اس کا بنیادی فون ۴؍جی بی ریم اور ۶۴؍جی بی اسٹوریج سے شروع ہوتا ہے جبکہ ۸؍جی بی ریم اور ۱۲۸؍جی بی اسٹوریج والا فون بھی کم قیمت میں ہے۔
EPAPER
Updated: February 05, 2024, 11:00 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
اس کا بنیادی فون ۴؍جی بی ریم اور ۶۴؍جی بی اسٹوریج سے شروع ہوتا ہے جبکہ ۸؍جی بی ریم اور ۱۲۸؍جی بی اسٹوریج والا فون بھی کم قیمت میں ہے۔
موٹو جی ۳۴؍، ۵؍جی کو ہندوستان بھارت میں ایک سستے ۵؍جی اسمارٹ فون کے طور پر لانچ کیا گیا۔ موٹوجی کے اسمارٹ فونز کو ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکاہے۔ موٹورولا نے اسمارٹ فون کی قیمت کم رکھنے میں کامیابی حاصل کی حالانکہ موبائل کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
موٹو جی ۳۴؍، ۵؍جی کی ہندوستان میں قیمت: اس فون کا بنیادی ویرینٹ، جس میں ۴؍جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی سٹواریج ہے، کی قیمت۱۰؍ہزار۹۹۹؍روپے ہے۔ ۸؍جی بی اور ۱۲۸؍جی بی والے فون کی قیمت ۱۱؍ہزار ۹۹۹؍ روپے ہے۔ یہ فون چارکول بلیک، آئس بلیو، اور اوشین گرین کلر آپشنز میں دستیاب ہے۔ اوشین گرین ویرینٹ میں ویگن لیدر فنش ریئر پینل ہے۔ باکس میں فون کےساتھ ایک سم نکالنے کا آلہ، کچھ کاغذی کارروائی، ٹائپ سی یو ایس بی، کیبل، اور۲۰؍ واٹ ٹربو چارجر ہے۔
ڈیزائن: اس کا ویگن لیدر فنش ایک اچھا پریمیم احساس دیتا ہے۔ یہ معمول کےشیشےیا پلاسٹک کے پچھلے پینل سے ایک اچھی تبدیلی ہے۔ پچھلے پینل کے بیچ میں موٹو کالوگو ہے۔ اس میں گول کونوں کے ساتھ فلیٹ پینلز اور ہلکا سا ٹیپر ہے جہاں پچھلا پینل فریم سے ملتا ہے۔ فون صرف ۸؍ ملی میٹر موٹا اور وزن۱۸۰؍گرام ہے۔ موٹورولا اپنے حالیہ جی سیریز فونز میں کیمرہ بمپ استعمال کر رہا ہےجسے اس فون میں اوپر بائیں کونے میں رکھا گیاہے۔ حالانکہ یہ ابھار کچھ زیادہ بھی نہیں ہے جو دیکھنے میں اچھا لگتا ہے۔ مجموعی طور پر، اس فون کوہاتھ میں لینے سے اچھا لگتا ہے۔
اسپیسی فکیشن اور سافٹ ویئر: موٹورولانے اس فون میں اسنیپ ڈریگون ۶۹۵؍چپ استعمال کیاہے۔ چپ سیٹ کو۸؍جی بی ریم اور ۱۲۸؍جی بی تک انٹرنل اسٹوریج کے ساتھ جوڑا گیا ہے جسے بڑھایا جاسکتاہے۔ فون میں ایک ہائبرڈ سم ٹرے ہے جس میں یا تو دو نینو سم کارڈز یا ایک نینو سم کارڈ، اور ایک مائیکرو ایس ڈی کارڈلگائے جاسکتےہیں۔ کنیکٹیویٹی کیلئے، نیچے ایک ٹائپ سی یو ایس بی پورٹ، ایک۳ء۵؍ایم ایم ہیڈ فون جیک، بلوٹوتھ ۵ء۱؍، ۵؍جی، ڈوئل بینڈ وائی فائی، اورجی پی ایس ہے۔ یہ فون ۵؍جی کے ۱۳؍بینڈکو سپورٹ کرتاہے۔ اس میں پاور بٹن کے نیچے ایک سائیڈ ماؤنٹیڈ فنگر پرنٹ اسکینر بھی ہے۔ ۵؍ ہزارمیگا ہرٹزبیٹری ہےجو۱۸؍ واٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔ ۲۰؍ واٹ چارجنگ اڈاپٹر دیا گیا ہے۔
کیمرے: سستے اسمارٹ فونز میں بھی ان دنوں اچھے کیمرے آرہےہیں اسی کے تحت اس میں بھی پیچھے کا کیمرہ ۵۰؍میگا پکسل کا ہے۔ اس کے علاوہ ۲؍میگا پکسل کامیکروسینسر دیا گیاہے۔ آگے کی جانب سیلفی اور ویڈیو کالنگ کیلئے۱۶؍میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔
کیمرہ ایپ استعمال کرنا آسان ہے اور اس میں کیمرے کے تمام موڈبالکل سامنے رکھے گئےہیں۔ مرکزی فوٹو موڈ میں ون ایکس اورمیکرو موڈ ہے۔ آپ کو فوٹوموڈ میں ۸؍ گناڈیجیٹل زوم ملتا ہے اور آپ ۳؍مختلف اسپیکٹ ریشوزمیں سے ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ موٹورولا نے مختلف فلٹرز بھی شامل کیے ہیں جنہیں آپ فوٹو موڈ میں ہی آزماسکتے ہیں۔ ایک ویڈیو موڈ، سلو موشن، پورٹریٹ، اور ایک پرو موڈبھی ہے۔ دریں اثنا، نائٹ ویژن، ڈوئل کیپچر، ٹائم لیپس، اور پینوراما مزید(مور)میں چھپے ہوئے ہیں۔
نتیجہ: اس فون کا براہ راست مقابلہ شائومی، ریئل می اور پوکو سے مقابلہ ہے۔ بہرحال اتنی کم قیمت میں زیاد ہ کمپنیاں ۵؍ جی فون نہیں دے پاتی ہیں جس کے اسکرین میں ۱۲۰؍ ہرٹز کا ریفریش ریٹ ہو اور پیچھے کی جانب ویگن لیدر کا فنش دیا گیا ہو۔ اگر آپ سستا اور اچھا ۵؍جی اسمارٹ فون خریدنا چاہتے ہیں تو یہ عمدہ متبادل ہے۔
اس فون کی تکنیکی معلومات
چپ سیٹ اسنیپ ڈریکون ۶۹۵؍، ۵جی،(۶؍این ایم)
سی پی یو اوکٹا کور (۲ء۲؍x ۲؍ گیگاہرٹز پروسیسر)
مین کیمرہ ۵۰؍، اور۲؍ میگا پکسل
ویڈیو ۱۰۸۰؍ ایٹ۳۰؍ ایف پی ایس
بیٹری ۵۰۰۰؍ایم اے ایچ
چارجنگ ۱۸؍واٹ فاسٹر چارجنگ
میموری ۴؍/۸؍ جی بی ریم۶۴؍، ۱۲۸؍ اور ۲۵۶؍
ڈسپلے ۶ء۵؍انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ۱۲۰؍ہرٹز
ریزولیوشن ۷۲۰x۱۶۰۰؍پکسل
سم نینو سم، ای سم، یا ڈوئل سم
آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ ۱۳؍ یا اینڈرائڈ ۱۴؍