اسٹیشن کے اردگردہریالی کاخوبصورت منظر پیش کرتی ہے، جو مورنی ہلز آنے والے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ یہاں ایک جھیل بھی ہےجہاں سیاح سکون کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں، اور کشتی کی سواری جیسی پرکشش سرگرمیاں بھی یہاں لطف اندوز ہونے کا سبب ہے، جب بھی آپ اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ مورنی ہلزجائیں، توٹکر تال کی سیر ضرور کریں۔ 
ایڈونچر پارک
ایڈونچرپارک مورنی ہلزمیں دیکھنے کے لیے بہترین مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ پارک ایک ایسی جگہ ہےجہاں کشتی کی سواری اور ٹریکنگ کے علاوہ سیاح بہت سی ایڈونچر سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ جی ہاں، یہ پارک حال ہی میں تیار کیا گیا ہے، جہاں رسی چڑھنے، کمانڈو نیٹ، برما برج، ریپیلنگ اور راک کلائمبنگ جیسی سرگرمیاں دستیاب ہیں۔ 
جنگلی حیات
یہاں پودوں کی بہت ساری اقسام پائی جاتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اسے سیاحوں کے ساتھ جنگلی حیات سے محبت کرنے والوں کیلئے بھی جنت سمجھا جاتا ہے۔ جب بھی آپ یہاں آئیں گے، آپ کو بہت سےجنگلی جانورجیسے گیدڑ، لنگور، خرگوش، ہائینا، نیل گائے، جنگلی سور، بھونکنے والے ہرن، سانبرگھومتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ان کےساتھ اس خوبصورت جگہ پر بہت سے مقامی پرندے بھی دیکھے جاسکتے ہیں جو اپنی سریلی آوازوں سے آپ کو اپنی طرف متوجہ کریں گے۔ یہاں پائے جانے والے درختوں کی بات کریں تو یہاں نیم، بلوط، پیپل، جامن، املتاس اور جارکنڈا جیسے پودے پائے جاتے ہیں۔ 
مورنی ہلز میں کرنے کی سرگرمیاں 
جب بھی آپ اپنے خاندان یا دوستوں کے ساتھ مورنی ہلز کا دورہ کرتے ہیں، تو آپ یہاں آنے کے ساتھ ساتھ درج ذیل دلچسپ سرگرمیوں سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ 
کشتی کی سواری
مورنی ہلز اپنی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ مختلف سرگرمیوں کے لیے بھی مشہور ہے، جن میں سےایک کشتی کی سواری ہے۔ مورنی ہلز میں دو جھیلیں ہیں جن میں سے کسی ایک میں آپ کشتی رانی کی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ 
ٹریکنگ
مورنی ہلز ٹریکنگ کرنے والوں اورپرندوں پر نظر رکھنے والوں کے لیے ایک جنت کی مانندہےاس خوبصورت پہاڑی مقام پر ٹریکنگ کے بہت سے راستے ہیں جن پر آپ اپنے دوستوں کے ساتھ ٹریکنگ سے لطف اندوزہوسکتےہیں۔ خوبصورت سرسبز و شاداب درختوں اورپودوں کےدرمیان ٹریکنگ کرنا یقیناً بہت پرکشش ہے۔ مورنی ہلز میں آپ بنیادی طور پر جھیل یا پرانے مورنی قلعے کی سیر کر سکتےہیں دریائےگھگر ندی تک جا سکتے ہیں جو مورنی پہاڑیوں کے قریب بہتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK