• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مرشد: ممبئی میں کبھی چلنے والی گینگ وارز پر مبنی ایک کہانی

Updated: September 15, 2024, 12:28 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

ایک ایسےڈان کی کہانی جواس دنیا کو ترک کردیتا ہے لیکن اپنے بیٹے کی محبت میں اسے دوبارہ اسی دنیا میں لوٹنا پڑتا ہے، کے کے مینن کی عمدہ اداکاری۔

In a scene from the web series `Murshid`, Kay Kay Menon can be seen as a don. Photo: INN
ویب سیریز’مرشد ‘ کےایک منظر میں کے کے مینن کو ڈان کے انداز میں دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر : آئی این این

مرشد (Murshid)
 اسٹریمنگ ایپ :زی ۵؍(۷؍ایپی سوڈ)
اسٹار کاسٹ: کے کے مینن، تنوج ویروانی، سعد بابا، ذاکر حسین، انیرودھ کھرانہ، سندیپ چٹرجی، مان سنگھ کرماتی، کرم ویر چودھری
 رائٹر اورڈائریکٹر:شرون تیواری
پروڈیوسر:سندیپ پٹیل، سچن بنسل 
سنیماٹوگرافی:بادل سکسینہ، پرویز پٹھان
ایڈیٹنگ:شرون تیواری
موسیقی:کنال کرن
کاسٹنگ:سومیت جوشی، وشال مال
اسسٹنٹ ڈائریکٹر:سمرن تلسیان
پروڈکشن منیجر:وشال مال
ریٹنگ: ***
 ۱۹۹۰ءکی دہائی میں ممبئی (جسے پہلے بمبئی کہا جاتا تھا) میں اکثر گینگ وارہوتےتھے۔ اس وقت اخبارات میں بھی سب سے زیادہ توجہ انڈر ورلڈپردی جاتی تھی۔ شراون تیواری کی ہدایت کاری میں بننےوالی ویب سیریز’مرشد‘اس دور کے ایک مجرم پر مبنی ہے جو انڈر ورلڈسے فرار ہو گیا تھا، لیکن ایک طویل عرصے کے بعد قسمت اسے وہاں واپس لے آتی ہے۔ اس گینگسٹر ڈرامہ سیریز کی کہانی اپنے وقت کےایک بڑے مافیا ڈان مرشد (کے کے مینن) کے گرد گھومتی ہےجوکچھ تبدیلیوں کے بعد سماجی کام کرنا شروع کر دیتا ہے۔ اپنے بیٹےکو خطرے میں دیکھ کر اور جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعدوہ جرائم کی دنیا میں واپس آتاہے۔ افراتفری والے بمبئی انڈرورلڈ اوراس کی گینگسٹر جنگوں پر مبنی یہ نئی ویب سیریز آپ کو۱۹۸۰ءاور ۱۹۹۰ءکی دہائیوں میں لے جاتی ہے، جب شہر جرائم کی لپیٹ میں تھا، یہاں تک کہ پولیس فورس مافیا کے ڈانوں کو پکڑنے میں ناکام تھی۔ کے کے مینن کے علاوہ تنوج ویروانی، ذاکر حسین، راجیش شرنگار پورے، کرم ویر چودھری اور اننگ دیسائی نے اس میں اہم رول ادا کئے ہیں، ۷؍ایپی سوڈ پر مشتمل سیریز سیاست، جوڑ توڑ، گینگسٹر لڑائیوں، خاندانی انتشار اور ممبئی کے بدلتے رنگوں کو تلاش کرتی ہے۔ 
سیریز کی کہانی
 اس گینگسٹر ڈرامہ سیریزکی کہانی ۱۹۹۰ءکی دہائی میں ممبئی کے مشہورانڈر ورلڈ ڈان مرشدپٹھان (کے کے مینن) کے گرد گھومتی ہے۔ ۲؍و بچے ہونے کے باوجود، وہ کمارپرتاپ (تنوج ویروانی) کو گودلینےکا فیصلہ کرتا ہے جو ایک یتیم تھا اور بڑا ہو کر پولیس انسپکٹر بنتا ہے۔ وہ انڈرورلڈ چھوڑنے کا فیصلہ کرتا ہے کیونکہ اسے لگتا ہے کہ وہ اپنے بڑے بیٹے کی موت کا ذمہ دار ہے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے ذاکرحسین کا کردار فرید مرشد کی جگہ لے کر ممبئی پر حکومت کرنے لگتا ہے۔ مرشد کا ایک بچہ فرید کے گروہ میں شامل ہو کر بڑی مصیبت میں پھنس جاتاہے۔ حالات اور اپنے دوسرے بیٹے کو کھونے کے خوف کی وجہ سے، مرشد ممبئی انڈرورلڈ میں پیچھے ہٹ گیا۔ دشمن فرید اب اسی درجے پر پہنچ گیاہے جس پر پہلے مرشد تھے۔ کیا دو غنڈوں کے درمیان یہ لڑائی ختم ہو جائےگی؟کیا مرشد اپنے چھوٹے بیٹے کو واپس لا سکےگا؟ان سوالات کے جوابات جاننے کیلئے سیریز دیکھنا ہوگی۔ 
ہدایت کاری
 ایسا لگتا ہے کہ ویب سیریز کے مصنف اور ہدایت کار شراون تیواری نےکہانی کو سادہ انداز میں پیش کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے۔ ہر اداکار کو ایک بہترین کردار دیا گیا ہے جس سے ناظرین کو کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیے۔ یہ گینگسٹر ڈرامہ ویب سیریز کئی تاریخی واقعات پر مرکوز ہے اور کہانی ماضی اور حال کے گرد گھومتی ہے۔ یہی نہیں حیران کن موڑآپ کے دماغ کوہلا کر رکھ دیں گے۔ تاہم کئی خطرناک ایکشن سین بھی دیکھنے کو ملیں گے جنہیں دیکھ کر آپ کانپ اٹھیں گے۔ ہو سکتا ہے آپ کو سیریز’مرشد‘ کے کچھ مناظر قدرے کھینچے گئے اور بورنگ لگیں، لیکن جیسے ہی ہر ایپی سوڈ ختم ہوتا ہے، آپ کو اگلی قسط دیکھنے کا احساس ہوتاہے۔ مکالمے اور پنچ لائنز حیرت انگیز ہیں۔ 
اداکاری کیسی ہے؟
 اس سیریز میں اداکار کے کے مینن نےایک بار پھر گینگسٹر کا کردار ادا کر کے سب کا دل جیت لیا ہے۔ انہوں نے مرشد پٹھان کا کردار بہت شاندار طریقے سے نبھایا ہے۔ وہ جس طرح سے ڈائیلاگ بولتے ہیں اس سے لے کر اس کی شکل تک اس کے کردار کو اتنا طاقتور بنا دیا گیا ہے کہ اسے دیکھ کر بھی آپ ان کی تعریف کرنے سے نہیں روک پائیں گے۔ 
نتیجہ
 اگر آپ کو گینگسٹر ڈرامہ پسند ہے تو یہ سیریز آپ کے لیے بہترین ہے۔ عمدہ اداکاری کیلئے اسے دیکھ سکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK