• Wed, 20 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

موٹرولا ایج ۵۰؍نیو: اوسط قیمت میں ایک بہتر فون

Updated: November 18, 2024, 11:45 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

۲۴؍ہزار روپے میں دستیاب اس فون میں ۸؍جی بی ریم اور ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج کے ساتھ میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۷۳۰۰؍پروسیسر دیا گیا ہے۔

The Motorola Edge 50 Neo can be seen from the front and back. Photo: INN.
موٹرولا ایج ۵۰؍ نیو کو آگے اور پیچھے سے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این۔

موٹرولانےحال ہی میں ایج سیریزمیں دو نئے اسمارٹ فونز لانچ کیےہیں۔ نیو ایج ۵۰؍ اور نیوایج ۵۰؍پروکئی خصوصیات کے ساتھ آتے ہیں۔ اس میں ۶۵؍ واٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرنے والی بیٹری ہے۔ اسے پانی اور دھول سے محفوظ رکھنے کے لیے آئی پی ریٹنگ بھی ملی ہے۔ 
قیمت
نیو ایج ۵۰؍نیوکی قیمت ۲۳؍ہزار ۹۹۹؍روپےہے، جو۸؍ جی بی ریم اور ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج سے لیس ہے۔ یہ صرف ایک اسٹوریج آپشن میں پیش کیا جاتا ہے۔ اس میں ناٹیکل بلیو، لیٹ، گریسائل اور پوئنشیانا رنگ دستیاب ہیں۔ 
ڈیزائن
یہ ایک کمپیکٹ اسمارٹ فون ہے، جس کا ڈسپلے۶ء۴؍انچ ہے اوراس کا وزن صرف ۱۷۱؍گرام ہے، جس کی وجہ سے یہ کافی ہلکا محسوس ہوتاہے۔ اس کےاسکرین پر کورننگ گوریلا گلاس۳؍ہے اور فریم اور پیچھے والا پینل مضبوط پلاسٹک سے بنا ہے۔ فون کےنیچے کے کنارے پر، ایک یو ایس بی ٹائپ سی۲ء۰؍ پورٹ، پرائمری اسپیکر، ڈوئل نینو سم کارڈ ٹرے، اور پرائمری مائکروفون ہے۔ دائیں طرف والیوم راکر اورپاور بٹن ہیں، جو کہ سائز میں چھوٹے ہیں اور اس لیے انہیں دبانا تھوڑا مشکل لگتا ہے۔ ان کے ساتھ دائیں کنارے پر ایک ثانوی مائکروفون بھی ہے۔ اوپری کنارے پر تیسرا مائکروفون ہے۔ آپ کو اس فون میں آڈیو جیک نہیں ملےگا۔ پیچھے والے پینل پر کیمرے کے ماڈیول کا ڈیزائن بالکل وہی ہے جو اس سال (۲۰۲۴ء) موٹرولا کے دیگر فونز کے ڈیزائن کا ہے۔ 
ڈسپلے
نیو ایج ۵۰؍میں ۶ء۴؍انچ کا فلیٹ پولڈ ۱۲۰؍ہرٹز ایل ٹی پی او ڈسپلے ہے۔ اس کا ریزولوشن۱ء۵؍ کے ہے اور چمک۳ ؍ہزارنٹس تک ہے۔ اس میں دستیاب فلیٹ اسکرین ان لوگوں کو پسند آسکتی ہے جو فلیٹ اسکرین فون استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔ 
سافٹ ویئر
موٹرولا ایج ۵۰؍نیومیں ہیلو یو آئی ہے، جو اینڈرائڈ ۱۴؍پر مبنی ہے۔ اس میں آپ کو بہت سے اے آئی فیچرزاور پرسنلائزیشن آپشنز بھی ملیں گے۔ ہیلو یو آئی میں حال ہی میں کافی بہتری آئی ہے۔ 
اس میں ایک نئی خصوصیت بھی شامل ہے -آلویزآن ڈسپلے (اے او ڈی)اور فونٹس، تھیمز اور وال پیپرز کے لیے حسب ضرورت کے بہت سے اختیارات۔ میجک کینوس آپ کو پرامپٹ ٹائپ کرکے اپنی مرضی کے وال پیپر بنانے دیتا ہے، اور اسٹائل سنک فیچر آپ کے لباس کی تصویر دیکھتا ہے اور مماثل انداز کی تجاویز دیتا ہے، تاکہ آپ اپنے فون کے وال پیپر کو اپنے کپڑوں سےمیل کھاتا ہوا رکھ سکیں۔ 
ہارڈ ویئر
موٹرولا ایج ۵۰؍ نیومیں میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۷۳۰۰؍ چپ سیٹ ہے۔ اس ڈیوائس میں ۸؍جی بی ریم اور ۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ یہ ہندوستان میں صرف اسی ایک قسم میں دستیاب ہے۔ 
کیمرہ
اس فون میں سونی ایل وائی ٹی ۷۰۰؍سی سینسرکےساتھ ۵۰؍میگا پکسل کامین کیمرہ، ۱۳؍میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرہ، ۳۰؍گنا ہائبرڈ زوم کےساتھ ۱۰؍میگا پکسل کاٹیلی فوٹوکیمرہ، اور۳۲؍میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے۔ آپ اس کے تمام کیمروں سے فورکے ۳۰؍ویڈیو ریکارڈکر سکتےہیں، لیکن آپ ریکارڈنگ کے دوران کیمروں کو تبدیل نہیں کر سکتے، جو کہ ایک خرابی ہے۔ دن کی روشنی میں، تمام لینز کے ذریعے ریکارڈ کئے گئےویڈیوز عمدہ دکھائی دیتے ہیں۔ 
بیٹری
موٹرولا ایج ۵۰؍ نیومیں ۴؍ہزار ۳۱۰؍ ایم اے ایچ بیٹری ہے، جو اس سال دیگر اسمارٹ فونزکےمقابلے میں چھوٹی لگتی ہے، لیکن یہ اچھا کام کرتی ہے۔ ۶۸؍ واٹ پی ڈی فاسٹ چارجنگ کے ساتھ، آپ اسے صرف ۳۵؍تا ۴۰؍منٹ میں ۱۰؍ فیصد سے ۱۰۰؍تک چارج کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے سیٹنگز میں جا کر بوسٹ چارجنگ کو آن کرنا نہ بھولیں۔ 
ڈسپلے                         ۶ء۴؍انچ 
پروسیسر                      میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۷۳۰۰
ریم                              ۸؍ جی بی ریم 
اسٹوریج                      ۲۵۶؍ جی بی کا متبادل
آپریٹنگ سسٹم               اینڈرائڈ ۱۴؍پر مبنی ہیلو یو آئی
کیمرے                      ۵۰؍، ۱۳؍ اور۱۰؍میگاپکسل، ۳۲؍ سیلفی
بیٹری                          ۴؍ہزار۳۱۰؍ ایم اے ایچ

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK